Best Urdu Poetry بہترین اردو شاعری

Best Urdu Poetry بہترین اردو شاعری تو ہی بتلا میری یادوں کو بھلانے والے
میں تیری یاد کو اس ? Best Urdu Poetry On Facebook....!!!!

08/31/2022
یہ تصویر ہائی سیکنڈری سکول باگڑیاں کے باہر کی ہے۔ایک طرف سے لڑکیاں آرہی ہیں جب کہ دوسری طرف لڑ کے جا رہے ہیں ۔ رپورٹر نے...
08/30/2022

یہ تصویر ہائی سیکنڈری سکول باگڑیاں کے باہر کی ہے۔ایک طرف سے لڑکیاں آرہی ہیں جب کہ دوسری طرف لڑ کے جا رہے ہیں ۔ رپورٹر نے یہ فوٹو بنائی اور آگے چل دیا ۔ جب دفتر جا کر اس نے فوٹوغور سے دیکھی تو اس نے دیکھا کہ کوئی بھی لڑکا کسی لڑکی کی طرف نہیں دیکھ رہا ۔ بلکہ سب کے رخ دوسری طرف ہیں اور لائن میں کھڑے ہیں ۔ وہ اگلے دن واپس آیا اور لڑکوں سے پوچھنے لگ گیا کہ اس کی کیا وجہ ہے۔اتنا ڈسپلن اور اتنی عزت میں سب کیسے۔اوورآل تو یہ چیز کہیں نظر نہیں آتی ۔ تولڑکوں نے جواب دیا کہ سر ہمارے سکول میں روزانہ پہلا ایک گھنٹے کا پیریڈ اخلاقیات پر ہوتا ہے ۔ جس میں ہمیں اسلام کی روشنی میں معاشرے میں رہن سہن ، لوگوں سے برتا ؤ ، لین دین غرض ایک ایک چیز پرتفصیلی لیکچر
دیا جاتا ہے ۔ پھر انگلش میتھ فزکس کیمسٹری بعد میں پڑھائی جاتی ہے ۔ پہلے اخلاقیات سکھائی جاتی ہیں ۔اور یہ سب اسی کا نتیجہ ہے

"بیٹی شادی کے بعد  سسرال جاتی ھے تب*  *پرائی نہیں لگتی.*  *مگر ......* جب وہ میکے آکر ہاتھ منہ دھونے کے بعد سامنے ٹنگے ٹ...
08/17/2022

"بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب*
*پرائی نہیں لگتی.*
*مگر ......*
جب وہ میکے آکر ہاتھ منہ دھونے کے بعد سامنے ٹنگے ٹاول کے بجائے اپنے بیگ سے مختصر رومال سے منہ پونچھتی ھے،
*تب وہ پرائی لگتی ھے*
*
جب وہ باورچی خانے کے دروازے پر نامعلوم سی کھڑی ھو جاتی ھے،
*تب وہ پرائی لگتی ھے*
*
جب وہ پانی کے گلاس کے لئے ادھر ادھر آنکھیں گھماتی ھے،
*تب وہ پرائی لگتی ھے*
*
جب وہ پوچھتی ھے واشنگ مشین چلاؤں کیا
*تب وہ پرائی لگتی ھے*
*
جب میز پر کھانا لگنے کے بعد بھی برتن کھول کر نہیں دیکھتی تو
*تب وہ پرائی لگتی ھے*
*
جب پیسے گنتے وقت اپنی نظریں چراتی ھے
*تب وہ پرائی لگتی ھے*
*
جب بات بات پر غیر ضروری قہقہے لگا کر خوش ھونے کا ڈرامہ کرتی ھے،
*تب وہ پرائی لگتی ھے*
*
اور لوٹتے وقت اب کب آئے گی' کے جواب میں 'دیکھیں کب آنا ھوتا ھے'یہ جواب دیتی ھے،
*تب ھمیشہ کے لئے پرائی ھو گئی ایسے لگتی ھے*
*
لیکن گاڑی میں بیٹھنے کے بعد
جب وہ چپکے سے
اپنی آنکھیں چھپا کے خشک کرنے کی کوشش کرتی ھے تو
وہ پراياپن ایک جھٹکے میں بہہ جاتا ھے،
تب وہ پرائی سی لگتی ھے*
*
کچھ نہیں چاہئیے
میرا میكا سجائے رکھنا
کچھ نہ دینا مجھے
صرف محبت برقرار رکھنا
*
پاپا کے اس گھر میں
میری یاد بسائے رکھنا
بچوں کے ذہنوں میں میرا
مان برقرار رکھنا
بیٹی ھوں ہمیشہ اسی گھر کی
یہ اعزاز سجائے رکھنا.
*
*بیٹی سے ماں تک کا سفر*
*
*خوبصورت الفاظ تمام
بہنوں بیٹیوں کے نام*
*
بیٹی سے ماں تک کا سفر
*
بےفكری سے فکر کا سفر
*
رونے سے خاموش کرانے کا سفر
*
پہلے جو آنچل میں چھپ جایا کرتی تھی
آج کسی کو آنچل میں چھپا لیتی ہیں.
پہلے جو انگلی پہ گرم لگنے سے گھر کو سر پہ اٹھایا کرتی تھی.
*
*آج ہاتھ جل جانے پر بھی کھانا بنایا کرتی ہیں*
*
پہلے جو چھوٹی چھوٹی باتوں پہ رو جایا کرتی تھی
آج وہ لاڈلی بڑی بڑی باتوں کو ذہن میں چھپایا کرتی ہیں.
پہلے بھائی ،، دوستوں سے لڑ لیا کرتی تھی.
آج ان سے بات کرنے کو بھی ترس جاتی ہیں.
ماں، ماں کہہ کر پورے گھر میں کھل کرتی تھی.
آج ماں سن کے آہستہ سے مسکرایا کرتی ہیں.
10 بجے اٹھنے پر بھی جلدی اٹھ جانا ہوتا تھا.
آج 7 بجے اٹھنے پر بھی
لیٹ ھو جایا کرتی ہیں.
اپنے شوق پورے کرتے کرتے ھی سال گزر جاتا تھا.
آج خود کے لئے ایک کپڑا لینے کو ترس جایا کرتی ھے.
سارا دن فارغ ھوکے بھی مصروف بتایا کرتی تھی
اب پورے دن کام کرکے بھی
کام چور کہلایا کرتی ہیں.
ایک امتحان کے لئے پورے سال پڑھا کرتی تھی.
اب ہر روز بغیر تیاری کے امتحان دیا کرتی ہیں.
نہ جانے کب کسی کی بیٹی
کسی کی ماں بن گئی.
کب بیٹی ماں کے سفر میں تبدیل ہو گئی .....
*
*کچھ نہیں پتہ*
*کچھ نہیں پتہ*
*کچھ نہیں پتہ*
*
تمام بہنیں بیٹیاں مجھے بھی اپنی دعاٶں میں یاد رکھیں
*
*اللہ تعالی ہر بہن'بیٹی کا نصیب اور مُقدر اچھا کرے* 💛
"آمین ثمہ آمین"
طالب دعا :
راحیل قریشی

Address

Baltimore County, MD

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Best Urdu Poetry بہترین اردو شاعری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Best Urdu Poetry بہترین اردو شاعری:

Share

Category