27/04/2025
“پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن قلات ڈویژن کے ترجمان
نے اپنے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز شہید نواب غوث بخش ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے خلاف پی ایس ایف ضلع مستونگ کے صدر عابد ساسولی نے ایک بیان دیا تھا، جس میں موصوف کے کارنامے بے نقاب کیے گئے تھے۔ اس بیان کے بعد متعلقہ ڈاکٹر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور مختلف طریقوں سے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ قانونی نوٹسز بھی بھیج رہا ہے اور اپنی ساکھ بچانے کے لیے بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
“پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن قلات ڈویژن
موصوف کو بتانا چاہتی ہے کہ وہ اپنی ان حرکات سے باز آ جائے، ورنہ ہم بھی قانون جانتے ہیں اور قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں