PTI South Africa

PTI South Africa PTI South Africa is united voice of all PTI fans in South Africa .

میٹا اسکین ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمران خان پر کل سے اب تک 12 کروڑ 80 لاکھ 562 ہزار پوسٹس کی جاچکی ہیں۔  اس سے آپ خود اندازہ...
06/12/2025

میٹا اسکین ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمران خان پر کل سے اب تک 12 کروڑ 80 لاکھ 562 ہزار پوسٹس کی جاچکی ہیں۔ اس سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ عمران خان کتنے مقبول لیڈر ہیں ؟

05/12/2025

‏یہ مقابلہ بھی آج ختم ہوا !

‏مقبولیت کے مقابلے میں تو اسکی خاک کو نہیں چھو سکے۔ اذیتیں برداشت کرنے کا امتحان تھا۔ وہ سرخرو ہوا۔ اب نفسیات کی جنگ تھی۔ ذہنی کنٹرول کی جنگ تھی۔ کون پہلے آنکھ جھپکے گا اور کون دل چھوڑ جائے گا۔ وہ جیل کے اندر ، رابطے منقطع ، ملاقاتیں بند ، جسمانی سختیاں سب برداشت کرتا رہا۔

‏دوسری طرف یہ تھے۔ لامحدود وسائل ، بے پناہ طاقت۔ نہ کسی آئینی قدغن کا ڈر تھا نہ کسی اخلاقی دائرے کا پاس۔ گھاگھ اور کایاں ایسے کہ کبھی کٹھ پتلیوں کے پیچھے چھپتے کبھی عوامی جذبات کے پیچھے۔ مکرتے ، جھوٹ بولتے ، عیاری سے کام لیتے سامنے نہیں آتے تھے۔ یہیں وہ مقابلہ تھا جو آج اختتام پذیر ہوا۔ اعصاب کی جنگ۔

‏وہ ننگا کرنا چاہتا تھا ، یہ چھپے رہنا چاہتے تھے ، وہ انکے منہ سے اگلوانا چاہتا تھا یہ زبان نہیں ہلاتے تھے۔ وہ ثابت کرنا چاہتا تھا یہ مکاری سے کام لیتے تھے۔ وہ الزام نہیں لگانا چاہتا تھا یہ ہاتھ سے پھسل پھسل کر نکل رہے تھے۔ لیکن پھر اسکی حکمت عملی کام آگئی۔ اسکے صبر کا اس کو پھل ملا۔

‏جیسے ایک ایک قطرہ گرتا ہے اور پتھر کو پھاڑ دیتا ہے وہ دو سال سے دھیرے دھیرے تھوڑا تھوڑا پریشر ڈالتا رہا۔ آج فوج کے اعصاب چٹخ گئے۔ دباؤ برداشت نہ کرپائے۔ تسلیم کرلیا کہ ہم اسکے دشمن ہیں۔ یہی وہ چاہتا تھا کہ اسکی دشمنی کو سرعام تسلیم کیا جائے۔ بیانیے کے محاذ پر یہ اسکی آج تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

‏اب اس سے محبت کرنے والے جانیں اور اس سے نفرت کرنے والے جانیں۔
Enkidu Reborn

ڈی جی ISPR کی آج کی پریس کانفرنس پر میرا جوابسب سے پہلے تو میں آج احمد شریف کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ آج بلآخر تم کھل کر...
05/12/2025

ڈی جی ISPR کی آج کی پریس کانفرنس پر میرا جواب

سب سے پہلے تو میں آج احمد شریف کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ آج بلآخر تم کھل کر سامنے آگئے ہو اور تم نے آج ثابت کردیا ہے کہ تم فوج کے ترجمان نہیں، بلکہ عاصم منیر کے ذاتی نوکر ہو

آج تم نے کہا کہ "ایک شخص کا بیانیہ سیکیورٹی رسک ہے"

آو تمہیں بتاؤں کہ سیکیورٹی رسک کس چیز کو کہتے ہیں

نواز شریف نے ممبئی حملوں میں پاکستان کو ملوث قرار دیا تھا اور نواز شریف کے اس بیان کو ہندوستان نے عالمی عدالتِ انصاف میں بطور ثبوت لے جاکر پاکستان کی بدترین تذلیل کروائی، تمہارے چیف عاصم منیر نے اُسی نواز شریف سے لندن میں ڈیل کرلی اور حکومت نواز شریف کی جماعت کو سونپ دی، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟

خواجہ آصف نے اسمبلی میں کھڑا ہوکر کہا تھا کہ پاکستان فوج نے آج تک کوئی جنگ نہیں جیتی، آج جس نون لیگ کو عاصم منیر نے تخت نشین کیا ہوا ہے خواجہ آصف اُسی حکومت کا وزیرِ دفاع ہے، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟

کارگل محاذ سے متعلق نواز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان فوج نے میری پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، آج اُسی نواز شریف کی نون لیگ تمہاری گود میں بیٹھ کر حکومت کررہی ہے، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟

آصف زرداری نے کہا تھا کہ میں پاکستان فوج کی اینٹ سے اینٹ بجا دونگا، آج اُسی فوج نے زرداری کو صدرِ پاکستان کے منصب پر بٹھایا ہوا ہے، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟

مریم نواز نے اپنے جلسے میں "یہ جو دہشت گردی ہے اسکے پیچھے وردی ہے" کے نعرے سرعام لگوائے تھے، آج وہی مریم نواز پاکستان فوج کی حمایت سے پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ لگی ہوئی ہے، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟

یہ تو ہوگئی سیکیورٹی رسک پر چند مثالیں

آج تم نے یہ بھی کہا کہ "گھبراہٹ اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ (عمران خان) سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں"

گھبراہٹ کس کی کتنی بڑھ چکی ہے یہ ساری دنیا نے دیکھ لیا جب ایک نوٹیفکیشن کی خاطر تمہارا چیف عاصم منیر در بدر مارا مارا پھر رہا تھا، اور گھبراہٹ کا اندازہ یہاں سے لگاؤ کہ تم عمران خان سے ملاقاتیں اس لئے نہیں کرواتے تاکہ وہ کسی تحریک کا اعلان نہ کردے

تم نے آج یہ بھی کہا کہ "ہم کسی سیاسی جماعت کا ایجنڈا لیکر نہیں چلتے اور فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے"

یہ بات تو بذاتِ خود سب سے بڑا مذاق ہے، تم نے آج جو باتیں بولی ہیں سب کی سب سیاسی ہیں اور تم جب پریس کانفرنس کرتے ہو تو یوں لگتا ہے جیسے عطاء تارڑ یا مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کررہے ہوں

تم نے آج کہا کہ "آپ کچھ لوگوں کو بیوقوف بنا سکتے ہیں سب کو نہیں"

اگر صرف چند لوگ بیوقوف ہیں تو تمہیں عام انتخابات میں فارم 47 کی ضرورت کیوں پڑی تھی، کیا 24 کروڑ بیوقوف ہیں اور صرف سات لاکھ تنخواہ دار ذہنی مریض
عقلِ کُل ہیں؟

تم نے کہا کہ "اپنی ذات کا ایک قیدی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے"

عمران خان اپنی ذات کا قیدی نہیں ہے، عمران خان کو ایک ذہنی مریض عاصم منیر نے اپنی انا کی خاطر ناحق قید میں ڈال رکھا ہے

تم نے آج کہا کہ "اب کسی کو کوئی بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی"

تم کون ہوتے ہو کسی سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما کے بیانیے کو روکنے والے؟ آئینِ پاکستان نے تمہیں عوام کا نوکر بنایا ہے، مالک بن کر سیاستدانوں کے بیانیے روکنے والے تم ہو کون؟

آج جس بدمعاشی سے تم نے پریس کانفرنس کی ہے یہ واضح کرتا ہے کہ عاصم منیر خود کو ایکسٹینشن اور استثنیٰ ملنے کے بعد خُدا کی زمین پر خُدا سمجھ بیٹھا ہے

تم اور تمہارے عاصم منیر جیسے کئی فرعون آئے، کئی وقت کے یزید آئے، آج کوئی اُنکا نام لینے والا نہیں ہے، تمہارا نام و نشان مٹ جائے گا، تاریخ تمہیں کوڑے دان میں پھینک چکی ہے، تمہارا ذہنی مریض عاصم منیر جلد ماضی بن جائے گا جس کی قبر پر بھی لوگ تھوکیں گے

"تم جب بھی بولو گے جھوٹ ہی بولو گے، جب بھی منہ کھولو گے تو غلاظت ہی بَکو گے"

15/10/2025

3.6 ملین اسمارٹ آئی ڈی جاری —ویزا منظوری 10٪ سے بڑھ کر 98٪ —ڈاکٹر لیون ایموس شریبر✨🇿🇦

جنوبی افریقہ کے وزیرِ ہوم افیئرز ڈاکٹر لیون ایموس شریبر کا اہم اعلان!
📅 14 اکتوبر 2025 – پیر

محکمۂ ہوم افیئرز نے اپنی کارکردگی میں شاندار بہتری ریکارڈ کرائی ہے
ویزا پروسیسنگ، اسمارٹ آئی ڈی کی تیاری، اور امیگریشن کے عمل میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے

🔹 2024/25 مالی سال میں محکمہ نے ویزا تاخیر کو کم کرتے ہوئے زبردست نتائج حاصل کیے۔
🔹 3.6 ملین اسمارٹ آئی ڈی کارڈز جاری کیے گئے — جو ہدف سے تقریباً 10 لاکھ زیادہ ہیں!
🔹 کرٹیکل اسکل ویزا کی بروقت منظوری 52٪ سے بڑھ کر 89٪ تک پہنچ گئی
🔹 بزنس ویزا 61٪ سے بڑھ کر 97٪، جبکہ جنرل ورک ویزا صرف 10٪ سے بڑھ کر 98٪ ہوگیا
🔹 امیگریشن کارکردگی میں بھی 40٪ سے بڑھ کر 87.5٪ بہتری ریکارڈ کی گئی

ڈیموکریٹک الائنس (DA) کے ترجمان ایڈریان روس نے کہا:
“یہ غیر معمولی تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ مخلص قیادت کیا کمال دکھا سکتی ہے!”

محکمے کے مطابق یہ کامیابی سسٹم کی جدید کاری اور اصلاحاتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔
ویزا ریفارمز کے تحت 2024–2029 کے میڈیم ٹرم ڈویلپمنٹ پلان (MTDP) پر تیزی سے عمل جاری ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاری، سیاحت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے 🌍✈️

🔸 Trusted Tour Operator Scheme (TTOS)
کے تحت 40,000 سیاح آئے اور 3,000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے

-

06/10/2025
29/11/2024

‏ذہنی مریضوں کا سوال: D چوک کیوں گئے؟
منطقی سوال : گولی کیوں چلائی؟

ذہنی مریضوں کا سوال: کنٹینر پر نماز کیوں پڑھ رہا تھا؟
منطقی سوال : جب پتہ تھا نماز پڑھ رہا ہے تو دھکا کیوں دیا؟

ذہنی مریضوں کا سوال : D چوک جانے کا فیصلہ کس کا تھا؟
منطقی سوال : گولی چلانے کا حکم کس نے دیا؟

ذہنی مریضوں کا سوال : D چوک سے کیوں بھاگے؟
منطقی سوال : کتنے زخمی کتنے شہید ہوئے؟

ذہنی مریضوں کا سوال : پارٹی میں کتنے اختلافات ہیں؟
منطقی سوال: احتجاج کا آئینی حق کیوں چھینا گیا؟

ایسے بے شمار غلط اور Victim blaming والے سوالات کرنے والے ذہنی مریضوں کو اللہ ہدایت دے

25/11/2024

*🚨🚨بشری عمران خان صاحبہ کا عوام کے نام خصوصی پیغام*

بشریٰ بی بی کی ورکرز سے نکلنے کی اپیل، جو اب تک نہیں نکلے پلیز گھروں سے نکل آئیں۔ بشریٰ بی بی

اب کوئی گھر بیٹھا نا رہے

23/11/2024

SpazaShopRegistration process is now also online. This will make your spaza shop and food-handling business registration easy. Click on the link , fill in the form and submit.

23/11/2024

24 November Jubiliam ground Johannesburg peace ful protest

Address

Pretoria
Pretoria

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI South Africa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share