RehmatGul Mehsud Pti Kpk Official

RehmatGul Mehsud Pti Kpk Official Faith, Unity, Discipline is the national motto of Pakistan. It is regarded as the guiding principle۔

ایک گاؤں تھا جو کبھی محبت، بھائی چارے اور خوشحالی کی مثال سمجھا جاتا تھا۔ لوگ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے، خوشیوں...
31/05/2026

ایک گاؤں تھا جو کبھی محبت، بھائی چارے اور خوشحالی کی مثال سمجھا جاتا تھا۔ لوگ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے، خوشیوں کو مل کر مناتے اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنتے تھے۔ مگر وقت کے ساتھ حالات بدلنے لگے۔ معمولی اختلافات نے دشمنیوں کی شکل اختیار کر لی۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے کے بجائے الزام دینا شروع کر دیا۔ نفرت کے بیج بوئے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گاؤں بے چینی اور خوف کی لپیٹ میں آ گیا۔
اسی گاؤں میں ایک بزرگ رہتے تھے جنہیں سب احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ایک دن گاؤں کے نوجوان ان کے پاس آئے اور پوچھا:
بابا جی! ہمارے گاؤں سے امن کیوں ختم ہو گیا اور ہم اسے واپس کیسے لا سکتے ہیں۔
بزرگ نے مسکرا کر جواب دیا:
امن صرف حکومتوں، اداروں یا قوانین سے قائم نہیں ہوتا بلکہ امن ہر انسان کے دل سے شروع ہوتا ہے۔ جب دلوں میں نفرت پیدا ہو جائے تو پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے، اور جب دلوں میں محبت اور برداشت پیدا ہو جائے تو امن خود بخود قائم ہونے لگتا ہے۔
نوجوان خاموشی سے ان کی بات سنتے رہے۔
بزرگ نے مزید کہا
"اگر تم واقعی امن چاہتے ہو تو سب سے پہلے اپنے رویوں کو بدلنا ہوگا۔ دوسروں کی عزت کرنا سیکھو، اختلاف رائے کو برداشت کرو، جھوٹی خبروں اور افواہوں سے دور رہو، اور اپنے الفاظ میں نرمی پیدا کرو۔ ایک تلخ جملہ کئی دلوں کو زخمی کر سکتا ہے جبکہ ایک اچھا لفظ دشمنی کو دوستی میں بدل سکتا ہے۔
ان نوجوانوں نے اس نصیحت پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے گاؤں میں صفائی مہم چلائی، بزرگوں کی خدمت شروع کی، بچوں کی تعلیم پر توجہ دی اور مختلف خاندانوں کے درمیان صلح کرانے کی کوششیں کیں۔ آہستہ آہستہ ماحول بدلنے لگا۔ لوگ ایک دوسرے کے قریب آنے لگے اور نفرت کی جگہ محبت نے لے لی۔
کچھ عرصے بعد گاؤں دوبارہ امن کا گہوارہ بن گیا۔ لوگ خوش تھے اور ہر طرف سکون محسوس ہوتا تھا۔
یہ افسانہ ہمیں ایک اہم سبق دیتا ہے کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے ہر شہری کا کردار نہایت اہم ہے۔ اگر ہم قانون کی پابندی کریں، دوسروں کے حقوق کا احترام کریں، اختلافات کو برداشت کریں، تعلیم کو فروغ دیں، نفرت انگیز گفتگو سے بچیں اور محبت و اخوت کو عام کریں تو امن کا خواب حقیقت بن سکتا ہے۔
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ امن صرف سرحدوں کی حفاظت کا نام نہیں بلکہ دلوں کے درمیان اعتماد، محبت اور احترام کا نام ہے۔ جب ہر فرد اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر مثبت کردار ادا کرے گا تو نہ صرف اس کا محلہ اور گاؤں بلکہ پورا ملک امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔
امن کی شمع ایک ہی دل میں جلتی ہے، مگر اس کی روشنی پورے معاشرے کو منور کر سکتی ہے۔

صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کی گلگت بلتستان میں دورانِ انتخابی مہم گرفتاری انتہائی افسوسنا...
29/05/2026

صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کی گلگت بلتستان میں دورانِ انتخابی مہم گرفتاری انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
سیاسی کارکنوں اور قائدین کو عوامی رابطہ مہم سے روکنا جمہوری اقدار پر کھلا حملہ ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ عوام کی آواز دبائی جا سکتی ہے اور نہ ہی حق و سچ کی جدوجہد کو روکا جا سکتا ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنید اکبر خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور سیاسی انتقام کی یہ کارروائیاں بند کی جائیں۔ ملک میں آئین، قانون اور جمہوری آزادیوں کا احترام یقینی بنایا جائے۔
عوام اپنے قائدین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کے ظلم و جبر کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔
RehmatGul Mehsud focal person to MNA Zubair Khan South Waziristan upper.

📸✨ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز دوستوں کے ساتھ خوبصورت لمحات 🌙❤️دوستی، محبت اور اپنائیت ہی زندگی کی اصل خوشیاں ہیں 🤝💫آج دوستو...
29/05/2026

📸✨ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز دوستوں کے ساتھ خوبصورت لمحات 🌙❤️
دوستی، محبت اور اپنائیت ہی زندگی کی اصل خوشیاں ہیں 🤝💫
آج دوستوں کے ساتھ بیٹھک، ہنسی مذاق اور روایتی کھانوں نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا 🍖☕🥘
اللہ تعالیٰ ہماری دوستیوں میں ہمیشہ محبت، خلوص اور برکت قائم رکھے 🤲🌹
عید کے یہ حسین لمحے ہمیشہ یاد رہیں گے 📷✨
🌙❤️

وزیراعلیٰ سہیل  آفریدی کی ہدایات پر خیبرپختونخوا میں ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 متعارفپر میرٹ، شفافیت اور کارکردگی کی بن...
28/05/2026

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایات پر خیبرپختونخوا میں ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 متعارف
پر میرٹ، شفافیت اور کارکردگی کی بنیاد پر یقینی بنائی گئی ہیں، تاکہ سفارشی کلچر کا خاتمہ ہو اور تعلیمی نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

✅گھر بیٹھے موبائل/ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست کی سہولت
✅مکمل خودکار اور شفاف میرٹ بیسڈ سسٹم
✅سروس کا دورانیہ (Tenure) بطور اہم پیرامیٹر
✅سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کی بنیاد پر ترجیحی تقرریاں
✅ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی نتائج کو اسکورنگ میں شامل کیا گیا
✅طلبہ کی حاضری (Attendance Ratio) کو بھی مدنظر رکھا گیا
✅خالی آسامیوں (Vacancies) پر فوری اور میرٹ کے مطابق ٹرانسفر
✅ٹیچنگ، منسٹریل اور ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈرز سب شامل
✅معذور افراد اور بیوہ ملازمین کے لیے خصوصی رعایت
✅ڈومیسائل اور اعلیٰ تعلیمی قابلیت کو بھی ویٹج
✅سفارشی اور دباؤ والے کلچر کا مکمل خاتمہ
✅اساتذہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار میں بہتری کا ہدف

🌙✨ Eid ul Adha Mubarak ✨🌙May Allah accept your sacrifices, prayers, and good deeds, and fill your life with peace, happi...
27/05/2026

🌙✨ Eid ul Adha Mubarak ✨🌙
May Allah accept your sacrifices, prayers, and good deeds, and fill your life with peace, happiness, and countless blessings. ❤️
On this blessed occasion of Eid ul Adha, may we learn the true spirit of sacrifice, patience, unity, and compassion from the teachings of Hazrat Ibrahim (A.S) and Hazrat Ismail (A.S).
Wishing all my dear friends, family members, and loved ones a joyful and blessed Eid ul Adha. 🌹
Stay happy, stay blessed, and enjoy this beautiful occasion with your families.
Best Wishes,
Rehmat Gul Mehsud

جنوبی وزیرستان اپر احمد وام کے مقام پر خراب جاز کمپنی ٹاورز کے حوالے سے کئ دنوں سے بحالی کا کوشش جاری ہے شروع دن سے ایم ...
26/05/2026

جنوبی وزیرستان اپر احمد وام کے مقام پر خراب جاز کمپنی ٹاورز کے حوالے سے کئ دنوں سے بحالی کا کوشش جاری ہے شروع دن سے ایم این اے زبیر خان نے اس مسلے کا حل تلاش کر رہے ہیں تاکہ عوام کو مطالبہ جلد حل ہو جائے اور اپنے حلقے کی عوام کو موبائل فون جیسے سسٹم سہولت میسر ہوں مقامی زمہ دار ٹیم نے ٹاور بحالی پر دو تین دن سے کوشش کر رہے تھے مگر اب مسلہ ٹاور کی نہیں بلکہ مسلہ ٹرانسمیشن سسٹم میں ہے ۔ جن کی وجہ سے کمپنی کو روز نقصان کا سامنا ہے بلکہ عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا ہیں میرا کوشش ہے کہ ٹرانسمیشن لائن آفیسر سے بات ہو جائے اور تمام سیکیورٹی زمہ داری ہم خود لین گے اگر ٹرانسمیشن لائن ٹیم وہاں جانے پر راضی ہوا تو ان شاءاللہ ٹاورز بہت جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اگر ٹیم وہاں جانے پر راضی نہ ہوا پھر عید کے بعد فوراً ٹیم کو لے جائے گے مگر ہماری کوشش جاری ہے تاکہ ٹرانسمیشن لائن ٹیم وہاں پر پہنچانے میں کامیاب ہو جائے تاکہ عید الاضحی کے موقع پر لوگ اپنے پیاروں سے رابطے باآسانی کر سکے ۔کلیم محسود اور جمال ملیار بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہے ایم این اے زبیر خان بھی مسلسل اس مسلے کی حل تلاش کرنے میں لگا ہوا ہے تاکہ عوام کو بروقت بنیادی سہولت فراہم ہوجائے
Rehmat Gul Mahsud focal person to MNA Zubair Khan South Waziristan upper

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ مرکوز! ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے 25.5 ارب روپے جاری کردیئے گئے ...
24/05/2026

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ مرکوز!
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے 25.5 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔

ان فنڈز کے ذریعے 30 جون تک 500 سے زائد ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا ہدف مقرر۔

سیکٹر وائز فنڈ:
- سڑکیں: 3.74 ارب
- آبپاشی و سیلاب تحفظ: 3.73 ارب
- بلدیات: 1.77 ارب
- صحت: 1.40 ارب
- صاف پانی و صفائی: 1.13 ارب
- اعلیٰ تعلیم: 1.10 ارب
- اسکول ایجوکیشن: 69 کروڑ
- زراعت: 58 کروڑ

یہ فنڈز صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، صاف پانی اور عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے جاری کیے گئے ہیں تاکہ ترقی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

عمران خان کے خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ترقی اور عوامی خدمت کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

19/05/2026

اسلام آباد 26 نمبر پر جاری دھرنا وقتی طور پر ختم کر دیا گیا۔
یہ دھرنا عمران خان کی صحت اور اُنہیں فوری ہسپتال منتقل کرنے کے مطالبے کے لیے دیا گیا تھا جہاں کارکنوں نے بھرپور انداز میں آواز اٹھائی۔
کل دوپہر 2 بجے علیمہ خان اور وزیراعلی سہیل خان آفریدی اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور اہم فیصلوں سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔
کارکنوں کا جذبہ یکجہتی اور استقامت قابلِ تحسین ہے۔
جدوجہد جاری رہے گی، آواز دبانے سے نہیں رکے گی۔
RehmatGul Mehsud Pti Kpk

18/05/2026

محنت ہماری پہچان ہے جدوجہد ہمارا اشعار
ہم خان کے سپاہی ہیں، حق ہے ہمارا وقار
رکاوٹوں سے ڈرنا ہماری فطرت میں نہیں
ہم خان کے سپاہی ہیں، ہار ماننا عادت میں نہیں
قدم قدم پہ آزمائش سہی، حوصلہ کبھی کم نہ ہوگا
ہم خان کے سپاہی ہیں، یہ قافلہ کبھی نہ رکے گا
مشکل وقت میں جو ڈٹ جائے وہی اصل جوانی ہے
ہم خان کے سپاہی ہیں، یہی ہماری کہانی ہے
نہ جھکتے ہیں، نہ بکتے ہیں، سچ کے علمبردار ہیں
ہم خان کے سپاہی ہیں، حق کے وفادار ہیں

Address

Wana
PAK

Telephone

+923449407371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RehmatGul Mehsud Pti Kpk Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RehmatGul Mehsud Pti Kpk Official:

Share