DPO Usta Muhammad Official

DPO Usta Muhammad Official Usta Muhammad Police Official page.

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمدمورخہ: 26 اگست 2026🇵🇰12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس اور مجلس پُرامن طور پر اختتام پذ...
26/08/2026

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد
مورخہ: 26 اگست 2026

🇵🇰12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس اور مجلس پُرامن طور پر اختتام پذیر، فول پروف سیکیورٹی انتظامات🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی ہدایات اور نگرانی میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس اور مجلس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

مرکزی جلوس UBL چوک اوستہ محمد سے مولانا عبدالمجید کی سربراہی میں برآمد ہوا۔ ایس پی اوستہ محمد نے جلوس کے روٹ کا ذاتی طور پر دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد، محمد داؤد کھوسہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی اور سیکیورٹی انچارج محمد انور سومرو کی نگرانی میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو مکمل الرٹ رہنے اور مقررہ Security SOPs پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔

جلوس اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا جناح روڈ، نزد UBL چوک اوستہ محمد پہنچا، جہاں مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کے اطراف فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ CCTV کیمروں کے ذریعے مسلسل لائیو مانیٹرنگ کی گئی۔

ایس پی اوستہ محمد نے قائم کردہ CCTV کنٹرول روم سے تمام کیمروں کے ذریعے سیکیورٹی صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔ ایف سی بلوچستان کے افسران و اہلکاروں نے بھی مجلس کے اطراف سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

مرکزی جلوس اور مجلس پُرامن اور محفوظ ماحول میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے اختتام پذیر ہوئے۔

PRO to SP Usta Muhammad

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمدمورخہ: 22 اگست 2026🇵🇰 *تھانہ سٹی اوستہ محمد کی اہم کارروائی، متعدد مقدمات میں مطل...
22/08/2026

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد
مورخہ: 22 اگست 2026

🇵🇰 *تھانہ سٹی اوستہ محمد کی اہم کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب دو نامزد و روپوش ملزمان گرفتار* 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد، محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی اور انچارج سی آئی اے اوستہ محمد کرم حسین ببر نے اپنی اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد و روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

1۔ ملزم سلیم ولد ہدایت علی، قوم جت، سکنہ حسین آباد محلہ اوستہ محمد
مختلف مقدمات میں مطلوب تھا:

• FIR No. 224/2025 U/S 380, 457
• FIR No. 116/2026 U/S 399
• FIR No. 117/2026 U/S 15-E

2۔ ملزم جمیل ولد بانہاں، قوم ماچھی، سکنہ گوٹھ عالم ہجوانی، تحصیل تمبو، نصیرآباد
درج ذیل مقدمات میں مطلوب تھا:

• FIR No. 116/2026 U/S 399
• FIR No. 118/2026 U/S 15-E

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے.

PRO to SP Usta Muhammad

🇵🇰 *اوستہ محمد میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب اور شاندار ریلی، ایس پی اوستہ محمد کی شرکت* 🇵🇰یومِ آزادی پاکستان کے موقع پ...
15/08/2026

🇵🇰 *اوستہ محمد میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب اور شاندار ریلی، ایس پی اوستہ محمد کی شرکت* 🇵🇰

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر اوستہ محمد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی، ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن، ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد، اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد، چیئرمین ڈسٹرکٹ اوستہ محمد، ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی، لائن آفیسر محمد آصف قادری، سرکاری و سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں، طلباء اور شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی پرچم کشائی اور گارڈ سلامی پیش کی گئی۔ مختلف اسکولوں کے طلباء نے یومِ آزادی، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے حوالے سے تقاریر کیں، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

بعد ازاں یومِ آزادی کی شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں ایس پی اوستہ محمد، ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او، ایس ایچ او تھانہ سٹی، لائن آفیسر، دیگر افسران اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہمارے شہداء کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں متحد ہو کر ملک کے امن، سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
PRO to SP Usta Muhammad

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمدمورخہ: 01 اگست 2026🇵🇰 *تھانہ سٹی اوستہ محمد میں کھلی کچہری کا انعقاد* 🇵🇰ڈی آئی جی...
01/08/2026

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد
مورخہ: 01 اگست 2026

🇵🇰 *تھانہ سٹی اوستہ محمد میں کھلی کچہری کا انعقاد* 🇵🇰

ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتہ اور ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی نے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی موجودگی میں تھانہ سٹی اوستہ محمد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں معزز شہریوں، تاجروں، صحافیوں اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنی گئیں جبکہ پولیس سے متعلقہ جائز مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور بہترین عوامی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

PRO to SP Usta Muhammad

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمدمورخہ: 30 جولائی 2026🇵🇰 *سٹی پولیس اوستہ محمد کی جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائ...
30/07/2026

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد
مورخہ: 30 جولائی 2026

🇵🇰 *سٹی پولیس اوستہ محمد کی جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی، 6 ملزمان گرفتار* 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی، انچارج 15 مددگار اوستہ محمد کرم حسین ببر اور انچارج اینٹی نارکوٹکس اوستہ محمد علی نواز جتک نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے (1) ملزم فیروز ولد نظر علی، قوم لنگاہ (2) ملزم مولا بخش ولد دودا خان، قوم منگنہار، (3) ملزم سون عرف سونا ولد ملہار، قوم بتھیانی بلیدی، (4) ملزم علی خان ولد نذیر احمد، قوم بتھیانی بلیدی، (5) ملزم ذاکر حسین ولد روشن علی، قوم لہڑی اور(6) ملزم قربان علی ولد سماڑو خان، قوم مری کو جوئے کے اڈے پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 52 تاش کے پتے اور 15 ہزار روپے بطور جوئے کی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف درج ذیل مقدمہ درج کیا گیا:
FIR No. 109/2026 U/S 3, 4, 5 Qumar Bazi

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

PRO to SP Usta Muhammad

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمدمورخہ: 22 جولائی 2026🇵🇰ایس پی اوستہ محمد اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک کا پولیس تھا...
23/07/2026

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد
مورخہ: 22 جولائی 2026

🇵🇰ایس پی اوستہ محمد اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک کا پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد اور سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی، سردار ہارون خان جمالی، ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد, محمد رمضان پلال اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کے ہمراہ سیف سٹی کنٹرول روم، تھانہ سٹی اوستہ محمد کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وفد کو شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں، نگرانی کے نظام اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی نے معزز مہمانوں کو تھانہ سٹی اوستہ محمد کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایس پی اوستہ محمد نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی سے آگاہ کیا، جبکہ معزز مہمانوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

PRO to SP Usta Muhammad

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمدمورخہ (08 جولائی 2026)🇵🇰 *قتل کیس کا مرکزی نامزد ملزم 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار* 🇵...
08/07/2026

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد
مورخہ (08 جولائی 2026)

🇵🇰 *قتل کیس کا مرکزی نامزد ملزم 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار* 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی اور انچارج 15 مددگار اوستہ محمد کرم حسین ببر نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز پیش آنے والے قتل کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم اسرار ولد ولی محمد، قوم حاجیجہ بلیدی، سکنہ گاؤں علی محمد حاجیجہ بلیدی، گڑھی خیرو، سندھ کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ملزم تھانہ سٹی اوستہ محمد کے درج ذیل مقدمہ میں مطلوب تھا:
FIR No. 96/2026 U/S 302, 147, 148, 149 PPC

ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی

PRO to SP Usta Muhammad.

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمدمورخہ (08 جولائی 2026)🇵🇰 سی آئی اے اسٹاف کی کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم...
08/07/2026

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد
مورخہ (08 جولائی 2026)

🇵🇰 سی آئی اے اسٹاف کی کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم حسبِ ضابطہ گرفتار 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

انچارج سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد حضور بخش جمالی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحمید ولد مولا بخش، قوم حاجیجہ بلیدی، سکنہ فردوس کالونی، اوستہ محمد کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر لیا۔

ملزم تھانہ سٹی اوستہ محمد کے درج ذیل مقدمات میں مطلوب تھا:

FIR No. 53/2023 U/S 337-A(2), 504, 506(2) PPC
FIR No. 91/2025 U/S 324, 109, 147, 148, 149 PPC
FIR No. 20/2026 U/S 337-A(2), 504, 506, 148, 149 PPC

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی.

PRO to SP Usta Muhammad

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمدمورخہ (03 جولائی 2026)🇵🇰 ڈکیتی کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار، غیر ملکی شراب بر...
03/07/2026

🖊️ پریس ریلیز : ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد
مورخہ (03 جولائی 2026)

🇵🇰 ڈکیتی کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار، غیر ملکی شراب برآمد 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں.

ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر شبیر احمد عرف شبو، ولد اللہ داد، گل محمد عرف گلو ولد عبدالطیف اقوام عباسی کلہوڑا اور محمد سہیل ولد عبدالرشید قوم منجھو ساکنان اوستہ محمد کو گرفتار کر لیا، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔جس پر تھانہ سٹی اوستہ محمد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
FIR No. 94/2026 U/S 392 PPC

اسی طرح (مہم برخلاف منشیات فروش) کے دوران انچارج اینٹی نارکوٹکس اوستہ محمد علی نواز جتک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مسعود علی ولد گل محمد سکنہ گڑھی خیرو، سندھ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی، جس پر تھانہ سٹی اوستہ محمد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
FIR No. 93/2026 U/S 3/4 of the Prohibition (Enforcement of Hadd) Order

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

PRO to SP Usta Muhammad

🖊️ پریس ریلیز – 02 جولائی 2026🇵🇰 سول ہسپتال اوستہ محمد قتل کیس کا مرکزی نامزد ملزم گرفتار 🇵🇰ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذا...
02/07/2026

🖊️ پریس ریلیز – 02 جولائی 2026

🇵🇰 سول ہسپتال اوستہ محمد قتل کیس کا مرکزی نامزد ملزم گرفتار 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 29 جون 2026 کو سول ہسپتال اوستہ محمد میں پیش آنے والے فائرنگ و قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی نامزد ملزم جاوید عرف عبدالرزاق ولد رانا، قوم دشتی، سکنہ گاؤں دُر محمد جمالی، اوستہ محمد کو گرفتار کر لیا۔

ملزم تھانہ سٹی اوستہ محمد کے درج ذیل مقدمہ میں مطلوب تھا:

*FIR No. 91/2026 U/S 302, 324, 147, 148 & 149 PPC*

ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

*PRO to SP Usta Muhammad*

Address

Usta Muhammad
Usta Muhammad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPO Usta Muhammad Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share