09/03/2026
✍️از دفتر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کراچی
مورخہ :09.03.2026
(پریس ریلیز)
دفتر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ میں ایس ایس پی جناب محمد عثمان سدوزئی صاحب کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ایس آئی اوز اور دفتری اسٹاف نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد زیر التوا مقدمات، سنگین جرائم کی پراگریس، اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کرنا تھا۔
ایس ایس پی صاحب نے اجلاس میں تمام ایس آئی اوز کو ہدایت دی کہ وہ زیر التوا مقدمات پر فوری طور پر پیشرفت کریں اور سنگین جرائم کی تحقیقات کو ترجیح دیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر ان کیسز کا ذکر کیا جو عوامی سطح پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہے ہیں، اسٹریٹ کرائم اور دیگر ڈکیتی رابری کے مقدمات میں کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
ایس ایس پی صاحب نے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے کام میں بہتر کوآرڈینیشن اور کمیونیکیشن کو یقینی بنائیں تاکہ تفتیش کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ ایس ایس پی صاحب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تفتیشی افسران کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔
اس موقع پر، ایس ایس پی صاحب نے عدالتوں میں مقدمات کی بروقت فائلنگ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ کیسز کو عدالت میں وقت پر جمع کرائیں تاکہ کیسز کی پیشرفت میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور ملزمان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
ایس ایس پی صاحب کی خصوصی ہدایات:
زیر التوا مقدمات کی فوری پراگریس: تمام افسران کو ہدایت دی گئی کہ زیر التوا مقدمات کی تحقیقات میں فوری پیشرفت کریں۔ اور جلد از جلد ان کا ڈسپوزل کریں ۔
زیر التوا 173 رپورٹ: تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ زیر التوا مقدمات کی 173 رپورٹ بروقت تیار کرکے عدالتوں اور ایس ایس پی آفس کو جمع کروائیں۔
مفرور، اشتہاری اور ریپیٹ آفینڈر ملزمان کی گرفتاری: سنگین جرائم میں ملوث مفرور، اشتہاری، اور ریپیٹ آفینڈر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
حاضری، بایو میٹرک: افسران کی حاضری، بایو میٹرک، اور دیگر ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کارکردگی کی مانیٹرنگ بہتر ہو۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کراچی نے اس میٹنگ کے ذریعے اپنے افسران کی محنت کی قدر کی اور امید ظاہر کی کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے۔
ترجمان ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کراچی