09/06/2026
قومی شاہراہ پر سردار گڑھ رحیم یار خان کے قریب ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے لیے موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر رانا اسماعیل اور کاشف رحیم نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔ سیکٹر کمانڈر ز کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقلی میں معاونت کی۔ موٹروے پولیس افسران نے ہسپتال میں زخمیوں کی خیریت بھی دریافت کی، جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔