Municipal Corporation Usta Muhammad

Municipal Corporation Usta Muhammad Only a life lived in the service to others is worth living.

24/08/2026
یومِ آزادی کے حوالے سے اہم ملاقاتمئیر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میر مظفر خان جمالی نے اسسٹنٹ کمشنر اوستا محمد رمضان ا...
13/08/2026

یومِ آزادی کے حوالے سے اہم ملاقات

مئیر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میر مظفر خان جمالی نے اسسٹنٹ کمشنر اوستا محمد رمضان اشتیاق سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات، انتظامات، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور شہر کو خوبصورتی سے سجانے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مئیر میر مظفر خان جمالی نے کہا کہ یومِ آزادی ہمارے لیے قومی یکجہتی، اتحاد اور وطن سے محبت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ اس قومی دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

میئر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میر مظفر خان جمالی کا 14 اگست کے حوالے سے پیغاممیئر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میر م...
12/08/2026

میئر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میر مظفر خان جمالی کا 14 اگست کے حوالے سے پیغام
میئر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میر مظفر خان جمالی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست ہمارے لیے ایک تاریخی اور تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ اور تحریکِ پاکستان کے ان عظیم رہنماؤں اور کارکنوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان، ہماری آزادی اور ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ قومی یکجہتی، بھائی چارے، امن اور محبت کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
میر مظفر خان جمالی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اوستا محمد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، شہر کی بہتری اور ترقیاتی کاموں کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔ یومِ آزادی ہمیں یہ عہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے شہر، صوبے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 14 اگست کو بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منائیں، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور قومی پرچم کی عزت و وقار کو مقدم رکھیں۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد

16-07-2026
16/07/2026

16-07-2026

میئر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد، میر مظفر خان جمالی کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر سکندر علی تنیہ نے چیف سینٹری انسپکٹر ...
16/07/2026

میئر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد، میر مظفر خان جمالی کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر سکندر علی تنیہ نے چیف سینٹری انسپکٹر اور جمعداران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، گلی محلوں جن میں تحصیل کالونی، جناح روڈ،صوبہ خان رند گلی، فردوس کالونی، قربان کالونی،حسین آباد محلہ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی اور سیوریج کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سینیٹری عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے کام میں مزید تیزی لائی جائے، تمام نالیوں کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔اس موقع پر چیف آفیسر سکندر علی تنیہ نے مقامی شہریوں اور دکانداروں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ میونسپل کارپوریشن عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔صفائی ستھرائی، سیوریج نظام کی بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جبکہ صفائی کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی تاکہ شہر کو صاف، خوبصورت اور آلودگی سے پاک رکھا جا سکے۔
16-07-2026

Address

Municipal Corporation Tehsil Road Usta Muhammad
Usta Muhammad
80300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal Corporation Usta Muhammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share