Deputy Commissioner Ziarat

Deputy Commissioner Ziarat Government Office

صوبائی وزیر خوراک و فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ کا زیارت ماسٹر پلان پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ؛ تاجر برادری کے تحفظات ...
31/05/2026

صوبائی وزیر خوراک و فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ کا زیارت ماسٹر پلان پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ؛ تاجر برادری کے تحفظات کا بروقت نوٹس!
زیارت /
صوبائی وزیر خوراک و فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ نے زیارت سٹی کے تاجران کی ڈیمانڈ پر 'زیارت ماسٹر پلان پروجیکٹ' کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد منصوبے کے حوالے سے مقامی تاجر برادری کو درپیش خدشات کو سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا تھا۔
ملاقات اور شرکاء:
اس اہم دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت، پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی)، انجمن تاجران کے عہدیداران اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
*تاجر برادری کے تحفظات:
ملاقات کے دوران انجمن تاجران کے نمائندگان نے ماسٹر پلان کے نفاذ اور جاری کام کے طریقہ کار پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے خوش آئند ہیں، تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقامی کاروبار اور تاجروں کے روزگار کے ذرائع متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے منصوبے کے حوالے سے کچھ تکنیکی اور انتظامی خدشات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر کا عزم:
صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے تمام شرکاء کے تحفظات کو انتہائی غور سے سنا اور متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا:
"زیارت کی تعمیر و ترقی اور اسے جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہماری ترجیح ہے، مگر یہ ترقی عوام اور تاجروں کی مشاورت اور اعتماد سے ہی ممکن ہے۔"
انہوں نے یقین دلایا کہ تاجر برادری کے تمام جائز خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ تاجروں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کریں جس سے ترقیاتی کام بھی جاری رہے اور کسی کا نقصان بھی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ قائد کاروان ہونے کے ناطے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل نکالنا میرا مشن ہے۔
اختتامیہ:
ڈپٹی کمشنر زیارت اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بھی یقین دہانی کرائی کہ ماسٹر پلان کے تمام مراحل کو شفاف اور باہمی مشاورت سے مکمل کیا جائے گا۔ انجمن تاجران نے صوبائی وزیر کی جانب سے فوری دورہ کرنے اور ان کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا@

زیارت/صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے اپنے دستِ مبارک سے قائداعظم نرسنگ کالج اور ہاسٹل...
31/05/2026

زیارت/

صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے اپنے دستِ مبارک سے قائداعظم نرسنگ کالج اور ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس شاندار افتتاحی تقریب میں علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقادر اچکزئی، حاجی غوث پانیزئی، انجینئر عبدالسلام، ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالستار کاکڑ، ڈپٹی چیئرمین حبیب اللہ صاحب، فوکل پرسن زیارت حاجی راز محمد دومڑ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران انجینئر عبدالسلام نے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ کو ماسٹر پلان کے تحت منصوبے کے مختلف پہلوؤں، ترقیاتی کاموں اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ علاقے میں تعلیمی و طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ایسے منصوبے علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ اور دیگر مہمانانِ گرامی کے اعزاز میں چائے پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا@

یونین کونسل پوئی شریف کلی گٹ واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاحعلاقے کے عوام کو صاف، شفاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کے ...
31/05/2026

یونین کونسل پوئی شریف کلی گٹ واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح
علاقے کے عوام کو صاف، شفاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی بلوچستان حاجی نور محمد خان دومڑ کی خصوصی کاوشوں اور منظور شدہ فنڈز سے یونین کونسل پوئی شریف کلی گٹ واٹر سپلائی اسکیم کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ اس اہم عوامی فلاحی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ نے کیاافتتاحی تقریب میں علاقے کی سیاسی سماجی اور قبائلی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر شہر شاہ غلزئی ملک لاجور خان دومڑچیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی خان محمد دومڑسابق چیئرمین حاجی عبدالجلیل دومڑ (جان چیئرمین)نوجوان سیاسی رہنما ملک محمد ایاز خان دومڑچیئرمین ملک بائع خان دومڑمشے خان دومڑعیسیٰ مری (S.E PHE)ایس ڈی او پی ایچ ای منظور احمدسب انجینئر منور اسلام ملک نواز خان دومڑچیئرمین عبدالحیم دومڑڈپٹی چیئرمین دنیا خان پاچا اندڑمولوی حیدر دومڑمحبوب خان دومڑقاسم دومڑجلال الدین حیدرزئیُ کونسلر مولوی فقیر اللہ دومڑ، مولوی صمد صاحب، مولوی اکبر دومڑ اور دیگر معززینِ علاقہ شامل تھےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ صاحب نے کہا کہ پوئی شریف واٹر سپلائی اسکیم کی تکمیل علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہےانہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی آبادی کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی مستقل فراہمی ممکن ہوگی، جس سے پانی کی قلت اور اس سے وابستہ دیرینہ مسائل کے حل میں نمایاں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور دیگر عوامی ضروریات سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جا سکےتقریب کے شرکاء نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ صاحب کی عوام دوست قیادت اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے ایسے منصوبے جاری رکھے جائیں گےصاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی ایک صحت مند، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہے!

27/05/2026
ڈپٹی کمشنر زیارت کی جانب سے اہلِیان وطن کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکبادعیدالاضحیٰ کے اس بابرکت اور عظیم موقع پر میں اہلیان...
26/05/2026

ڈپٹی کمشنر زیارت کی جانب سے اہلِیان وطن کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد

عیدالاضحیٰ کے اس بابرکت اور عظیم موقع پر میں اہلیان زیارت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ مقدس تہوار حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی لازوال قربانی، اطاعت، ایثار اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر شے قربان کرنے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے امن، خوشحالی، ترقی اور رحمتوں کا پیغام ثابت ہو۔ ربِ کریم آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو صحت، سکون، کامیابی اور دائمی خوشیوں سے نوازے، اور ہمارے پیارے ضلع زیارت سمیت پورے ملکِ پاکستان کو اتحاد، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔
عیدالاضحیٰ ہمیں محبت، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے۔ آئیے اس موقع پر اپنے اردگرد موجود مستحق، نادار اور ضرورت مند افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں ہر گھر تک پہنچ سکیں۔
عیدالاضحیٰ مبارک!
عبدالقدوس اچکزئی
ڈپٹی کمشنر زیارت

زیارت خبرنامہ26 مئی 2026وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کے احکامات کے مطابق ڈپٹی ک...
26/05/2026

زیارت خبرنامہ
26 مئی 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر زیارت اور سنجاوی کی عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات کے لیے سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی زیارت اور میونسپل کمیٹی سنجاوی کی جانب سے خصوصی صفائی مہم جاری ہے، جس کے تحت عیدگاہوں، بازاروں، شاہراہوں اور عوامی مقامات کی صفائی کے ساتھ ساتھ قربانی کی آلائشوں کو بروقت ہٹانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ عملہ عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہے گا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنرعبدالقدوس اچکزئی نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور قربانی کی آلائشیں نالیوں، فٹ پاتھوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ماحول ایک مہذب معاشرے کی علامت ہے اور حکومت کی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا قومی و سماجی کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر زیارت اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے زیارت شہر میں خصوصی اعلانات بھی کیے گئے، جن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ قربانی کے بعد آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے کے بجائے پلاسٹک بیگز میں بند کرکے میونسپل کمیٹی کے قائم کردہ کولیکشن یونٹس پر جمع کرائیں۔ یہ کولیکشن پوائنٹس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت اور خنڈی سر پلازہ کے قریب قائم کیے گئے ہیں، جہاں میونسپل کمیٹی کا عملہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن صبح 6 بجے سے شام 10 بجے تک موجود رہے گا اور آلائشوں کو فوری طور پر تلف کرنے کے اقدامات کرے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ صفائی مہم کی خلاف ورزی کرنے اور آلائشیں کھلے عام پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، امن و امان کے قیام، صفائی کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سیاحوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام پرامن، صاف ستھرے اور خوشیوں بھرے ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔

26/05/2026

نوٹس بنام عوام الناس و سیاح حضرات

نوٹس بنام عوام الناس ڈی سی آفس کے مطابق زہر نظر نوٹیفیکشن فیک ہے، جس نے بھی انتظامی امور کے متعلق جعلی نوٹیفیکشن بنایا ہ...
26/05/2026

نوٹس بنام عوام الناس ڈی سی آفس کے مطابق زہر نظر نوٹیفیکشن فیک ہے، جس نے بھی انتظامی امور کے متعلق جعلی نوٹیفیکشن بنایا ہے، اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ضلعی انتظامیہ زیارت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے زیارت کو امن گہوارہ بنانے کیلئے جو نوٹیفیکشن جاری کیا ہے وہ اہل زیارت کیلئے خیر اور خوشحالی کیلئے تھا
مگر کچھ عناصر زیارت کے امن کو خراب کرنے کیلئے جعلی نوٹیفیکشن سوشل میڈیا پر چلا رہےہیں جو غیر قانونی عمل ہے
ڈپٹی کمشنر آفس زیارت کے آفیشل فیسبک پیج سے جاری کردہ نوٹس، بحوالہ ممانعتِ پکنک پوائنٹس اور غیر مقامی افراد کے داخلہ برائے شہر، بدستور برقرار ہے۔ جسمیں لوکل آبادی اس سے مستثنیٰ ہونگی۔
تمام عوام الناس و سیاح حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ زیارت

زیارت خبرنامہ25 مئی  2026ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت بی ایس ڈی آئی کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ا...
25/05/2026

زیارت خبرنامہ25 مئی 2026
ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت بی ایس ڈی آئی کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی 155ونگ کیپٹن حارث علی،ایف سی صوبیدار فتح محمد زہری، ایکسین پی ایچ ایف آغا تیمورشاہ،،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صدیق ایس ڈی او ایریگیشن نصیر احمد، نے شرکت کی ۔اجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز تھری سکیمات کا جائزہ رپورٹ پیش کی گئی ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے افسران کو ہدایت کی فیز تھری میں کھلی کچہری میں عوام نے جو تجاویز دی تھیں ان پر غور کرکے اجتماعی منصوبوں کو شامل کیا جائے گا اور انفرادی سکیم کو شامل نہیں کیا جائے گا مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اجتماعی منصوبوں کو اولیت دی جائے گی

Address

Ziarat

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+92833920040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Ziarat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Ziarat:

Share