Deputy Commissioner Vehari

Deputy Commissioner Vehari KHALID JAVED GORAYA, Deputy Commissioner Vehari

06/09/2026
بوریوالا: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے مزار پر پ...
06/09/2026

بوریوالا: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ڈپٹی کمشنر نے میجر طفیل محمد شہید کے بلند درجات اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا جواد حسین ملک اور سکاؤٹس کا دستہ بھی ہمراہ تھا۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک افواج نے دشمن کو شکستِ فاش دی۔ یوم دفاع پاکستان شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے دفاعِ وطن کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ 6 ستمبر 1965 اور معرکۂ حق نے ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے 6 ستمبر کو مادرِ وطن کے بیٹوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آج پوری قوم شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کر رہی ہے ملکی سالمیت اور ترقی کے خلاف ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے وطن کے بہادر بیٹوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا۔

تعلیمی بورڈ ملتان جماعت نہم کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے بہن بھائی ثناء اللہ حمید اور مریم حمید نے ڈپٹی ک...
05/09/2026

تعلیمی بورڈ ملتان جماعت نہم کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے بہن بھائی ثناء اللہ حمید اور مریم حمید نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ سے ملاقات کی اور انہیں پھول پیش کئے۔
ثناء اللہ حمید نے 545 نمبر جبکہ مریم حمید نے 536 نمبر حاصل کرکے جماعت نہم میڈیکل گروپ کے امتحان میں ملتان بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اور اپنے ادارے، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ثناء اللہ حمید اور مریم حمید کو شاباش دی اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ محنت، مستقل مزاجی اور عزم کے ساتھ حاصل کی جانے والی کامیابی مستقبل کی بڑی کامیابیوں کی بنیاد بنتی ہے۔ طلبہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور اپنے اہداف کے حصول کے لیے مسلسل محنت جاری رکھیں۔ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ دوسرے بچوں کے لیے قابلِ تقلید مثال ہوتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ثناء اللہ حمید اور مریم حمید کو تاکید کی کہ وہ اپنی تعلیمی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے آئندہ امتحانات میں مزید بہتر نتائج کے حصول کے لیے محنت کریں اور اپنے والدین، اساتذہ اور ادارے کا نام مزید روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی رہنمائی، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی اپنی جدوجہد مل کر کامیابی کی منزل آسان بناتی ہے
ثناء اللہ حمید اور مریم حمید ڈی سی وہاڑی کے سیکیورٹی سکواڈ انچارج عبدالحمید قاسمی کے بچے ہیں
اس موقع پر عبد الحمید قاسمی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے دونوں طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔دونوں طلبہ آفاق سکول وہاڑی میں زیر تعلیم ہیں۔

  - Today’s Price List for Fruits, Vegetables & Poultry.
05/09/2026

- Today’s Price List for Fruits, Vegetables & Poultry.

ڈپٹی کمشنروہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی طرف سے میٹرک امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات، ہیڈٹیچرز اور تعلیمی اف...
04/09/2026

ڈپٹی کمشنروہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی طرف سے میٹرک امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات، ہیڈٹیچرز اور تعلیمی افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر نے میٹرک سالانہ امتحان2026میں اعلیٰ نتائج دینے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے طلبہ وطالبات کی محنت اور اساتذہ کی لگن اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا
ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجو کیشن چوہدری ناصرعزیز، ڈی ای او سکینڈری شازیہ انوراور ہیڈ ٹیچرز کو بھی بہترین نتائج پر خراج تحسین کیا اور کہا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا اوربہترین نتائج کا تسلسل برقرار رکھا جائے
میٹرک نتائج میں نمایاں کارکردگی اساتذہ کی محنت کا عملی کا ثبوت ہے جب اساتذہ کو محنت کرتے دیکھتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہےشعبہ تدریس پیغمبروں کا کام ہےسرکاری تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات میسر ہیں سرکاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ،بہترین عمارتیں اور کشادہ گراؤنڈز موجود ہیں
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ طلباء میں تحقیق، تخلیقی سوچ اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائےاساتذہ بچوں کو سائیکالوجیکلی مضبوط بناتے ہیں ہمیں اپنے بچوں کو زندگی گزارنے کی مہارتیں اور طریقے سیکھانا ہیں بچوں میں شہری نظم وضبط، اخلاقی اقدار اور مثبت روایات پروان چڑھانی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی خصوصی آگاہی دی جائےڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے طلبہ وطالبات کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کیا اور انکی حوصلہ افزائی کی . اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے ڈپٹی کمشنر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا
اس موقع پر اے ڈی سی سوشل سروسز غلام مرتضیٰ، سی ای او ایجو کیشن چوہدری ناصر عزیز،ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور، ڈی ای او ایلیمنٹری خواتین عندلیب اصغر، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد جاوید،سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول رضوانہ طاہر،سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ظفر جمیل،ہیڈ ٹیچرز اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات موجود تھے

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پیرا کی کارکر...
04/09/2026

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پیرا کی کارکردگی، تجاوزات، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے حکومتی رٹ برقرار رکھنے کیلئے انفورسمنٹ کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف ’’پہلے عزت پھر نفاذ‘‘ کے اصول پر عمل کیا جائے، وارننگ کے باوجود خلاف ورزی پر جرمانہ اور دکان سیل کی جائے۔ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جرمانوں اور گرفتاریوں کی ہدایت بھی کی۔
سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی، محکموں میں مؤثر رابطہ اور جدید ڈیجیٹل طریقہ کار اپنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرا نے 49 ہزار 484 انسپکشنز، ایک ہزار 663 چالان، 75 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانے اور 59 دکانیں سیل کیں۔

ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں تقریب تقسیم ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ ت...
04/09/2026

ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں تقریب تقسیم ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ تھے۔
تقریب میں میٹرک امتحان 2026ء کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات میں میڈلز اور ٹیچرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ شاندار نتائج پر طلبہ، پرنسپل، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال ہیں طلبہ کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی رہنمائی کا ثمر ہے اساتذہ قوم کے معمار ہیں، ان کی محنت قابل تحسین ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ طلباء ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں، ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ڈی پی ایس میں معیاری تعلیم اور بہترین تعلیمی نتائج کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی کامیابیوں کا سلسلہ مزید بہتر بنانے کے لیے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرنسپل ڈی پی ایس کرن اشفاق کی کاوشیں اور اقدامات قابل تحسین ہیں اساتذہ طلبہ و طالبات زندگی گزارنے کی مہارتیں بھی سکھائیں ہمیں بچوں کو معاشرتی اقدار، شہری اصول و ضوابط سکھانے ہیں بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی دینی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلبہ وطالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے اساتذہ کے فرمانبردار رہیں۔پرنسپل ڈی پی ایس کرن اشفاق نے میٹرک کے نتائج کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ،اے ڈی سی میونسپل سروسز غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم نے سکول میں پودے بھی لگائے۔طلبہ وطالبات نے پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تھیمز کو بھی پیش کیا
اس موقع پر اے ڈی سی میونسپل سروسز غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، پرنسپل ڈی پی ایس کرن اشفاق، اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی

Address

Deputy Commissioner Office
Vehari

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Vehari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Vehari:

Shortcuts

Share