South waziristan news

South waziristan news قوم کی آواز
(218)

03/06/2026

ڈیلیوری بوائے کی آواز نے ٹریفک میں سکون بکھیر دیا!
ٹریفک جام کے بیچ دل کو چھو لینے والی آواز میں قرآن کی تلاوت

02/06/2026

پٹھان بابا جی شیطان سے زاتی دشمنی کا بدلہ لیتے ہوئے 🤣😂🤣

30/05/2026

سول ہسپتال کوئٹہ کا صورتحال تشویشناک چوہے بیڈز کے ۔۔۔۔۔۔
👇

29/05/2026

ہوشیار رہیں یہ ایک جیلی کرنسی مارکیٹ میں آئی ہیں

23/05/2026

بچی کے اغوا کا معاملہ! ٹانک سے سکھر جانے والے قافلے کی راستے میں ایک کار سے رکشہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پتو لالا بیٹنی شدید زخمی ہوگئے۔

⛽ حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمیوفاقی حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ...
22/05/2026

⛽ حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

وفاقی حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

میں سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک من گھڑت، جھوٹ پر مبنی اور دانستہ طور پر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے تیار کی گئی آڈیو کی شدی...
21/05/2026

میں سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک من گھڑت، جھوٹ پر مبنی اور دانستہ طور پر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے تیار کی گئی آڈیو کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس آڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ایک ناکام کوشش ہے جس کا مقصد صرف اور صرف میرے عوامی خدمت کے سفر کو متاثر کرنا ہے۔

میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایسے اوچھے اور منفی ہتھکنڈے نہ میرے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی میرے اور میرے عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو متاثر کر سکتے ہیں۔ میں ہمیشہ جنوبی وزیرستان کے عوام کی فلاح، ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کرتا آیا ہوں اور آئندہ بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرتا رہوں گا۔

جنوبی وزیرستان کے ہر علاقے کا دورہ، عوامی مسائل کا براہِ راست مشاہدہ اور عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ میں اس بات کا اظہار بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ اس ویڈیو اور اس کے مندرجات نے میری پوری محسود قوم کے جذبات کو شدید طور پر مجروح کیا ہے۔ میں اس تکلیف اور دکھ کو الفاظ میں مکمل طور پر بیان نہیں کر سکتا جو اس عمل کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔

تاریخی تناظر میں مختلف آرا اور روایات پائی جاتی ہیں، تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ محسود قوم نے برصغیر کی سیاسی اور سماجی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور مختلف ادوار میں اپنی قربانیوں اور خدمات کے ذریعے پہچان بنائی ہے۔ اسی طرح خطے کی مختلف مزاحمتی اور عسکری تاریخ میں پختون قبائل، بشمول محسود عوام، کی شرکت کا ذکر بھی ملتا ہے، جس پر پوری قوم کو بجا طور پر فخر ہے۔

میں یہ بات بیان کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو قائم ہوا۔ لیکن 1946 کے ریفرنڈم کے دوران اگر پاکستان کے حق میں سب سے پہلے کسی قوم نے آواز بلند کی تو وہ میری قوم تھی۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے لوگوں نے قیامِ پاکستان سے ایک سال پہلے ہی اس مقصد کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

اسی طرح ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ جب کشمیر کی جنگ ہوئی تو پختونوں کے دستوں کی قیادت بھی محسود قوم کے پاس تھی۔ اور آج جو آزاد کشمیر پاکستان کے پاس موجود ہے، اسے بھی ہماری محسود قوم کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک تحفہ سمجھا جاتا ہے

گزشتہ تقریباً پچیس سال سے جنوبی وزیرستان ایک مسلسل غیر یقینی صورتحال اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، جس کے باعث ترقیاتی عمل بری طرح متاثر ہوا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہے ہیں۔

میں صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اس خطے میں دیرپا امن، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور حقیقی ترقیاتی منصوبوں پر فوری اور سنجیدہ توجہ دی جائے۔

اگر پاکستان نے آگے بڑھنا ہے اور حقیقی معنوں میں ترقی کرنی ہے تو اس میں جنوبی وزیرستان اور محسود عوام کو مرکزی کردار دینا ناگزیر ہے، کیونکہ یہی وہ خطہ اور قوم ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ہر محاذ پر صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے۔

میں اپنے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں صرف باتوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں۔ میں اپنے علاقے کو ایسی سمت میں لے جانے کے لیے پرعزم ہوں جو حقیقی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی ضمانت دے، اور یہ سفر پہلے سے زیادہ مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گا.
Mpa Asif Khan Mehsud Pk 109 upper Waziristan

گومل زام ڈیم روڈ۔۔۔۔تفصیل کمنٹ میں 👇
20/05/2026

گومل زام ڈیم روڈ۔۔۔۔
تفصیل کمنٹ میں 👇

ساؤتھ وزیر ستان لوئر وانا بازار میں دھماکہ زرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ چیف آف احمد زائی ملک طارق پر ہوا.
18/05/2026

ساؤتھ وزیر ستان لوئر وانا بازار میں دھماکہ
زرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ چیف آف احمد زائی ملک طارق پر ہوا.

17/05/2026

اصل کہانی 👇👇👇👇

اطلاع ملی کہ ایک ماں ریلوے اسٹیشن پر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم فوراً وہاں پہنچے۔ حالت ایسی تھی کہ دل کانپ اٹھا۔ سوچا لائیو کر دیں تاکہ شاید اس کے گھر والوں تک خبر پہنچ جائے اور کوئی اپنا آ کر اسے سنبھال لے۔

میں نے امی سے پوچھا:
“امی، آپ کے بیٹے ہیں یا نہیں؟”

یہ سن کر اُن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور لرزتی آواز میں بولیں:
“میرا کوئی نہیں ہے…”

پھر پوچھا:
“امی، یہاں کیسے پہنچیں؟”
کہنے لگیں:
“میں خود آئی ہوں… میرا کوئی ولی وارث نہیں…”

مگر جب میں نے کہا کہ “امی ہم پولیس کو اطلاع کر رہے ہیں”، تو ایک ماں کے دل سے فوراً یہ آواز نکلی:
“خبردار! میرے بیٹوں کے خلاف کسی نے پولیس بلائی تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گی…”

یہ ہوتی ہے ماں… 💔
اولاد لاکھ بےوفا ہو جائے، مگر ماں پھر بھی اولاد کے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتی۔

آخرکار کروڑ پتی، پیسے والا بیٹا تو نہ آیا…
مگر وہ غریب بیٹا پہنچ گیا، جو شاید دولت میں کم تھا مگر دل میں امیر تھا۔ وہ اپنی ماں کے قدموں میں گر کر بچوں کی طرح روتا رہا، منتیں کرتا رہا… اور آخر اپنی ماں کو منا کر گھر لے گیا۔ 😢

دوستو!
ماں دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔
جس کے پاس ماں ہے، وہ دنیا کا امیر ترین انسان ہے۔

Address

17
Wana
7337

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when South waziristan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to South waziristan news:

Share