Mir Farooq Khan Jamali youth Wing Usta Mohammad

Mir Farooq Khan Jamali youth Wing Usta Mohammad social & political activity Usta Mohammad � نوجوان لیڈر ہر دل عزیز شخصیت " میر فاروق خان جمالی" زندہ باد �

اوستہ محمد ۔۔ استاد گلاب خان ڈومکی کے والد اور صحافی علی حسن ڈومکی کے چچا کے انتقال پر میر فاروق خان  جمالی سر و دیگر تع...
10/04/2026

اوستہ محمد ۔۔ استاد گلاب خان ڈومکی کے والد اور صحافی علی حسن ڈومکی کے چچا کے انتقال پر میر فاروق خان جمالی سر و دیگر تعزیت کر رہے

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری برائے اقلیتی امور راجہ رمیش لال نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان ج...
09/04/2026

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری برائے اقلیتی امور راجہ رمیش لال نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کے صاحبزادے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر میر فاروق خان جمالی سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی امور پر کھل کر گفتگو کی۔ اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عوام کے مسائل کو موثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

راجہ رمیش لال نے کہا کہ اقلیتی برادری سمیت صوبے کے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ بلوچستان عوامی پارٹی کی اولین ترجیح ہے، جبکہ میر فاروق خان جمالی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

ملاقات میں علاقائی ترقی، امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔

رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی ہم آہنگی اور باہمی مشاورت ناگزیر ہے، اور بلوچستان کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

کوٹ نورپور جمالی: علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے اہم صلح جرگہمورخہ 08 اپریل 2026 کو نوجوان سیاسی رہنما میر فاروق خان جم...
08/04/2026

کوٹ نورپور جمالی: علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے اہم صلح جرگہ
مورخہ 08 اپریل 2026 کو نوجوان سیاسی رہنما میر فاروق خان جمالی کی زیر نگرانی، کوٹ نورپور جمالی میں ایک اہم صلح جرگہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر معززینِ علاقہ حاجی غلام مصطفیٰ رند، میر آصف لہڑی، میر عبدالحمید عمرانی، میر سعید خان رند اور بگن خان جمالی بھی موجود تھے۔
جرگہ کا مقصد فریقِ اول گل محمد چانڈیو اور فریقِ دوم گل میر کھکھرانی کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنا تھا۔ جرگے نے شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ فریقِ دوم پر فریقِ اول کی بیٹی کے نقصان کے ذمہ دار ہونے کے سبب 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔
دونوں فریقین نے جرگے کے فیصلے کو باہمی رضامندی سے قبول کیا اور اس پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ فیصلہ کے مطابق جرمانہ تین اقساط میں ادا کیا جائے گا۔
جرگہ اراکین نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلہ سے علاقہ میں امن و امان قائم ہوگا اور دونوں فریقین آئندہ کسی بھی تنازعہ کی صورت میں تعاون کریں گے، تاکہ علاقے میں دیرپا امن برقرار رہے۔

Mir farooq khan jamali Provincial vice president  BAP party meetings Bap was held at Noorpur Jamali
08/04/2026

Mir farooq khan jamali Provincial vice president BAP party meetings Bap was held at Noorpur Jamali

BAP Party meetings was held at Noorpur Jamali
08/04/2026

BAP Party meetings was held at Noorpur Jamali

07/04/2026
Mir Farooq Khan is listening to the problems of the people of the constituency.
06/04/2026

Mir Farooq Khan is listening to the problems of the people of the constituency.

اُستامحمد کے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے رجسٹریشن کے عمل کے آغاز کے سلسلے میں ملاقاتڈپٹی کمشنر اُستامحمد  کی زیر صدارت ...
04/12/2025

اُستامحمد کے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے رجسٹریشن کے عمل کے آغاز کے سلسلے میں ملاقات

ڈپٹی کمشنر اُستامحمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد وزیر اعظم یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت شروع ہونے والی رجسٹریشن مہم کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور طلبہ تک اس کی بروقت آگاہی پہنچانے سے متعلق حکمت عملی طے کرنا تھا۔

میٹنگ میں نیویٹک (NAVTTC) کے مفت ٹیکنیکل کورسز، رجسٹریشن کے طریقہ کار اور ضلعی سطح پر آگاہی بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو جدید مہارتیں فراہم کر کے ان کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، اس لیے تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ طلبہ کی بھرپور رہنمائی کریں اور زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

نیویٹک (NAVTTC )کی جانب سے رجسٹریشن جاری ہے۔
تمام امیدوار اس لنک کے ذریعے رجسٹر کریں:
nsis.navttc.gov.pk

پیش کیے جانے والے کورسز:
• آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور مشین لرننگ
• ویب ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ
• آئی ٹی ویب ڈیولپمنٹ
• ای کامرس
• گرافک ڈیزائن
• سائبر سیکیورٹی
• فیشن ڈیزائن اور ڈریس میکنگ

ڈپٹی کمشنر نے عوام اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ نوجوانوں کو رجسٹریشن کے لیے ترغیب دیں تاکہ وہ اس اہم موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:
03323257452
Directorate of Public Relations Balochistan
Commissioner Naseerabad Division official

Meeting with Wapad SDO  Usta m and neem baloch discussing  various issues of Usta  m
09/10/2025

Meeting with Wapad SDO Usta m and neem baloch discussing various issues of Usta m

Balochistan Awami Party has appointed as the vice president of the party.its an honour to serve Pakistan and Balochistan...
04/10/2025

Balochistan Awami Party has appointed as the vice president of the party.its an honour to serve Pakistan and Balochistan through BAP platform under leadership of nawabzada Khaild magsi,Sadiq Sanjrani,jan m Jamail saleh Bhotain,Baber khuda and Mazoor Kakar

Address

Usta Muhammad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mir Farooq Khan Jamali youth Wing Usta Mohammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category