جرپال ویلفیئر ٹرسٹ Jarpal Welfare Trust

جرپال ویلفیئر ٹرسٹ  Jarpal Welfare Trust افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا
♥️🇵🇰 پاکستان زندہ باد 🇵🇰♥️

نماز عیدالفطر جرپال مرکزی عیدگاہ میں صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔تمام اہلِ علاقہ سے بروقت شرکت کی گزارش ہے۔جزاکم اللہ خی...
17/03/2026

نماز عیدالفطر جرپال مرکزی عیدگاہ میں صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام اہلِ علاقہ سے بروقت شرکت کی گزارش ہے۔جزاکم اللہ خیراً 🌙

16/03/2026
پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے واضح ...
14/02/2026

پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔
حکومتِ پنجاب کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اب صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ بالکل مفت ہوگی، اور اگر کوئی کنٹریکٹر، ملازم یا عملہ پارکنگ فیس وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ اقدام بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے سہولت کا باعث بنے گا، کیونکہ علاج کے اخراجات کے ساتھ پارکنگ فیس بھی ایک اضافی بوجھ بن جاتی تھی۔
انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ:
ہسپتالوں کے باہر نمایاں جگہ پر “پارکنگ فری ہے” کے بورڈ آویزاں کیے جائیں۔
شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ ڈیسک یا کمپلینٹ نمبر فراہم کیا جائے۔
خلاف ورزی کی صورت میں فوری معاہدہ منسوخ کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

11/02/2026

جرپال تالاب کی 36 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ، کالونی قائم
مبینہ طور پر سیاسی شخصیات کے فوکل پرسنز ملوث، سرکاری فنڈز سے گلیاں بھی تعمیر
ظفروال (تحصیل رپورٹر: میاں زاہد ادریس)
موضع جرپال (بڑا پنڈ) میں واقع تقریباً 36 کنال پر مشتمل سرکاری تالاب کی اراضی مبینہ طور پر قبضہ مافیا کی نذر ہو گئی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق بااثر عناصر نے تالاب پر قبضہ کر کے نہ صرف اسے پلاٹوں میں تقسیم کیا بلکہ مختلف افراد کو فروخت بھی کر دیا ہے۔
مقامی شہریوں کا الزام ہے کہ اس سارے معاملے میں حلقہ کے ایک ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ فوکل پرسنز کا کردار بھی سامنے آ رہا ہے، جن کی سرپرستی میں تالاب کی سرکاری زمین پر باقاعدہ کالونی قائم کر دی گئی۔ حیران کن طور پر اس جگہ پر سرکاری فنڈنگ کے ذریعے گلیاں بھی تعمیر کی گئیں، جس سے معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔
اہلِ دیہہ جرپال کا کہنا ہے کہ یہ تالاب برسوں سے بارشی پانی کے ذخیرے اور نکاسی کا قدرتی ذریعہ تھا۔ قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے باعث نہ صرف ماحولیاتی توازن متاثر ہو رہا ہے بلکہ بارش کے دنوں میں پانی جمع ہونے سے قریبی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دیہہ کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر نارووال اور اسسٹنٹ کمشنر ظفروال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کی واگزاری، غیر قانونی پلاٹنگ کی منسوخی اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔
اہلِ علاقہ نے خبردار کیا کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

24/01/2026

ہر مسکراہٹ میں خلوص نہیں پہچان لو اے عورت
باپ، بھائی، شوہر، بیٹا—یہی ہیں اصل ڈھال، اصل قوت

19/01/2026

حکومت پنجاب ۔
📢 حکومتِ پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں سے مستفید ہونے کے لیے ابھی رجسٹریشن کروائیں
رجسٹریشن کے لیے درج ذیل سرکاری ویب پورٹلز وزٹ کریں 👇
🌟 حکومتِ پنجاب کے اہم پروگرامز – رجسٹریشن لنکس
🔹 🪪 مینارٹی کارڈ
https://mcard.punjab.gov.pk
🔹 👑 دھی رانی پروگرام
https://cmp.punjab.gov.pk
🔹 📬 مریم کی دستک
https://dastak.punjab.gov.pk
🔹 💼 آسان کاروبار کارڈ
https://akc.punjab.gov.pk
🔹 🛠️ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام (TEVTA)
https://portal.tevta.gop.pk/admission.aspx
🔹 🌐 گلوبل آئی ٹی سرٹیفیکیشن
https://certifications.pitb.gov.pk
🔹 🏠 اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام
https://acag.punjab.gov.pk
🔹 🚜 گرین ٹریکٹر پروگرام
https://agripunjab.gov.pk
🔹 👨‍🌾 ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام
https://agripunjab.gov.pk/jobs
🔹 📊 پی ایس ای آر (PSER)
https://pser.punjab.gov.pk
🔹 🎓 ہونہار اسکالرشپ پروگرام
https://honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk
🔹 💰 آسان کاروبار فنانس
https://akf.punjab.gov.pk

✨ خاندانی عورت: گھر کی روشنی، خاندان کی جان ✨میاں زاہد ادریس، سینئر کالم نگارگھر وہ جگہ ہے جہاں محبت اور سکون بستی ہے، ا...
09/01/2026

✨ خاندانی عورت: گھر کی روشنی، خاندان کی جان ✨
میاں زاہد ادریس، سینئر کالم نگار
گھر وہ جگہ ہے جہاں محبت اور سکون بستی ہے، اور اس سکون کی بنیاد عورت ہے۔
ایک عورت جو صبر، محبت اور احترام سے پیش آئے، وہ نہ صرف گھر کو جنت کا نظارہ بناتی ہے بلکہ معاشرے میں بھی مثال قائم کرتی ہے۔
قرآنی رہنمائی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ"
(نساء: 34)
نیک عورت وہ ہے جو اطاعت گزار، رازدار اور گھر میں سکون اور برکت لانے والی ہو۔
حدیث کی روشنی میں
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"أَفْضَلُ نِسَاءِ أَهْلِ الجَنَّةِ اللَّائِي تَطِيعُ أَزْوَاجَهَا وَتُحَافِظُ عَلَى بَيْتِهَا"
یعنی جنت کی بہترین عورت وہ ہے جو شوہر کی اطاعت کرے اور گھر کی حفاظت کرے۔
خاندانی عورت کی 5 نمایاں نشانییں
تقویٰ اور اللہ کا خوف
گھر میں برکت لانے والی عورت، اللہ کے احکام پر عمل کرتی ہے۔
صبر و برداشت
مشکلات میں سکون اور تحمل دکھانے والی عورت، خاندان کی بنیاد مضبوط کرتی ہے۔
نیک اخلاق اور حسن سلوک
شوہر، بچوں اور بڑوں کے ساتھ محبت اور احترام۔
خود داری اور عزت نفس
اپنی اور خاندان کی عزت کی حفاظت، فضول کاموں سے دوری۔
گھر کی دیکھ بھال اور بچوں کی تربیت
نظم و نسق میں دلچسپی اور نسلوں تک اچھے اخلاق منتقل کرنا۔
آخر میں
خاندانی عورت کا کردار درخت کی طرح ہے:
جڑیں مضبوط ہوں تو شاخیں آسمان تک بڑھتی ہیں۔
یہ وہ روشنی ہے جو گھر کے اندھیروں کو ختم کرتی ہے اور خاندان کے ہر فرد کی زندگی میں سکون اور خوشی کا چراغ جلائے رکھتی ہے۔
آئیں، ہم سب خاندانی عورت کی قدر اور اہمیت کو سمجھیں۔
کیونکہ ایک نیک، محبت بھری اور بااخلاق عورت، خاندان کے لیے اللہ کی عنایت ہے۔

02/01/2026

منہ تے مٹھاس، دل وچ زہر، ایہہ منافیق دی چال،
ساہنے یار بنے پھرے، پِچھوں کھودے ہر اک نال۔
جرپال دی مٹی پچھے، کِنّے چہرے ہو گئے ننگے،
وقت آوے تاں پتا لگے، کون اپنے کون سنگے۔

Address

District Narowal
Zafarwal
�ہماٹھاتےہیںچراغِامیدہرگھرکےلیے یہسفرہےانسانیتکیبھلائیکےلیے

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جرپال ویلفیئر ٹرسٹ Jarpal Welfare Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to جرپال ویلفیئر ٹرسٹ Jarpal Welfare Trust:

Share