پاکستان مسلم لیگ ن السعودی عریبہ آفیشل

پاکستان مسلم لیگ ن السعودی عریبہ آفیشل Muslim league (N)Saudi Arabia

*بریکنک نیوز**الیکشن کمیشن اف پاکستان کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت سے متعلق سوشل میڈیا خبر...
28/08/2026

*بریکنک نیوز*

*الیکشن کمیشن اف پاکستان کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت سے متعلق سوشل میڈیا خبر کی تردید ذرائع*

‏پمز ہسپتال میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی بھابھی بتیجھے  تین عورتوں اور ایک نومولود بچے کی زندگی بچانی والی راولپن...
28/08/2026

‏پمز ہسپتال میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی بھابھی بتیجھے تین عورتوں اور ایک نومولود بچے کی زندگی بچانی والی راولپنڈی کی پندرہ سالہ منیبہ جب سب لوگ عملے سمیت بھاگ رہے تھے تب منیبہ نے اندر جاکر اپنی بھابھی بتیجھے اور تین عورتیں اور آخری لمحے میں جب سب کچھ ناممکن تھا ہرطرف دھواں تھا نومولود بچے کو اٹھا کر صیح سلامت باہر لے آئی یہ ہے قومی ہیرو تمغہ ہلال امتیاز سے ایسے ہیروز کو نوازنا چاہئے ناچنی والوں کو نہیں
‏⁦‪‬⁩

یومِ آزادی، مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے اور کشمیر انتخابات کی کامیابی کی خوشی میں خصوصی عشائیہیومِ آزادی، مکہ جوائنٹ ڈیفنس م...
21/08/2026

یومِ آزادی، مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے اور کشمیر انتخابات کی کامیابی کی خوشی میں خصوصی عشائیہ

یومِ آزادی، مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے اور کشمیر انتخابات کی کامیابی کی خوشی میں خصوصی عشائیہ
مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے 14 اگست یومِ آزادیِ پاکستان، مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی خوشی میں اوورسیز پاکستانیز کے اعزاز میں ایک خصوصی ملاقات اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی بیرسٹر امجد ملک صاحب تھے۔ تقریب میں صوبائی وزیر راشد نصراللہ صاحب، چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالقدیر آزاد صاحب، اراکینِ صوبائی اسمبلی اور مختلف ممالک سے اوورسیز پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معزز دوستوں نے شرکت فرمائی۔
تقریب کے دوران پاکستان کی آزادی، قومی سلامتی، ملکی ترقی اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کے کردار کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کیا گیا۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
میں تمام معزز دوستوں کا دل کی اتاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے انتہائی مختصر نوٹس کے باوجود اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس خصوصی تقریب میں شرکت فرمائی اور اسے اپنی شرکت سے یادگار بنایا۔
آپ سب کی محبت، خلوص اور تعاون کا تہہ دل سے شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
مسلم لیگ (ن) پائندہ باد

21/08/2026
*اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے اور کیسز کے ڈیجیٹل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دی جائے: بیرسٹر امجد ملک**اوورسیز پا...
20/08/2026

*اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے اور کیسز کے ڈیجیٹل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دی جائے: بیرسٹر امجد ملک*

*اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب میں شکایات کے اسٹیٹس اور پیش رفت کا جائزہ، متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری*

*اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے پر زور*

لاہور() صوبائی وزیر و وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی زیرِ صدارت اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے اسٹیٹس اور ان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن عمیرہ احمد، ڈی جی او پی سی احمر نائیک، ڈائریکٹر ایڈمن عامر احمد خان، ڈائریکٹر ریونیو شعیب نسوانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر و وائس چیئرپرسن او پی سی بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات، ان کے موجودہ اسٹیٹس، متعلقہ محکموں کو بھجوائے گئے کیسز اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مختلف شکایات کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات اور احکامات جاری کیے گئے۔بیرسٹر امجد ملک نے ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز نہیں ہونی چاہیے اور متعلقہ افسران ہر شکایت پر مقررہ وقت کے اندر مؤثر پیش رفت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا بروقت حل حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو مزید مؤثر، تیز رفتار اور جدید ادارہ بنانے کے لیے شکایات کے نظام کو مزید ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شکایات کی مانیٹرنگ، اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور متعلقہ محکموں سے فالو اَپ کے نظام کو مزید مربوط اور شفاف بنایا جائے تاکہ شکایت کنندگان کو اپنے کیس کی پیش رفت کے بارے میں بروقت معلومات دستیاب ہوں۔بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کے حوالے سے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں موجود کیسز کا مکمل اور منظم ڈیجیٹل ریکارڈ ہونا چاہیے تاکہ ان مقدمات کا اسٹیٹس باآسانی معلوم کیا جا سکے اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ اداروں سے مؤثر فالو اَپ بھی کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ریکارڈ سے نہ صرف کیسز کی مانیٹرنگ بہتر ہوگی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مقدمات کی پیش رفت جاننے میں بھی سہولت ملے گی۔ اس نظام کے ذریعے مختلف کیسز کے موجودہ اسٹیٹس، متعلقہ فورم، کارروائی کی پیش رفت اور دیگر ضروری معلومات کو ایک مربوط نظام کے تحت محفوظ کیا جا سکے گا۔صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنایا جائے اور جن معاملات میں دیگر سرکاری محکموں کی معاونت درکار ہو، وہاں مؤثر فالو اَپ کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔بیرسٹر امجد ملک نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل میں ان کی معاونت کرنا اور انہیں سرکاری اداروں سے متعلق معاملات میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے شکایات کے ازالے کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔اجلاس میں کمشنر او پی سی عمیرہ احمد، ڈی جی او پی سی احمر نائیک، ڈائریکٹر ایڈمن عامر احمد خان، ڈائریکٹر ریونیو شعیب نسوانہ اور دیگر افسران نے اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی اور شکایات کے حل کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التوا شکایات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور آئندہ اجلاس میں ان پر ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔

آج او پی سی کے وائس چیئرمین، بیرسٹر امجد ملک صاحب کے دفتر میں ان کے برادرِ نسبتی، مرحوم ندیم ملک صاحب کی وفات پر تعزیت ک...
20/08/2026

آج او پی سی کے وائس چیئرمین، بیرسٹر امجد ملک صاحب کے دفتر میں ان کے برادرِ نسبتی، مرحوم ندیم ملک صاحب کی وفات پر تعزیت کے لیے حاضر ہوا۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم ندیم ملک صاحب کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

آج وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف صاحب سے ان کے دفتر میں خوشگوار ملاقات ہوئی۔ملاقات...
19/08/2026

آج وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف صاحب سے ان کے دفتر میں خوشگوار ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران میں نے انہیں حج کے بہترین انتظامات پر دلی مبارکباد پیش کی، جبکہ پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر بھی انہیں مبارکباد دی۔
وفاقی وزیر صاحب نے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا، جس پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ ملاقات کے اختتام پر انہوں نے مجھے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی، جو میرے لیے باعثِ عزت و اعزاز ہے۔
اللہ تعالیٰ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط فرمائے اور دونوں ممالک کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔

17/08/2026

Address

Riyadh

Telephone

+923094519772

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکستان مسلم لیگ ن السعودی عریبہ آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to پاکستان مسلم لیگ ن السعودی عریبہ آفیشل:

Shortcuts

Share