25/04/2026
آج ایس پی آفس زیارت میں جناب برکت حسین کھوسہ (PSP)، ڈی آئی جی سبی رینج کی زیرِ صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوہی
میٹنگ میں جناب سید طلال احمد شاہ (PSP)، ایس پی زیارت، اور عبد الحفیظ جکھرانی، ایس پی ہرنائی نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران جرائم کی روک تھام، امن و امان کی صورتحال، پولیس کارکردگی، اور دیگر اہم پولیس امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میٹنگ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، اور پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
پولیس فورس عوامی خدمت، امن کے قیام، اور قانون کی بالادستی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔