Khanewal City News

Khanewal City News خانیوال سٹی نیوز اپڈیٹ. ہر خبر پرنظر. اگر آپ کے اردگرد بھی کسی قسم کا مساہل درپیش ہے. تو فورن ہم سے رابطہ کرے.. ہم بنے گے آپ کی آواز.. انشاءاللہ.

03/06/2026

ایرانی ڈرونز اور میزائلوں نے کویتی ایئرپورٹ کے ایک ٹرمینل کو نشانہ بنایا، ایئرپورٹ پرحملے کے بعدکے مناظر

ملتان بادل.......
03/06/2026

ملتان بادل.......

03/06/2026

*پاکستان کی راکٹ فورس ملک کے دفاع کا ایک اہم اور حساس حصہ سمجھی جاتی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط حکمتِ عملی کے ذریعے قومی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔*
*لیفٹیننٹ جنرل نعمان جیسے افسران کی قیادت میں یہ فورس نہایت پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی ہے۔*
*راکٹ فورس کی سب سے بڑی خوبی اس کی تیز رفتار ردِعمل کی صلاحیت اور جدید میزائل سسٹمز کا مؤثر استعمال ہے، جو کسی بھی خطرے کا فوری جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔*
*اس فورس کے افسران اور جوان دن رات محنت کرتے ہیں تاکہ ملک کا دفاع ہر حال میں مضبوط رہے۔*
*پاکستانی راکٹ فورس کی تربیت، نظم و ضبط اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جو اسے ایک قابلِ فخر دفاعی قوت بناتا ہے۔*

خدایا یہ زمین پھٹ کیوں نہیں گئی۔۔۔۔۔۔۔۔😢یقین جانئیے ابھی بھی آنکھوں میں آنسوں ہیں اس دردناک واقعے سے ،،،منڈی فیض آباد ضل...
02/06/2026

خدایا یہ زمین پھٹ کیوں نہیں گئی۔۔۔۔۔۔۔۔😢
یقین جانئیے ابھی بھی آنکھوں میں آنسوں ہیں اس دردناک واقعے سے ،،،
منڈی فیض آباد ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گاوں سلیم پور کچہ میں فیاض احمد آرائیں اپنی 30 سالہ بیگم سلیم بی بی اور اپنی تین بیٹیوں 5 سالہ رابعہ 3سالہ مسکان اور 1.5 سالہ انم کے ساتھ رہایش پذیر تھا.
فیاض احمد محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتا. کبھی کسی زمیندار کے کھیتوں میں کام کرتا تو کبھی منڈی فیض آباد میں جا کر کام کرتا اور یوں بمشکل اپنے اہل و عیال کا گزر بسر کرتا. .
کرونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد متاثر ہوئی ان میں ایک سلیم پورہ کچہ کا رہائشی فیاض احمد بھی تھا.
گھر میں کبھی فاقہ کبھی کوئی روکھی سوکھی, کبھی کام مل گیا کبھی سارا دن بے کار, پریشان, مستقبل کی سوچوں میں گم , کبھی شہر جاتا تو اپنی ننھی مسکان اور انم کیلے گڑیا خریدنے کا دل کرتا لیکن جیب اجازت نہ دیتی تو منہ لٹکا ئے واپس گھر آجاتا.
پچھلے ایک ہفتے سے فیاض احمد کو کوئی خاص کام نیہں مل رہا تھا اوپر آٹا بہت مہنگا ہو گیا تھا کریانے والا اب مزید ادھار دینے سے بھی انکاری تھا .گھر میں ایک وقت روٹی پکتی تو پھر فاقہ.
فیاض احمد اور اسکی بیوی سے بچوں کے فاقے دیکھے نہیں جا رہے تھے .
12 جولائی کی شام کو فیاض احمد خالی ہاتھ گھر آیا تو دیکھا کہ 5 سالہ رابعہ چھوٹی روتی بلکتی انم کو چپ کرانے کی کوشش کر رہی تھی. بیوی نے بتایا کہ بھوک سے بچوں کا برا حال ہے.
اس رات دونوں میاں بیوی نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر ایسا خوفناک منصوبہ بنایا کہ جس سے دل دہل جائیں اور کلیجہ منہ کو آجائے.
اگلے روز بچوں کو سیر کا بہانہ بنا کر دونوں میاں بیوی نے بچوں کو ساتھ لیا. موٹر سائیکل کرایہ پر لیا اور کیو بی لنک نہر کی جانب رخ کر لیا.
کیو بی لنک نہر کے کنارے موٹرسائیکل کھڑا کیا . ماں نے اپنی ڈیڑھ سالہ انم کو چوما, باپ نے آخری بار مسکان اور رابعہ کو دیکھا . اور اس لمحے میاں بیوی نے بچوں سمیت کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگا دی.
دو دن گزر چکے ہیں ابھی تک پانچ سالہ رابعہ کی لاش ملی ہے باقی کی لاشیں نہیں مل سکیں .ریسیکو آپریش جاری ہے.
سوڈان کے ایک خطیب محمد الباقی نے دنیا کا جمعہ کا مختصر ترین خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا کہ بھوکے اور مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ کھانے کا دینا 1000 مسجد کی تعمیر سے بہتر ہے .صفیں درست کر لیں.
منڈی فیض آباد میں چاول کی بہت منڈی ہے بے شمار چاول کی ملیں ہیں .یہاں لاکھوں بوریاں چاول کی تیار ہوتی ہیں .
یقیننا روز قیامت انم ,مسکان اور را بعہ ان سب حاجی صاحبان کا گریبان پکڑ کر اللہ سے عرض کریں گئی کہ الہی ہم بھوکی تھیں ہم پیاسی تھیں تیرے ان بندوں نے اپنی مسکانوں کی خوشیوں کیلے لاکھوں اڑا دئیے لیکن ہم تک کھانے کا ایک لقمہ نہ دیا.
اس لیے روز قیامت ایسے ہی ریا کاروں سے اللہ مخاطب ہو گا کہ میں بھوکا تھا مجھے کھانا کیوں نہ دیا.

CM Of Hearts 🫶🫶Prime Minister's Office of Pakistan
02/06/2026

CM Of Hearts 🫶🫶

Prime Minister's Office of Pakistan

یہ بات آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہے کہ سویڈن دنیا کا پہلا ملک بن رہا ہے جہاں ہزاروں افراد نے رضاکارانہ طور پر "مشین" کا حصہ...
02/06/2026

یہ بات آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہے کہ سویڈن دنیا کا پہلا ملک بن رہا ہے جہاں ہزاروں افراد نے رضاکارانہ طور پر "مشین" کا حصہ بننے کا انتخاب کیا ہے۔

4,000 سے زائد سویڈش باشندوں نے اپنی جلد کے نیچے، خاص طور پر انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان، چاول کے دانے کے برابر ایک مائیکروچپ لگوائی ہے، جس سے وہ صرف ہاتھ ہلا کر دفتری دروازے کھول سکتے ہیں، ٹرین کے ٹکٹ ادا کر سکتے ہیں، جِم کی رکنیت استعمال کر سکتے ہیں، اور ہنگامی طبی ڈیٹا محفوظ کر سکتے ہیں 🤖۔

یہ چپس این ایف سی ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں، جو کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے نظام جیسی ہے، اور یہ عمل کلینک یا بائیو ہیکنگ ایونٹ میں محض سیکنڈوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔

اسٹاک ہوم میں واقع رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے اداروں کے محققین نے اس رجحان کا باریک بینی سے مطالعہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اسے اپنانے کی وجہ جبر نہیں بلکہ سہولت ہے۔ تاہم پرائیویسی کے حامی اور سائبرسیکیوریٹی کے ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ حیاتیاتی ڈیٹا کا ذخیرہ بے مثال خطرات پیدا کرتا ہے، جن میں ہیکنگ، نگرانی اور مستقل ٹریکنگ شامل ہیں 🔬۔

یورپی پارلیمان کی 2021 کی ایک رپورٹ نے جسمانی امپلانٹس کو رکن ممالک میں بڑھتا ہوئے ریگولیٹری خلا قرار دیا۔ یہ ہمارے زمانے کے سب سے گہرے سوالات میں سے ایک کو جنم دیتا ہے —

جب ٹیکنالوجی آپ کے جسم کے اندر رہتی ہے تو انسان کہاں ختم ہوتا ہے اور ڈیوائس کہاں شروع ہوتی ہے 🌍؟

01/06/2026

ڈپٹی کمشنر (Jhang) علی اکبر بھنڈر کا امتحانی مراکز کا دورہ
سیکورٹی ، مانیٹرنگ اور شفافیت کے عمل کا جائزہ لیا....!!!!

30/05/2026
انسان درندوں کو بھی کراس کر گیا کام اتنے گھٹیا کہ درندوں کی درندگی بھی شرما جائے انسانیت شرما دینے والا واقعہ ظلم کی انت...
26/05/2026

انسان درندوں کو بھی کراس کر گیا کام اتنے گھٹیا کہ درندوں کی درندگی بھی شرما جائے انسانیت شرما دینے والا واقعہ ظلم کی انتہا انسان اتنا بدتر ہو سکتاہے؟

بورےوالا میں 6 سال قبل اغواء ہونے والی 20 سالہ لڑکی کی لاش کا ڈھانچہ ریت کے ٹیلے سے برآمد ہو گیا والدہ نے لڑکی کے کپڑوں اور چوڑیوں کی مدد سے اپنی بیٹی کی شناخت کر لی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف لڑکی کے اغواء کا مقدمہ تو درج کیا تھا لیکن اسے زندہ یا مردہ برآمد کرنے میں ناکام رہے تھے

بورےوالا: ریت کی کھدائی کے دوران خاتون کا انسان ڈھانچہ برآمد

بورےوالا: ڈھانچے کے قریب سے چوڑیاں اور گلے سڑے کپڑے بھی مل گئے، پولیس

بورےوالا: انسانی ڈھانچہ 6 سال قبل اغواء ہونے والی میری بیٹی عظمیٰ کا ہے، والدہ

بورےوالا: مقتولہ کو 6 سال قبل اغواء کے بعد مبینہ طور پر قتل کر کے لاش کو دفن کیا گیا، والدہ

بورےوالا: پولیس نے انسانی ڈھانچہ تحویل میں لے کر سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے

Address

Khanewal

Telephone

+923057543578

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanewal City News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share