عوام کی آواز: وہاڑی نیوز

عوام کی آواز: وہاڑی نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from عوام کی آواز: وہاڑی نیوز, Public Service, Vehari.

📰 عوام کی آواز وہاڑی نیوز
✍️ بذریعہ: روزنامہ قومی سفیر ملتان
👤 عابد حسین کھوکھر
🎙️ ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی
📢 حق، سچ اور عوام کی آواز
📍 وہاڑی، پنجاب، پاکستان
📩 خبروں اور معلومات کے لیے رابطہ کریں

بوریوالا: گھروں اور ڈیروں سے واٹر پمپ چوری کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار، 7 چوری شدہ واٹر پمپ برآمدوہاڑی (عابد حسین کھوک...
15/09/2026

بوریوالا: گھروں اور ڈیروں سے واٹر پمپ چوری کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار، 7 چوری شدہ واٹر پمپ برآمد

وہاڑی (عابد حسین کھوکھر، ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی)

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ شیخ فاضل نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے گھروں اور ڈیروں سے واٹر پمپ چوری کرنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 7 عدد چوری شدہ واٹر پمپ بھی برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد نعیم سکنہ چک نمبر 417 ای بی اور محبوب احمد سکنہ چک نمبر 413 ای بی شامل ہیں۔ ملزمان گھروں اور ڈیروں سے واٹر پمپ چوری کرکے انہیں دور دراز علاقوں میں فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس نے شب و روز کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل چوہدری محمد آصف اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

#بورےوالا #وہاڑی #پولیس #چوری #گرفتاری

اینٹی کرپشن خانیوال کا ایکشن، تھانہ سٹی میاں چنوں کا سب انسپکٹر گرفتاروہاڑی (عابد حسین کھوکھر، ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی)اینٹی...
15/09/2026

اینٹی کرپشن خانیوال کا ایکشن، تھانہ سٹی میاں چنوں کا سب انسپکٹر گرفتار

وہاڑی (عابد حسین کھوکھر، ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی)

اینٹی کرپشن خانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی میاں چنوں کے سب انسپکٹر مختیار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ سب انسپکٹر کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سب انسپکٹر مختیار کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے واقعہ کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

#خانیوال #مختیار #گرفتاری #مقدمہ #کرپشن #پولیس

وہاڑی: اینٹی کرپشن کا ایکشن، واسا کا ٹیوب ویل آپریٹر مبینہ رشوت لیتے گرفتاروہاڑی (عابد حسین کھوکھر، ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی)...
15/09/2026

وہاڑی: اینٹی کرپشن کا ایکشن، واسا کا ٹیوب ویل آپریٹر مبینہ رشوت لیتے گرفتار
وہاڑی (عابد حسین کھوکھر، ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی)
وہاڑی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واسا وہاڑی کے ٹیوب ویل آپریٹر محمد اصغر کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے شکایت کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی، جس کے دوران واسا کے ٹیوب ویل آپریٹر محمد اصغر کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

#وہاڑی #واسا #رشوت #کرپشن #گرفتاری

15/09/2026

لاہور کا نقشہ بدل دیا، میلسی کی ٹوٹی سڑکوں پر بھی ایک نظر ڈالیں: علامہ ناصر مدنی

میلسی: معروف عالمِ دین علامہ ناصر مدنی نے میلسی آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہر اور گردونواح کی خستہ حال سڑکوں کی صورتحال پر توجہ دلاتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خصوصی اپیل کی کہ لاہور کی ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ میلسی کی سڑکوں پر بھی توجہ دی جائے۔

علامہ ناصر مدنی نے خصوصی طور پر میلسی تا ٹبہ سلطان پور اور میلسی تا کرم پور روڈز کی ٹوٹ پھوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے، لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے بھی اقدامات کریں۔

انہوں نے وفاقی وزیر محمد اورنگزیب خان کھچی اور ان کے بھائی رکن پنجاب اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر کی خستہ حال سڑکوں کی طرف توجہ دیں اور انہیں تعمیر کروائیں۔

علامہ ناصر مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر یہ سڑکیں بنوا دی جائیں اور انہیں بلایا جائے تو وہ پورے پاکستان میں ان کا جھنڈا بلند کریں گے۔

علامہ ناصر مدنی کا میلسی کی سڑکوں کے حوالے سے یہ پیغام سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

✍️ عابد حسین کھوکھر
🎙️ ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی

#میلسی #وہاڑی

ٰﷺ ٰﷺ #بوریوالا

15/09/2026

🚨پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

14/09/2026

🌹 آ گیا میلاد سرکار ﷺ دا 🌹

✨ عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ سجائی گئی ✨

ماشاءاللہ! آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں ایک عظیم الشان اور بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی۔ 🌹❤️

اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے اور عشقِ رسول ﷺ میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

عوام کی آواز وہاڑی نیوز
عابد حسین کھوکھر — ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی

ٰﷺ ٰﷺ #وہاڑی #میلسی #بوریوالا #پنجاب #پاکستان

    #وہاڑی         #اجلاس #میٹنگ
14/09/2026




#وہاڑی








#اجلاس
#میٹنگ



























14/09/2026

🚨 میلسی: مبینہ قبضہ گروپ کا حملہ، سابق سیکرٹری جنرل میلسی بار زخمی

میلسی کے نواحی علاقے موچی پورہ میں مبینہ قبضہ گروپ کی جانب سے اینٹوں سے حملے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سابق سیکرٹری جنرل میلسی بار چوہدری ممتاز احمد ایڈووکیٹ زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

📢 اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور متاثرہ وکیل کو انصاف فراہم کیا جائے۔

📰 عوام کی آواز وہاڑی نیوز
✍️ عابد حسین کھوکھر
🎙️ ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی

#میلسی #وکلاء #حملہ #تشدد #انصاف #پولیس #وہاڑی

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجراء تیز، ریونیو کیسز بروقت نمٹانے کی ہدایتوہاڑی (عابد حسین کھوکھر، ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی)ڈپٹی ...
14/09/2026

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجراء تیز، ریونیو کیسز بروقت نمٹانے کی ہدایت

وہاڑی (عابد حسین کھوکھر، ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی)

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، پلس پراجیکٹ، ونڈا جات اور ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجراء، مشترکہ کھاتوں کی تقسیم، کھیوٹ میوٹیشن اور ریونیو کیسز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے روزانہ مقررہ ہدف کو مکمل کرنے، مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کا عمل تیز کرنے اور کھیوٹ میوٹیشن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ونڈا جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس زمین کی ملکیت میں شفافیت اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم ہیں، اس لیے ان کا اجراء میرٹ اور شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے عوام کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے، نمبرداروں کو متحرک کرنے اور فیلڈ سروے و تصدیق کا عمل مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ میلسی میں جاری کام کو سراہتے ہوئے بوریوالا میں بھی پیش رفت تیز کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کیسز بروقت نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری اور گرداور اپنی رپورٹس مقررہ وقت پر سسٹم میں درج کریں۔ آر سی ایم سسٹم کے ذریعے سائلین گھر بیٹھے کیس کی تاریخِ پیشی، کیس اسٹیٹس اور ڈیجیٹل نوٹس دیکھ سکتے ہیں۔

اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو صبا سحر، اے سی وہاڑی انعم اکرم، جی اے آر وہاڑی شیر محمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر عثمان غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پلس پراجیکٹ شہباز شریف سمیت دیگر افسران شریک ہوئے، جبکہ اے سی بوریوالا جواد حسین اور اے سی میلسی سعد بن خالد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

عوام کی آواز وہاڑی نیوز

عابد حسین کھوکھر

#وہاڑی #شفافیت #میرٹ #بوریوالا #میلسی #اخبار #نیوز #خبر

وہاڑی میں صنعتی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم ملاقاتوہاڑی میں صنعتی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری اور نوج...
14/09/2026

وہاڑی میں صنعتی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم ملاقات
وہاڑی میں صنعتی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔ Energy Group Nippon کے چیئرمین Michitake Yamamoto سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر و ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ، میاں عمران دولتانہ، میاں عرفان دولتانہ اور ابرار حبیب دولتانہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وہاڑی کو مضبوط صنعتی مرکز بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور صنعتی سرگرمیوں کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
✍️ عابد حسین کھوکھر — ڈسٹرکٹ رپورٹر وہاڑی
📢 عوام کی آواز وہاڑی نیوز
#وہاڑی #روزگار

Address

Vehari
61100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوام کی آواز: وہاڑی نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category