Assistant Commissioner Vehari

Assistant Commissioner Vehari Anum Akram,
𝗔𝘀𝘀𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻𝘁 𝗖𝗼𝗺𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻𝗲𝗿 𝗩𝗲𝗵𝗮𝗿𝗶

04/09/2026
*اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم کی زیر صدارت 79 ڈبلیو بی میں نمبردار کی تعیناتی بارے جلسہ عام*وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ...
04/09/2026

*اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم کی زیر صدارت 79 ڈبلیو بی میں نمبردار کی تعیناتی بارے جلسہ عام*

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے نمبردار کی تعیناتی کے حوالے سے چک نمبر 79 ڈبلیو بی میں منعقدہ جلسہ عام کی صدارت کی۔ جلسہ عام میں متعلقہ موضع کے معززین، اہل علاقہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے نمبردار کی تعیناتی کے عمل کے حوالے سے اہل علاقہ سے رائے اور تجاویز حاصل کیں جبکہ امیدواروں سے متعلق ضروری معلومات اور دستیاب ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نمبردار کی تعیناتی کا عمل میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

انعم اکرم نے کہا کہ نمبردار دیہی سطح پر انتظامیہ اور عوام کے درمیان اہم رابطے کا کردار ادا کرتا ہے، اس لیے ایسے شخص کا انتخاب ضروری ہے جو اہل علاقہ کے مسائل سے باخبر، ذمہ دار اور عوام کا اعتماد رکھنے والا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کو بھی مقررہ طریقہ کار کے تحت اہمیت دی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ نمبردار کی تعیناتی میں کسی قسم کی سفارش یا غیر ضروری دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلسہ عام میں سامنے آنے والی آراء اور معلومات کو قواعد کے مطابق ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

اہل علاقہ نے جلسہ عام کے انعقاد اور نمبردار کی تعیناتی کے عمل میں شفافیت کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جلسہ عام کے دوران شرکاء نے اپنے مؤقف اور تجاویز بھی پیش کیں۔

*وہاڑی: اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کا مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ، قیمتوں اور پیمانہ جات کی چیکنگ*وہاڑی() اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ...
04/09/2026

*وہاڑی: اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کا مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ، قیمتوں اور پیمانہ جات کی چیکنگ*

وہاڑی() اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ قیمتوں، پیمانہ جات اور دیگر ضروری امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمائش کے پیمانہ جات کو چیک کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صارفین کو مقررہ نرخوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پیمائش میں کسی قسم کی کمی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں تقریب تقسیم ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ ت...
04/09/2026

ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں تقریب تقسیم ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ تھے۔
تقریب میں میٹرک امتحان 2026ء کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات میں میڈلز اور ٹیچرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ شاندار نتائج پر طلبہ، پرنسپل، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال ہیں طلبہ کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی رہنمائی کا ثمر ہے اساتذہ قوم کے معمار ہیں، ان کی محنت قابل تحسین ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ طلباء ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں، ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ڈی پی ایس میں معیاری تعلیم اور بہترین تعلیمی نتائج کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی کامیابیوں کا سلسلہ مزید بہتر بنانے کے لیے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرنسپل ڈی پی ایس کرن اشفاق کی کاوشیں اور اقدامات قابل تحسین ہیں اساتذہ طلبہ و طالبات زندگی گزارنے کی مہارتیں بھی سکھائیں ہمیں بچوں کو معاشرتی اقدار، شہری اصول و ضوابط سکھانے ہیں بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی دینی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلبہ وطالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے اساتذہ کے فرمانبردار رہیں۔پرنسپل ڈی پی ایس کرن اشفاق نے میٹرک کے نتائج کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ،اے ڈی سی میونسپل سروسز غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم نے سکول میں پودے بھی لگائے۔طلبہ وطالبات نے پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تھیمز کو بھی پیش کیا
اس موقع پر اے ڈی سی میونسپل سروسز غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، پرنسپل ڈی پی ایس کرن اشفاق، اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی

04/09/2026

DPS Vehari Result Ceremony

02/09/2026
Grammar Secondary School Result 2026, 9th Annual ..
02/09/2026

Grammar Secondary School Result 2026, 9th Annual ..

*وہاڑی: نمبرداری گرانٹ کے رقبہ پر شجرکاری، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے پودا لگایا*وہاڑی۔ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور...
01/09/2026

*وہاڑی: نمبرداری گرانٹ کے رقبہ پر شجرکاری، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے پودا لگایا*

وہاڑی۔ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے ضلع بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں 168 ای بی میں نمبرداری گرانٹ، چوکیدار گرانٹ اور ترکھان گرانٹ کے رقبہ پر تقریباً 200 پودے لگائے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ، صاف ہوا کی فراہمی اور ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شجرکاری کو فروغ دے کر نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری رقبہ جات سمیت مختلف مقامات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ شجرکاری کے ثمرات دیرپا ہوں۔ اس موقع پر نمبردار اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

*گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس اراضی مالکان کو ملکیت کا محفوظ اور قانونی ثبوت فراہم کرتے ہیں، انعم اکرم*وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر و...
01/09/2026

*گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس اراضی مالکان کو ملکیت کا محفوظ اور قانونی ثبوت فراہم کرتے ہیں، انعم اکرم*

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے 45 ڈبلیو بی میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیمپ کا دورہ کیا اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے اراضی مالکان کی جانب سے جمع کروائی جانے والی درخواستوں کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو درخواستوں کی وصولی اور دیگر امور کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کیمپ 13 ستمبر 2026ء تک جاری رہے گا، لہٰذا تمام اراضی مالکان اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ تاریخ تک گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ زیرِ قبضہ زمین کی ملکیت کا محفوظ، واضح اور قانونی طور پر تسلیم شدہ ثبوت ہے، جس سے مشترکہ کھاتہ کے دیگر مالکان کی مداخلت سے آزادی حاصل کرنے اور اپنی زمین پر مکمل خودمختاری یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے ذریعے اراضی کو محفوظ بنا کر مستقبل میں جائیداد سے متعلق مقدمات اور قانونی تنازعات کے خطرے کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

انعم اکرم نے مزید کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیمپ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور PLRA کی ٹیمیں محدود مدت کے لیے اراضی مالکان کی دہلیز پر موجود ہیں۔ شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور 13 ستمبر تک گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

Address

Vehari

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923023541599

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Vehari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share