Balawaristan National Front-Ghizer

Balawaristan National Front-Ghizer Head: Nawaz Khan Naji

Mother Party: Balawaristan National

Front

Foundation: 28-12-1989

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!آخرکار قائدِ محترم کے اے ڈی پیز میں شامل کروڑوں روپے مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کی تا...
07/15/2026

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!
آخرکار قائدِ محترم کے اے ڈی پیز میں شامل کروڑوں روپے مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کی تاریخوں کا اعلان ہو ہی گیا۔
جن منصوبوں کی بنیاد 2022ء میں پڑ جانی چاہیے تھی، وہ کئی برس تک فائلوں کی گرد اور اعتراضات کی نذر رہے۔ تاخیر کرنے والے تو شاید مطمئن رہے، مگر اس کی سزا براہِ راست عوام نے بھگتی، جو آج بھی بنیادی سہولیات کے منتظر ہیں۔
بہرحال، اگر چند سازشی عناصرکےخواہش کے برعکس ٹینڈرز کی تاریخ کا اعلان کیا گیاہے، اب دعا ہے کہ اب یہ منصوبے کسی نئی رکاوٹ یا تاخیری حربے کی نذر نہ ہوں۔

07/12/2026

07/09/2026

غذر حلقہ 1 سے سید جلال علی شاہ کے حق میں مبینہ جعلی بیلٹ پیپرز کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ اور یہ صاب کہتا ہے کہ میں دس ہزار سے جیت گیا ہوں۔

سینئر صحافی ذاکر کے انکشافات نے گلگت بلتستان کے کرپٹ نظام کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کے مطابق 30 جون کی رات 12 بج...
07/03/2026

سینئر صحافی ذاکر کے انکشافات نے گلگت بلتستان کے کرپٹ نظام کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کے مطابق 30 جون کی رات 12 بجے تک صرف محکمۂ پاور میں ایک ارب روپے سے زائد رقم چیک اور نقد کی صورت میں تقسیم کی گئی، جبکہ ایک ہی ایکسیئن نے مبینہ طور پر دو کروڑ روپے سے زائد کمیشن سمیٹ لیا۔ دوسری طرف عوام کو گرمیوں کے موسم میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ صرف ایک ضلع یا ایک محکمے کی کہانی نہیں، بلکہ پورے گلگت بلتستان کے بیشتر سرکاری محکموں میں یہی کرپٹ نظام اپنی جڑیں مضبوط کیے بیٹھا ہے۔
اسی لیے قائدِ تحریک و بانیِ بالاورستان نیشنل فرنٹ ہمیشہ کہتے ہیں:
"اگر کسی کے پاس اہلیت ہو مگر ایمانداری نہ ہو، تو وہ قوم کے لیے ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔"
آج اس بات کی سچائی ہر طرف دکھائی دے رہی ہے۔ چند لوگ کمیشنوں سے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں، جبکہ عوام اندھیروں، مہنگائی اور محرومیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس کرپٹ نظام نے اس ملک اور اس خطے کو عملی طور پر آئی سی یو (ICU) کا مریض بنا دیا ہے۔ جب تک کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار کا یہ نظام ختم نہیں ہوتا، عوام کے حالات بدلنے کی امید محض ایک دھوکا ہی رہے گی۔

06/25/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارنامے۔
اس منحوس سیاسی پارٹی نے علاقے کو اسٹون ایج میں ڈھکیل دیا ہے

https://www.facebook.com/share/p/17xpTVLD4Q/
06/25/2026

https://www.facebook.com/share/p/17xpTVLD4Q/

نواز خان ناجی کو غریب عوام کی قیادت کا مشورہ دینے والے شاید تاریخ سے ناواقف ہیں۔ نواز خان ناجی نے اس فرسودہ اور استحصالی نظام کے خلاف آج نہیں بلکہ عشروں سے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ محروم، محکوم اور پسماندہ طبقات کی آواز بلند کی ہے، نہ کہ اشرافیہ، بیوروکریسی، ٹھیکیداروں اور مراعات یافتہ طبقوں کی۔
نواز خان ناجی خود اسی عوام کا حصہ ہیں جس کے حقوق کے لیے انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ وقف کیا۔ اگر کبھی اس ملک کی سالمیت، قومی وقار اور عوامی حقوق کے دفاع کا وقت آیا تو صفِ اول میں کھڑے ہونے والوں میں نواز خان ناجی کا نام ضرور شامل ہوگا۔
المیہ یہ ہے کہ جن قوتوں نے عوام کے حقوق سلب کیے، وسائل پر قبضہ کیا اور قوم کو پسماندگی میں دھکیلا، انہی کے بیانیے سے متاثر ہو کر بعض لوگ اپنے محسنوں کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔ جو شخص ساری عمر عوامی حقوق کے لیے لڑتا رہا، اسے مشکوک اور دشمن سمجھا جاتا ہے، جبکہ استحصالی نظام کے محافظ قابلِ احترام ٹھہرتے ہیں۔
قوموں کی بدقسمتی تب شروع ہوتی ہے جب وہ اپنے حقیقی رہنماؤں کو پہچاننے کی صلاحیت کھو بیٹھتی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ شعور یافتہ قومیں اپنے محسنوں کا احترام کرتی ہیں، جبکہ بے شعور قومیں بعد میں صرف پچھتاوے اور ماتم کا سرمایہ سمیٹتی ہیں۔

آٹھویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر بالاورستان نیشنل فرنٹ، حلقہ نمبر 3 یونٹ دنیور نے عزاداروں کی سہولت کے لیے ایک خدمت...
06/24/2026

آٹھویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر بالاورستان نیشنل فرنٹ، حلقہ نمبر 3 یونٹ دنیور نے عزاداروں کی سہولت کے لیے ایک خدمت کیمپ قائم کیا ہے۔

06/24/2026

قائدِ محترم! آنے والے پانچ سالوں میں جب بھی اس اسمبلی کی دیواریں خاموش ہوں گی، گلگت بلتستان کے عوام کو آپ کی گونجتی ہوئی آواز اور بے باک قیادت کی یاد ضرور آئے گی۔

Address

Moonachie, NJ

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balawaristan National Front-Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share