Syed Manzar Kazmi Vlogs

Syed Manzar Kazmi Vlogs Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Manzar Kazmi Vlogs, Kosti.

*آپکا_آج_کا_دن_کیسا_رہیگا؟**آج_بروز_ہفتہ_23_مئی_2026ء*آج کا فلکیاتی رجحان☀️ سورج برج جوزا — رابطے، سفر اور ذہنی سرگرمی🌙 ...
23/05/2026

*آپکا_آج_کا_دن_کیسا_رہیگا؟*

*آج_بروز_ہفتہ_23_مئی_2026ء*

آج کا فلکیاتی رجحان

☀️ سورج برج جوزا — رابطے، سفر اور ذہنی سرگرمی
🌙 چاند برج میزان — تعلقات اور توازن
☿ عطارد برج ثور — عملی اور محتاط فیصلے
♀ زہرہ برج جوزا — محبت میں اظہار اور گفتگو
♂ مریخ برج سرطان — گھریلو معاملات میں سرگرمی

♈ برج حمل (Aries)

آج تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔
اہم گفتگو کامیاب ہوگی۔
شراکت داری سے فائدہ متوقع ہے۔

♉ برج ثور (Ta**us)

کام اور صحت پر توجہ دینے کا دن ہے۔
روزمرہ معاملات منظم کریں۔
چھوٹے فائدے خوشی دیں گے۔

♊ برج جوزا (Gemini)

آج خوشی اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
تخلیقی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں گی۔
محبت یا دوستی میں خوشخبری مل سکتی ہے۔

♋ برج سرطان (Cancer)

گھریلو معاملات اہم رہیں گے۔
اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔
پرانا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

♌ برج اسد (Leo)

آج رابطے اور ملاقاتیں فائدہ دیں گی۔
سفر یا اہم پیغام متوقع ہے۔
مثبت سوچ کامیابی لائے گی۔

♍ برج سنبلہ (Virgo)

مالی معاملات میں بہتری کے آثار ہیں۔
خرچ پر قابو رکھیں۔
کسی نئی آمدنی کا امکان ہے۔

♎ برج میزان (Libra)

🌙چاند آپ کے برج میں ہے
آج خود اعتمادی اور کشش بڑھے گی۔
اہم کام شروع کرنے کیلئے اچھا دن ہے۔

♏ برج عقرب (Scorpio)

آج خاموشی اور صبر فائدہ دے گا۔
جلد بازی سے بچیں۔
روحانی سکون حاصل ہوسکتا ہے۔

♐ برج قوس (Sagittarius)

دوستوں اور سوشل حلقے سے خوشی ملے گی۔
نئے رابطے فائدہ دے سکتے ہیں۔
کوئی اچھی خبر متوقع ہے۔

♑ برج جدی (Capricorn)

کیریئر اور کاروبار میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔
اعلیٰ شخصیات متاثر ہوسکتی ہیں۔
محنت کا صلہ ملنے کا امکان ہے۔

♒ برج دلو (Aquarius)

سفر، تعلیم اور نئی معلومات کیلئے اچھا وقت ہے۔
قسمت مددگار رہے گی۔
مثبت منصوبے کامیاب ہوسکتے ہیں۔

♓ برج حوت (Pisces)

مالی معاملات میں احتیاط ضروری ہے۔
پرانا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔
صبر اور حکمت فائدہ دے گی۔
🚩کربلاوالے🚩

18/05/2026

السلامُ علیکم ورحمۃ اللّٰهِ وبرکاتہ
جملہ مومنین و مومنات سمیت آپ کو رہبرِ عزیز رہبرِ معظم سید مجتبیٰ خامنہ کو
باالخصوص میرے آقا و مولا یوسفِ زھراء
امامِ مھدی علیہ السّلام کی خدمتِ اقدس میں
*عقدِ علی و زھراء سلام اللّٰه علیھما*
کی خوشی میں ھدیۂ مبارک باد پیش کرتا ھوں
❤️❤️❤️❤️❤️
🌹🌹🌹🌹🌹
❤️❤️❤️❤️❤️
🌷🌷🌷🌷🌷
💐💐💐💐💐

16/05/2026

Syed Manzar Kazmi Vlogs

*☀بسمﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِِﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ☀*✅  آج کا دن :  *ھفتہ*✅  28  ذيعقدہ  1447ھ✅  16   مئي     2026 ء✅ *یا رب العالمین* 💯 م...
16/05/2026

*☀بسمﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِِﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ☀*
✅ آج کا دن : *ھفتہ*
✅ 28 ذيعقدہ 1447ھ
✅ 16 مئي 2026 ء
✅ *یا رب العالمین* 💯 مرتبہ۔
✅ *یا غنی* 1060 مرتبہ۔
✅ نسبت روز: آج کا دن *رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم* سے منسوب ہے۔

🌏 زمین کیسے وجود میں آئی

🌹👈 امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:

*" لَمَّا أَرَادَ اللَّهُ عَزَّوَجَلَّ أَنْ یَخْلُقَ الْأَرْضَ أَمَرَ الرِّیَاحَ فَضَرَبْنَ وَجْهَ الْمَاءِ حَتَّی صَارَ مَوْجاً ثُمَّ أَزْبَدَ فَصَارَ زَبَداً وَاحِداً فَجَمَعَهُ فِی مَوْضِعِ الْبَیْتِ ثُمَّ جَعَلَهُ جَبَلًا مِنْ زَبَدٍ ثُمَّ دَحَا الْأَرْضَ مِنْ تَحْتِهِ."*

☝️جب اللہ نے چاہا کہ زمین کو خلق کرے تو اس نے ہواؤں کو پانی سے ٹکرانے کا حکم دیا یہاں تک کہ پانی سے موج بن گئی، موج سے جھاگ بنے، سب جھاگ ایک دوسرے سے متصل ہوئے تو، پھر اللہ نے سارے جھاگوں کو خانہ کعبہ کی جگہ پر جمع کیا، جھاگوں سے ایک پہاڑ بنایا اور پھر زمین کو اس کے نیچے سے پھیلایا۔

📚 اصول کافی، ج4، ص190

*☀ ہفتہ کے دن کی دعا ☀*

*بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیم*

🌻 شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

🌻 بِسْمِ اللهِ کَلِمَةِ الْمُعْتَصِمِینَ، وَمَقالَةِ الْمُتَحَرِّزِینَ، وَأَعُوذُ بِاللهِ
تَعَالی مِنْ جَوْرِ الْجَائِرِینَ،

🌻 اللہ کے نام سے جو گناہوں سے پاک افراد کے ورد زبان ہے اور پرہیز گاروں کا ذکر دائمی ہے اور اللہ تعالی کی پناہ مانگتا ہوں ظالموں کے ظلم سے

🌻 وَکَیْدِ الْحَاسِدِینَ، وَبَغیِ الظَّالِمِینَ، وَأَحْمَدُہُ فَوْقَ حَمْدِ

🌻 اور حاسدوں کے مکر سے اور ظالموں کی بغاوت سے اور میں اسکی حمد کرتا ہوں تمام حمد کرنے والوں سے بلند

🌻 الْحَامِدِینَ۔اَللّٰھُمَّ أَنْتَ الْواحِدُ بِلَاشَرِیکٍ وَالْمَلِکُ بِلاَ تَمْلِیکٍ لاَ تُضَادُّ

🌻 خدایا تو ایک ہے جس کا کوئی شریک نہیں وہ بادشاہ ہے جو دنیا کی ملکیت سے بے نیاز ہے تیرے فرمان میں ضد نہیں کی جاتی ہے

🌻 فِی حُکْمِکَ وَلاَ تُنَازَعُ فِی مُلْکِکَ، أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ

🌻 اور تیری سلطنت میں نزاع نہیں کیا جاتا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ اپنے بندہ اور رسول محمد (ص) پر درود بھیج

🌻 عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ، وَأَنْ تُوزِعَنِی مِن شُکْرِ نُعْمَاکَ مَا تَبْلُغُ بِی غَایَةَ

🌻 اور مجھکو اپنی نعمت کا شکر اسطرح سکھا کہ تیری خوشنودی کی انتھا کو پا لوں

🌻 رِضَاکَ، وَأَنْ تُعِینَنِی عَلَی طَاعَتِکَ وَلُزُومِ عِبَادَتِکَ وَاسْتِحْقَاقِ
مَثُوبَتِکَ بِلُطْفِ عِنَایَتِکَ،

🌻 اور اپنی اطاعت پر میری مدد کر اور اپنی عبادت کی ملازمت اور اپنے ثواب کے استحقاق پر اپنے لطف و عنایت سے مدد کر

🌻 وَتَرْحَمَنِی بِصَدِّی عَنْ مَعَاصِیکَ مَا أَحْیَیْتَنِی وَتُوَفِّقَنِی لِمَا یَنْفَعُنِی مَا أَبْقَیْتَنِی، وَأَنْ تَشْرَحَ

🌻 اور مجھ پر رحم کراپنی نا فرمانی سے روکتے ہوئے جب تک تو مجھے زندہ رکھے اور مجھے میرے فائدہ کی چیز کی توفیق دے جب تک تو مجھے باقی رکھے

🌻 بِکِتَابِکَ صَدْرِی،وَتَحُطَّ بِتِلاوَتِہِ وِزْرِی، وَتَمْنَحَنِی السَّلاَمَةَ فِی دِینِی وَنَفْسِی، وَلاَ تُوحِشَ بِی

🌻 اور اپنی کتاب کے ذریعہ میرے سینے کو کشادہ کر دے اور اسکی تلاوت کے ذریعہ میرے گناہ کے بوجھ کو کم کر دے اور میرے دین اور نفس کو سلامتی عطا کر

🌻 أَھْلَ أُنْسِیوَتُتِمَّ إِحْسَانَکَ فِیَما بَقِیَ مِنْ عُمْرِی کَمَا أَحْسَنْتَ فِیَما
مَضَی مِنْہُ، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

🌻 اور مانوس لوگوں کو مجھ سے وحشت زدہ نہ کر اور اپنے احسان کو مکمل کر میری بقیہ زندگی میں جیساکہ تو نے میری گذشتہ زندگی احسان کیا ہے اے سب سے بڑے رحم کرنے والے۔

*☀ ہفتہ کے دن کی زیارت*

🌺 أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ

🌺 میں گواہی دیتا ہوں کہ سوائے اللہ کے کوئی خدا نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں

🌺 لَہُ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ رَسُولُہُ وَأَنَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ قَدْ

🌺 اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور آپ محمد ابن عبداللہ ہیں

🌺 بَلَّغْتَ رِسالاتِ رَبِّکَ، وَنَصَحْتَ لاِمَّتِکَ وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ

🌺 اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے رب کے پیغام کو پہنچا دیا ہے اور آپ نے اپنی امت کو وعظ کیا اور حکمت اور موعظہ حسنہ کے ذریعہ اللہ کی راہ میں جہاد کیا

🌺 بِالْحِکْمَةِ وَالمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِوَأَدَّیْتَ الَّذِی عَلَیْکَ مِنَ الْحَقِّ وَأَ نَّکَ

🌺 اور اس حق کو ادا کر دیا جو آپ کے اوپر تھا اور آپ نے

🌺 قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِینَ،وَغَلَظْتَ عَلَی الْکَافِرِینَ، وَعَبَدْتَ اللهَ

🌺 مومنین کے ساتھ مہربانی کی اور کافروں پر سختی کی اور خلوص کے ساتھ اللہ کی عبادت کی

🌺 مُخْلِصاً حَتَّی أَتیکَ الْیَقِینُ، فَبَلَغَ اللهُ بِکَ أَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُکَرَّمِینَ،

🌺 یہاں تک کہ آپ کو موت آگئی۔ پس خدا نے آپ کو مقربین کے افضل ترین مقام تک پہنچا دیا

🌺 الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اسْتَنْقَذَنا بِکَ مِنَ الشِّرْکِ وَالضَّلالِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی

🌺 حمد بس خدا کے لئے ہے جس نے آپ کے ذریعہ ہم کو شرک اور گمراہی سے نکالا خدایا درود بھیج محمد وآل محمد(ع)پر

🌺 مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِکَ وَصَلَوَاتِ مَلائِکَتِکَ وَأَنْبِیائِکَ

🌺 اور اپنی صلوات اور اپنے ملائکہ اور انبیاء ومرسلین اور تمام اپنے مخلص بندوں

🌺 وَالْمُرْسَلِینَ وَعِبَادِکَ الصَّالِحِینَ وَأَھْلِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرَضِینَ وَمَنْ

🌺 اور آسمان وزمین کے رہنے والوں کی صلوات انکے لئے قرار دے جو تیری تسبیح کرتا ہے

🌺 سَبَّحَ لَکَ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاْخِرِینَ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ

🌺 اے اولین و آخرین کے رب اپنی صلوات قرار دے محمد اپنے بندہ

🌺 وَرَسُولِکَ وَنَبِیِّکَ وَأَمِینِکَ وَنَجِیبِکَ وَحَبِیبِکَ وَصَفِیِّکَ وَصِفْوَتِکَ

🌺 اور رسول، نبی، امانت دار ، اپنے برگزیدہ، اپنے منتخب،اپنے حبیب،

🌺 وَخَاصَّتِکَ وَخَالِصَتِکَ، وَخِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ، وَأَعْطِہِ الْفَضْلَ

🌺 اور اپنے خاص، وخالص، اور اپنی مخلوق میں سے بہترین پر اور انہیں عطا کر

🌺 وَالْفَضِیلَةَوَالْوَسِیلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ، وَابْعَثْہُ مَقاماً مَحْمُوداً
🌺 بزرگی،فضیلت،اور مقام وساطت اور بلند مرتبہ اور انہیں مقام محمود پر لے جا،
🌺 یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالاْخِرُونَ اَللّٰھُمَّ إِنَّکَ قُلْتَ وَلَوْأَنَّھُمْ إِذْ ظَلَمُوا
🌺 جس پر اولین و آخرین رشک کرتے ہوں خدایا تو نے کہا ہے اے رسول اگر یہ لوگ ظلم کر کے بھی تمہارے پاس
🌺 أَنْفُسَھُمْ جَائُوکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّاباً رَحِیماً، إِلھِی فَقَدْ أَتَیْتُ
🌺 اللہ سے استغفار کرتے ہوئے آئیں اور رسول انہیں بخش دے تو وہ خدا کو بہترین توبہ قبول کرنے والا اور رحیم پائیں گے،
🌺 نَبِیَّکَ مُسْتَغْفِراً تَائِباً مِنْ ذُ نُوبِی، فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاغْفِرْہا
🌺 خدایا تیرے نبی کی بارگاہ میں گناہوں سے توبہ و استغفار کرتا ہوا آیا ہوں،تو درود بھیج محمد وآل محمد( ص)پراور میرے گناہوں کو معاف کر دے،
🌺 لِی،یَا سَیِّدَنا أَتَوَجَّہُ بِکَ وَبِأَھْلِ بَیْتِکَ إِلَی اللهِ تَعَالی رَبِّکَ وَرَبِّی لِیَغْفِرَ لِی
🌺 اےمیرے سردار میں آپ کے اور آپکے اہل بیت کے وسیلہ سے خدا کی بارگاہ کی جانب متوجہ ہوا ہوں جو آپ کا اور میرارب ہے تاکہ وہ مجھے بخش دے

🌺 پھر تین مرتبہ کہیں:

🌺 إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ
🌺 ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جائیں گے
🌺 پھر کہیں:
🌺 أُصِبْنا بِکَ یَا حَبِیبَ قُلُوبِنا، فَمَا أَعْظَمَ الْمُصِیبَةَ بِکَ حَیْثُ انْقَطَعَ
🌺 اے ہمارے دلوں کے محبوب ہم نے آپ کی وجہ سے مصیبت دیکھی تو آپ کی مصیبت کتنی عظیم مصیبت ہے
🌺 عَنَّا الْوَحْیُ وَحَیْثُ فَقَدْنَاکَ فَإِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ راجِعُونَ۔ یَا سَیِّدَنا یَا
🌺 جبکہ مجھ سے وحی منقطع ہو اور اب ہم آپ کے فراق میں مبتلا ہیں پس میں اللہ کے لئے ہوں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والا ہوں،
🌺 رَسُولَ اللهِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّاھِرِینَ، ہذَا یَوْمُ
🌺 اے میرے سردار اے اللہ کے رسول، اللہ کا درود ہو آپ پر اور آپ کے اہل بیت طاہرین پر یہ ہفتہ کا دن۔
🚩کربلاوالے🚩
*اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ*

*سب سے زیادہ قیمتی وقت کون سا ہے؟*1 ❤️ جوانی      2 👍 بچپن3 😮 بڑھاپا      4 😢 مشکل وقت*_Share this Channel Posts JazakAl...
16/05/2026

*سب سے زیادہ قیمتی وقت کون سا ہے؟*

1 ❤️ جوانی 2 👍 بچپن

3 😮 بڑھاپا 4 😢 مشکل وقت

*_Share this Channel Posts JazakAllah -❤️_*

16/05/2026

السّلام علیکم
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:
*زکوٰۃ* اسلام کا پل ہے۔
*صدقہ* باعث تسکین اور *کذب* ایک چبھن ہے۔

بحوالہ: ہدیۃ الشیعہ ص 10

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

ہفتہ کے دن کا ذکر:
یا رب العالمین سو مرتبہ

Alhmdulillah 🤲☺️
15/05/2026

Alhmdulillah 🤲☺️

14/05/2026

حضرت امام محمد باقر عليه السلام فرماتے ہیں:
جو اللہ پر توکّل کرتا ہے وہ کبھی مغلوب نہیں ہوتا اور جو اللہ سے توسل کرتا ہے وہ شکست نہیں کھاتا.
📚بحار الانوار، ج68، ص 151

سر اڑتے نظر آئیں گے نسلِ یزید کے،آجائے ذرا غیب سےبیٹا حسینؑ کا-💚🌍
14/05/2026

سر اڑتے نظر آئیں گے نسلِ یزید کے،
آجائے ذرا غیب سےبیٹا حسینؑ کا-💚🌍

Address

Kosti
44000

Telephone

+923122456621

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Manzar Kazmi Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share