GROUP Sardar Ejaz Ur Rehman Khan Khetran

GROUP Sardar Ejaz Ur Rehman Khan Khetran KHETRAN GROUP.(کھیتران گروپ)
Former Candidate Provincial Assembly. Former Chairman. (NA-183). (PP-284). UC Kotani,UC Jaluwali. Tehsil Taunsa/Vehova.

SOCIAL MEDIA TEAM.

سردار اعجاز الرحمان خان کھیتران صاحب کو کوتانی تا لکھانی روڈ کی تعمیر جیسے تاریخی اور عوامی منصوبے میں کلیدی کردار ادا ک...
04/06/2026

سردار اعجاز الرحمان خان کھیتران صاحب کو کوتانی تا لکھانی روڈ کی تعمیر جیسے تاریخی اور عوامی منصوبے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر اہلِ علاقہ دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ منصوبہ عرصہ دراز سے عوام کا بنیادی مطالبہ تھا، جس کی تکمیل سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوئی ہے بلکہ تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع تک رسائی بھی نمایاں طور پر بہتر ہو گئی ہے۔ سردار اعجاز الرحمان خان کھیتران نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ محض ایک سیاسی شخصیت نہیں بلکہ علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کے حقیقی علمبردار ہیں۔

ان کی مسلسل کاوشیں، دور اندیش قیادت اور عوام دوست وژن اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ علاقے کی ترقی، خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر فورم پر مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ اہلِ علاقہ ان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے مزید ترقیاتی اقدامات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

منجانب: اہلِ علاقہ کوتانی، لکھانی و گردونواح۔

03/06/2026

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی، سینئر سیاستدان سردار اعجاز الرحمان خان کھیتران صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازی خان سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں وہوہ، کوتانی، لکھانی، جلووالی، میتھیوالی اور دیگر ملحقہ علاقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقاتوں کے دوران سردار اعجاز الرحمان خان کھیتران صاحب نے عوامی مسائل، خستہ حال سڑکوں، بنیادی سہولیات کی کمی، امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں میں درپیش رکاوٹوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے کے عوام کے حقوق، خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون اور ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے سردار اعجاز الرحمان خان کھیتران صاحب کی عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے عوامی نمائندگی اور مؤثر قیادت کی بہترین مثال قرار دیا۔

31/05/2026

سابق امیدوارِ صوبائی اسمبلی، سینئر و زیرک سیاستدان جناب سردار اعجاز الرحمٰن خان کھیتران صاحب کی اپنے پوتے سردارزادہ حسین خان کھیتران صاحب کے ہمراہ ڈیرہ سردار کھیتران وہوا میں علاقہ احباب سے خصوصی ملاقات۔

اس موقع پر علاقائی، سماجی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ معززینِ علاقہ اور کارکنان نے سردار صاحب کی عوامی خدمات، بصیرت افروز قیادت اور علاقے کی ترقی کے لیے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل، علاقائی ترقی اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے سردار اعجاز الرحمٰن خان کھیتران صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ سردارزادہ حسین خان کھیتران صاحب کی عوامی رابطہ مہم اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو بھی سراہا گیا۔ عوام سے مضبوط رشتہ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد ہی سردار صاحب کی سیاست کا بنیادی محور ہے۔

عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پرسابق امیدوارِ صوبائی اسمبلی، سینئر سیاسی و قبائلی رہنماسردار اعجاز الرحمٰن خان کھیترانکی ج...
26/05/2026

عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر
سابق امیدوارِ صوبائی اسمبلی، سینئر سیاسی و قبائلی رہنما
سردار اعجاز الرحمٰن خان کھیتران
کی جانب سے تمام اہلِ وطن، بالخصوص حلقۂ احباب اور اہلِ علاقہ کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ مبارک۔

اللہ تعالیٰ یہ مقدس دن ہم سب کیلئے امن، خوشحالی، محبت، اتحاد اور قربانی کے حقیقی جذبے کا پیغام بنائے۔
دعا ہے کہ یہ عید ہمارے ملک پاکستان کی ترقی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کا سبب بنے۔

26/05/2026

سینئر و زیرک سیاستدان، سابق اُمیدوارِ صوبائی اسمبلی جناب سردار اعجاز الرحمٰن خان کھیتران صاحب کی اپنے سیاسی حلقے جالووالی آمد، جہاں انہوں نے بڈانی کھیتران برادری کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر عوام اور معززینِ علاقہ نے سردار صاحب کا پرتپاک استقبال کیا۔ سردار صاحب نے ہمیشہ کی طرح ثابت کیا کہ عوام کی خوشیوں اور غمیوں میں شریک ہونا ہی اُن کی سیاست کا بنیادی اصول اور دیرینہ روایت ہے۔ یہی عوامی وابستگی، خلوص اور مضبوط عوامی رابطہ اُنہیں علاقے کی ایک باوقار اور مضبوط سیاسی شخصیت بناتا ہے۔

25/05/2026

سابق امیدوارِ صوبائی اسمبلی، سینئر و زیرک سیاسی رہنما جناب سردار اعجاز الرحمان خان کھیتران صاحب
کی اپنے سیاسی حلقہ جلواوالی بڈانی کھتران برادری کے معززین کے ہاں خصوصی آمد۔ اس موقع پر علاقائی، سماجی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بدانی کھتران برادری نے آنے والے انتخابات میں سردار صاحب کی مکمل حمایت اور بھرپور اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے اُن کی قیادت کو علاقے کی مضبوط آواز قرار دیا۔

مزید برآں، سردار صاحب نے علاقہ بھر کے دیگر معززین، قبائلی و سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں جہاں عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر گفتگو ہوئی۔ عوامی و قبائلی حلقوں کی جانب سے سردار صاحب کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

20/05/2026

ماشاءاللہ، سینئر سیاستدان و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار اعجاز الرحمان خان کھیتران صاحب کے پوتے اور سردار عتیق الرحمان خان کھیتران صاحب کے صاحبزادے سردارزادہ محمد حسین خان کھیتران اپنے دادا سائیں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے علاقائی عوام اور زراعت سے گہری وابستگی کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سردارزادہ محمد حسین خان کھیتران نے اپنے آبائی علاقے کوتانی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کھیتران زرعی فارم کوٹانی آمد کے دوران اپنی زرعی اراضی اور مختلف فصلوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں اور مقامی افراد سے ملاقاتیں بھی کیں اور زرعی ترقی، عوامی خوشحالی اور علاقے کی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔

عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ نوجوان قیادت کا یہ متحرک انداز مستقبل کی مضبوط اور باوقار علامت ہے

16/05/2026

سابق امیدوارِ صوبائی اسمبلی، سینئر و زیرک سیاستدان سردار اعجاز الرحمان خان کھیتران صاحب کی سردارزادہ حسین خان کھیتران کے ہمراہ اپنے دیرینہ دوست چیف آف تمن لغاری سردار جمال خان لغاری صاحب کے پاس چوٹی زرین آمد۔ اس موقع پر باہمی سیاسی امور، علاقائی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں قبائلی و سیاسی شخصیات نے خطے میں عوامی خدمت اور بھائی چارے کے فروغ پر اتفاق کیا۔

Address

Vehoa Town

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GROUP Sardar Ejaz Ur Rehman Khan Khetran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share