28/06/2025
ژوب! سابق صوبائی وزیر، حاجی میھٹا خان کاکڑ نے آج سیلیازے سیلابی ریلے کے نتیجے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس المناک حادثے میں تین خواتین اور ایک بچی جاں بحق ہو گئیں، جب کہ ژوب کے بہادر جوانوں نے دو افراد کو زندہ بچا لیا، جو واقعی قابل تحسین عمل ہے۔ حاجی میھٹا خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔