09/06/2026
مریم نواز کے حالیہ بیان پر پشتون تحفظ موومنٹ ساؤتھ وزیرستان کے کوآرڈینیٹر شہزاد وزیر کا دوٹوک جواب۔
مریم کا یہ بیان ہمارے لیے ہرگز کوئی نئی بات نہیں۔
ریاست کے قیام سے لے کر آج تک پنجابی اسٹیبلشمنٹ نے اسی نوعیت کا سیاسی فریم قائم رکھا ہے، جس میں ریاست کے تقریباً ہر اہم فیصلے کی بنیاد پنجاب کے مفادات پر رکھی جاتی ہے۔
پاکستانی پارلیمانی سٹرکچر پنجاب کی بالادستی کو برقرار رکھنے کا سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ اسی پارلیمانی سیٹ اپ میں قوموں کو برابر سیاسی نمائندگی دینے کے بجائے، آبادی میں اکثریت رکھنے والا پنجاب ہر دور میں اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے لیے باقی قوموں کے چند لوگوں کو اقتدار میں حصہ دیتا ہے اور پھر اسی پنجابی سیٹ اپ کو ’’جمہوریت‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر دور میں اس پنجابی تسلسل کو قائم رکھنے کے لیے ہمارے کچھ پختونوں کو بھی ’’جمہوریت‘‘ کے نام پر ٹھیکوں میں نمک کے برابر حصہ دیا جاتا ہے۔ پھر یہی لوگ ہر پانچ سال بعد پنجاب مخالف بیانیہ اختیار کرکے اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اسی پنجابی پارلیمانی فریم کے ذریعے قوم کے لوگوں کو ایک پرامن، خوشحال اور بااختیار مستقبل کے جھوٹے خواب بھی دکھائے جاتے ہیں، جبکہ فیصلہ سازی کا بنیادی اختیار اسی پرانے نظام کے پاس برقرار رہتا ہے۔