مستی خیل سوشل میڈیا آفیشل

مستی خیل سوشل میڈیا آفیشل “Official page for updates, news, and announcements from Muhammad Sana Ullah Khan Masti Khel and “Masti Khel Group Bhakkar.”

09/16/2026
ممبر قومی اسمبلی خان محمد ثناء اللہ خان مستی خیل کا اہم پیغام:اہلِ حلقہ این اے 91 اور ضلع بھکر کے رہنماؤں، کارکنوں اور ک...
09/16/2026

ممبر قومی اسمبلی خان محمد ثناء اللہ خان مستی خیل کا اہم پیغام:
اہلِ حلقہ این اے 91 اور ضلع بھکر کے رہنماؤں، کارکنوں اور کاروباری شخصیات کے نام
اس وقت میرے حلقۂ انتخاب این اے 91 اور بالخصوص تحصیل کلورکوٹ میں ہمارے گروپ کے سرکردہ رہنماؤں، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور ہمارے خیرخواہ کاروباری شخصیات کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سینکڑوں شریف اور معزز تاجر اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر رہنے پر مجبور ہیں۔ کاروبار بند ہیں، گھروں پر مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں، خاندانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، کاروباری مراکز سیل کیے جا رہے ہیں اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارا اپنا گھر اور ہمارے رشتہ داروں کے پلازے بھی سیل کیے گئے ہیں۔
میں اپنے تمام رہنماؤں، کارکنوں، کاروباری شخصیات اور ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی اور اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں۔

ہم مستی خیل برادران اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آپ اور آپ کی فیملیز جن مشکلات اور آزمائشوں سے گزر رہی ہیں، اس پر ہمیں دلی افسوس اور دکھ ہے۔ لیکن یاد رکھیے:
یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
ظلم اور جبر کی یہ سیاہ رات ان شاء اللہ جلد ختم ہوگی، لیکن حق، اصول اور اپنے نظریے کے لیے آپ کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ہم سب حق کے راستے کے مسافر ہیں۔ ہماری منزل حقیقی آزادی، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی جدوجہد ہے۔

آپ کی استقامت، حوصلہ اور ثابت قدمی ہماری اس جدوجہد کا قیمتی سرمایہ ہے۔ میں آپ سب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور آپ کے حوصلے اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ظلم چند گھڑیوں کا مہمان ہے؛ حق اور سچ کی فتح ہی ہمارا یقین ہے۔
ان شاء اللہ ضلع بھکر کی غیور عوام تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پُرامن طور پر لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔
ربِ کریم آپ سب کو اور آپ کی فیملیز کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ہر مشکل اور آزمائش میں آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کو ثابت قدمی عطا فرمائے۔ آمین۔
عمران خان زندہ باد 🇵🇰
حقیقی آزادی پائندہ باد ✊

🚨 جنڈانوالہ: بسم اللہ پلازہ کی بندش کا پانچواں روز — 600 سے زائد خاندان شدید متاثر!بسم اللہ پلازہ کی مسلسل بندش نے سینکڑ...
09/16/2026

🚨 جنڈانوالہ: بسم اللہ پلازہ کی بندش کا پانچواں روز — 600 سے زائد خاندان شدید متاثر!
بسم اللہ پلازہ کی مسلسل بندش نے سینکڑوں خاندانوں کے روزگار اور زندگیوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
💊 ادویات کی بڑی فارمیسی بھی بندش کی زد میں! مریضوں کو ادویات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ادویات کے خراب ہونے کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے۔
💔 کئی گھرانوں میں شادیوں کے شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جہیز کا سامان دکانوں میں بند پڑا ہے، جبکہ پلازہ کی دکانوں پر کام کرنے والے تقریباً 200 دہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ پہنچی ہے۔
دوکانداروں اور مزدوروں کے اداس، پریشان چہروں پر ایک ہی سوال ہے:
ہمارا اور ہمارے بچوں کا کیا قصور ہے؟
ہمیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے؟
یہ صرف ایک پلازہ کی بندش نہیں، بلکہ سینکڑوں خاندانوں کے روزگار، بچوں کے مستقبل، مریضوں کی ضروریات اور کئی گھرانوں کی خوشیوں کا معاملہ ہے۔
📢 جنڈانوالہ کے عوام، متاثرہ تاجروں اور مزدوروں کا ایک ہی مطالبہ ہے:
بسم اللہ پلازہ فوری ڈی سیل کیا جائے!
معاشی قتلِ عام بند کیا جائے، غریبوں کے روزگار اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


09/15/2026

🔥

09/15/2026

Address

12
New York, NY

Telephone

+923215614444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مستی خیل سوشل میڈیا آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share