31/05/2026
وانا، لوئر وزیرستان: آمن لوئہ جرگہ
لوئر وزیرستان وانا کی آمن لوئہ جرگہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ مورخہ 10 تاریخ کو ایک عظیم الشان جرگہ منعقد کیا جائے گا۔
اس جرگے میں تمام ملکان، مشران، علماء کرام اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معزز افراد کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
جرگہ منتظمین نے تمام شرکاء سے بروقت شرکت کی اپیل کی ہے۔