Pakistan Tehreek e Insaf Yasin

Pakistan Tehreek e Insaf Yasin To share latest picture ,videos and updates of on going events in Yasin Valley .

خان کا سچا سپاہی -  راجہ جہانزیب ‏میں جھکا نہیں میں بکا نہیں کہیں چھپ چھپاکے کھڑا نہیں جو  ڈٹے  ہوۓ  ہیں  محاذ  پر مجھے ...
02/03/2026

خان کا سچا سپاہی - راجہ جہانزیب

‏میں جھکا نہیں میں بکا نہیں
کہیں چھپ چھپاکے کھڑا نہیں

جو ڈٹے ہوۓ ہیں محاذ پر
مجھے ان صفوں میں تلاش کر

02/03/2026

مذمتی بیان

حافظ حفیظ الرحمن کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کے بیان سے خصوصاً ہنزہ، نگر اور غذر کے تمام لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

انشاء اللہ عوام یاسین، غذر، ہنزہ اور نگر آمدہ انتخابات میں اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

راجہ جہانزیب
نائب صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

02/03/2026

خصوصی پیغام

سابق رکنِ اسمبلی و نائب صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان راجہ جہانزیب نے علی حسینی خامنہ ای سپریم لیڈر ایران کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک واقعے پر پوری اُمتِ مسلمہ پریشان اور سوگوار ہے۔ انہوں نے امریکی و اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے اسے عالمِ اسلام کے خلاف کھلی دشمنی قرار دیا۔

راجہ جہانزیب نے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ جذبات کو شعور کی ڈھال بنائیں اور باوقار قوم کی حیثیت سے سامنے آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ توڑ پھوڑ اور انتشار دشمن کا ایجنڈا ہے، جبکہ نظم و ضبط اور پُرامن احتجاج شہداء کا راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی سرزمین کو لہو لہان نہ کریں بلکہ اتحاد، بصیرت اور امن کا پیغام عام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پُرامن اور منظم رہنا ہی دراصل شہداء کی قربانیوں کا حقیقی احترام ہے۔

#ایڈمن

خان کا سچا سپاہی -  راجہ جہانزیب ‏میں جھکا نہیں میں بکا نہیں کہیں چھپ چھپاکے کھڑا نہیں جو  ڈٹے  ہوۓ  ہیں  محاذ  پر مجھے ...
02/03/2026

خان کا سچا سپاہی - راجہ جہانزیب

‏میں جھکا نہیں میں بکا نہیں
کہیں چھپ چھپاکے کھڑا نہیں

جو ڈٹے ہوۓ ہیں محاذ پر
مجھے ان صفوں میں تلاش کر

خان کا وفادار راجہ جہانزیب.

17/02/2026

شمولیتی پروگرام - پاکستان تحریک انصاف یاسین 🇧🇫

معروف کاروباری شخصیت جناب ظفر اقبال کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں - نوجوان یقیننا پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں -

راجہ جہانزیب
نائب صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

17/02/2026

پاکستان تحریک انصاف یاسین کی بڑی کامیابی - یاسین بھر سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا آغاز -

نمبردار زاہد جوکہ ورشیگھوم ٹایٹنز کے کوچ ہیں ، ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کاروان میں شامل ، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان راجہ جہانزیب ، صدر پاکستان تحریک انصاف یاسین ہمایوں شاہ ، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ غذر محمد قاسم نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا -

#ایڈمن

17/02/2026

شمولیتوں کا سلسلہ جاری -

معروف سماجی شخصیت مقصود بھی پاکستان تحریک انصاف کے کاروان میں شامل ، عمران خان کے ویژن کو گھر گھر پہنچانے اور آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو یاسین سے کامیاب کرنے کا عزم -

#ایڈمن

17/02/2026

In this era of social media, our youth is so well-informed that no amount of cheap tactics can suppress them, or alter their opinion.

Address

Yasin
15310

Telephone

+923129719686

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tehreek e Insaf Yasin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share