GB True News HD

GB True News HD Follow our page for the latest news, cultural insights, music, and breathtaking explorations from Gilgit Baltistan.

This platform offers exclusive interviews,engaging podcasts,and exciting programs, bringing you closer to the region's beauty and culture.

14/09/2026

گلگت || جی بی پولیس افسران کا دلکش ڈانس۔۔۔۔ ایک شام پولیس کے نام۔۔۔

13/09/2026

راولپنڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے احتجاج جاری ہے۔
جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر سے خصوصی گفتگو۔

تعلیم  معاشرے اور علاقے کی ترقی کی بنیاد ہے۔۔۔۔تحریر: بشیر اعظمی معاشرے اور علاقے کی ترقی کے لیے تعلیم ایک اہم جزو ہے۔ ک...
13/09/2026

تعلیم معاشرے اور علاقے کی ترقی کی بنیاد ہے۔۔۔۔
تحریر: بشیر اعظمی
معاشرے اور علاقے کی ترقی کے لیے تعلیم ایک اہم جزو ہے۔ کسی بھی قوم کی حقیقی ترقی کا اندازہ اس کی عمارتوں، سڑکوں اور وسائل سے نہیں بلکہ اس کے تعلیم یافتہ، باشعور اور ذمہ دار افراد سے لگایا جاتا ہے۔ تعلیم انسان کو صرف کتابی علم نہیں دیتی بلکہ اسے اپنے حقوق، فرائض اور معاشرتی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کرتی ہے۔

تعلیم ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جس کے ذریعے ایک پسماندہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ اگر ہمارے علاقوں میں معیاری تعلیمی ادارے، قابل اساتذہ اور جدید تعلیمی سہولیات موجود ہوں تو ہمارے بچے اور نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ہمیں چاہیے کہ اپنے علاقے میں تعلیم کو اولین ترجیح دیں۔ اسکولوں کی حالت بہتر بنائی جائے، اساتذہ کی کمی پوری کی جائے، بچوں خصوصاً بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اور غریب و مستحق طلبہ کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ایک تعلیم یافتہ نسل ہی صحت، معیشت، روزگار، امن، صفائی، ماحول اور دیگر معاشرتی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ کر ان کے حل میں کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس لیے اگر ہم اپنے علاقے کا روشن مستقبل چاہتے ہیں تو ہمیں آج اپنے بچوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

یاد رکھیں، سڑکیں اور عمارتیں علاقے کو خوبصورت بنا سکتی ہیں، لیکن تعلیم ہی علاقے کو ترقی یافتہ اور باشعور بناتی ہے۔
آئیں، مل کر تعلیم کو فروغ دیں اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن، مضبوط اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
از قلم؛ بشیر اعظمی

12/09/2026

جشن گانچھے 2026
فری اسٹائل پولو گلگت بلتستان ۔۔ ایک جشن لمحوں میں المیے میں بدل سکتا تھا جشن گانچھے فائنل میچ کے دوران ایک گھوڑا بے قابو ہو کر شائقین میں گھسنے کا خوفناک منظر ۔
📷

12/09/2026

گانچھے || ڈپٹی کمشنر گانچھے ولی اللہ فلاحی جشن گانچھے 2026 کی میگا ایونٹ کے شاندار اختتام پذیر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو۔۔۔ کررہے ہیں

12/09/2026

جشن گانچھے 2026 کے اختتامی تقریب کی جھلکیاں ۔۔۔۔

12/09/2026

جشن گانچھے 2026 اختتام پذیر ہوگیا پولو کا ٹائٹل سکردو نے اپنے نام کرلیا

12/09/2026

گانچھے اسٹوڈنٹس فیڈریشن (GSF) KIU یونٹ کی2026ء کی حلف برداری کی تقریب منعقد، طلبہ سمیت مہمانوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔

12/09/2026

جشن گانچھے 2026 کے حوالے سے سینیئر صحافی اقبال علی اقبال کا تاثرات

جشن گانچھے 2026 پولو کا فائنل سکردو انچن نے روندو کو 2 کے مقابلے 5 گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
12/09/2026

جشن گانچھے 2026 پولو کا فائنل سکردو انچن نے روندو کو 2 کے مقابلے 5 گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Address

15street
Dammam

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB True News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to GB True News HD:

Shortcuts

Share