Chitral Development Movement - CDM

Chitral Development Movement - CDM Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chitral Development Movement - CDM, Chitral.

15/07/2025

سابق صدر سی ڈی ایم اور بانی ٹی ٹی آر ایف ایڈوکیٹ جناب وقاص احمد صاحب اور ایڈوکیٹ سید احمد صاحب آج چترال کے خیستہ حال سڑکوں کے حوالے سے مقدمات کی پروی کرتے ہوئے دارلقضا سوات میں پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد ایڈوکیٹ وقاص آحمد صاحب نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ٹی ٹی ار ایف اور سی ڈی ایم کے عمائدین بھی موجود ہیں

02/06/2025

ٹی ٹی آر ایف قائدین جرم بے گناہی کی جیل کاٹنے کے بعد دنین جیل سے رہا،،،

ٹی ٹی أر ایف  کے گرفتار رہنماؤں کے استقبال کے لیے دنین جیل کے باہر ٹاؤن چترال میں رہنے والے ٹی ٹی أر ایف اور سی ڈی ایم ک...
30/05/2025

ٹی ٹی أر ایف کے گرفتار رہنماؤں کے استقبال کے لیے دنین جیل کے باہر ٹاؤن چترال میں رہنے والے ٹی ٹی أر ایف اور سی ڈی ایم کے کارکنان اور دیگر سماجی شخصیات جمع ہیں۔۔۔

بونی بوزندہ روڈ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف تورکھو تریچ یوسی کے عوام کل  سراپہ احتجاج ہوں گے۔چترال ڈیولپمنٹ موومنٹ اس عو...
21/05/2025

بونی بوزندہ روڈ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف تورکھو تریچ یوسی کے عوام کل سراپہ احتجاج ہوں گے۔چترال ڈیولپمنٹ موومنٹ اس عوامی احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
صدر سی ڈی ایم شبیر احمد صاحب

20/05/2025

چترال کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر سڑکوں میں کام کی بندش اور چترال کے باسیوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق صدر سی ڈی ایم جناب ایڈوکیٹ وقاص احمد صاحب پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کیا تھا اج اس سلسلے میں دارالقضا سوات میں چترالیوں کی طرف سے وقاص احمد پیش ہوئے۔
ایڈوکیٹ وقاص احمد تفصیل دے رہے ہیں۔

سابقہ صدر سی ڈی ایم ایڈوکیٹ وقاص صاحب، صدر سی ڈی ایم شبیر احمد صاحب و دیگر سی ڈی ایم ممبرز سوات روانہ۔۔۔۔چترال شندور روڈ...
19/05/2025

سابقہ صدر سی ڈی ایم ایڈوکیٹ وقاص صاحب، صدر سی ڈی ایم شبیر احمد صاحب و دیگر سی ڈی ایم ممبرز سوات روانہ۔۔۔۔

چترال شندور روڈ لواری اپروچ روڈ کلاش ویلی روڈ پر کام کی بندش گرم چشمہ دورھ پاس روڈ کی پی سی ون کو ڈیفر کرنے تورکہو روڈ میں ایڈوانس ادائیگی کے خلاف ہائی کورٹ میں مقدمات کی پیراوی کے سلسلے میں چترال ڈیولپمنٹ مومنٹ کے زمہ داران سوات روانہ۔۔۔

ترجمان چترال ڈیولپمنٹ مومنٹ

04/05/2025

سابق صدر و بانی سی ڈی ایم وقاص احمد اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔

02/05/2025

ممبر این ایچ اے نارتھ کے پی کے سے چترال میں سڑکوں کی بدحالی کے بارے میں سوال ۔۔۔سنئے ۔

13/02/2025

چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم ) نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی غزالہ انجم کی جانب سے آج وزیراعظم معائنہ کمشن کے سربراہ برگیڈئیر (ر) خالد رانجھا کی زیر صدارت اسلام آباد میں چترال کی سڑکوں کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس میں چترال میں وفاقی حکومت کے سڑکوں کے منصوبوں کے معاملہ اٹھانے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
جمعرات کو جاری بیان میں ٹی سی ڈی ایم نے کہا کہ آج وزیراعظم باؤس میں وزیراعظم معائنہ کمشن کے سربراہ برگیڈئیر (ر) خالد رانجھا کی زیر صدارت چترال کی سڑکوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ایک خوش آئند قدم ہے جس کے نتیجے میں امید ہے کہ چترال میں این ایچ اے اور دیگر محکموں کی زیر تعمیر سڑکوں پر رکے ہوئے کام دوبارہ شروع ہوں گے اور کام کے معیار اور رفتار میں بھی بہتری آئے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اہم اجلاس میں این ایچ اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ چترال کی نمائندگی ممبر قومی اسمبلی غزالہ انجم نے کی۔
ٹی ٹی آر ایف نے غزالہ انجم کی جانب سے سڑکوں کی جلدی مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ اس میٹنگ میں کیے گئے فیصلے اور بعد میں اعلامیے میں کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔
ہم امید کرتے ہیں غزالہ انجم کائے اس فیصلوں کے فالو آپ کریں گے اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔۔

صدر چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ ۔۔

27/01/2025

سی ڈی ایم (چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ) کا وزیراعظم کی جانب سے چترال میں ہسپتال، دانش سکول کے قیام اور زیر تعمیر سڑکوں کے معائنے کی ہدایت کا خیرمقدم

چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے پیر کو چترال میں سٹیٹ أف دی أرٹ ہسپتال، دانش سکول کے قیام اور وفاقی حکومت کے جاری سڑکوں کے منصوبوں کی فوری انسپیکششن اور ان پر کام کے رفتار کو تیز کرنے کے احکامات کا خیر مقدم کرتی ہے۔

پیر کو جاری ایک بیان میں سی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے چترال میں صحت اور تعلیم کے نئے منصوبے شروع کرنے اور سڑکوں کے زیرتعمیر منصوبون کے انسپیکشن کے احکامات خوش أئند ہے اور ہم ان اعلانات اور احکامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
سی ڈی ایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اپنے ریپیوٹیشن کے مطابق ان احکامات پر فوری اور تیز تر عملدرأمد بھی کرائیں گے۔۔
مذکورہ احکامات اور اعلانات مسلم لیگ ن چترال کے ایک اعلی سطح کے وفد کی وزیراعظم سے چند دن پہلے ملاقات کے بعد کیے گئے ہیں اور یہ اس وفد کی پرخلوص کوششوں کا نتجہ ہے۔
اس وفد غزالہ انجم کائے، صدر مسلم لیگ ن چترال عبدالولی خان ایڈوکیٹ کے علاوہ تورکھو تریچ یو سی سے تعلق رکھنے والے نامور قانون دان نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ اور ساجد اللہ ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔۔
سی ڈی ایم اس وفد کے تمام ارکان کا چترال میں تعلیم و صحت کی بہتری اور سڑکوں اور انفراسٹذکچر کی بہتری کے لیے پرخلوص کوشش کرنے پر شکرگزار ہے۔۔
چونکہ چترال کی اہم سڑکیں وفاقی حکومت خود یا پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے ذریعے تعمیر کرا رہی ہے اس لیے وزیراعظم کی جانب سے اپنے انسپپیکشن کمیشن کے چئیرمین کو ان پراجیکٹس کا فوری معائنہ کرنے کے احکامات نہ صرف خوش أئند ہے بلکہ بروقت بھی ہے اور ہم امیدوکرتے ہیں کہ اس انسپیکشن اور اسے کے فالو اپ میں لیے گئے ایڈمنسٹریٹو اور مالیاتی اقدامات کے نتیجے میں سڑکوں کے زیرتعمیر منصوبوں کی بروقت اور معیاری تعمیر اور تکمیل ہوسکے گا۔
سی ڈی ایم اس موقع پر مسلم لیگ ن چترال کے صدر اور نامور قانون دان عبدالولی عابد کو چترال میں وفاق کے منصوبوں کے لیے فوکل پرسن برائے وزیراعظم مقرر کرنے کا خیر مقدم کرتی ہے۔۔
چونکہ عبدالولی عابد صاحب کا تعلق چترال سے ہے اور وہ خود ان سڑکوں پر سفر کرتے رہتے ہیں جو وفاق کے فنڈنگ سے یا وفاقی اداروں کے زیرنگرانی تعمیر ہورہے ہیں اور ان پر کام یا تو بند ہے یا رفتار اور معیار پست ہے اس لیے امید ہے وہ اس مسئلے کو سنجیدگی اور تندہی سے حل کرنے یا کروانے کی کوشش کریں گے۔۔
صدر سی ڈی ایم وقاص احمد

چترال میں سڑکوں کے تعمیر کی اھمت کو اجاگر کرنے والے تنظیم چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ سی ڈی ایم  کا چترال شندور روڈ پر کام بند ...
07/11/2024

چترال میں سڑکوں کے تعمیر کی اھمت کو اجاگر کرنے والے تنظیم چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ سی ڈی ایم کا چترال شندور روڈ پر کام بند کرنے پر تشویش کا اظہار

سی ڈی ایم نے ان خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جن کے مطابق چترال شندور روڈ کے ٹھیکیدار نے چترال شندور روڈ پر کام بند کر دیا ہے۔
جمعرات کو جاری ایک بیان میں سی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ چترال شندور روڈ نہ صرف چترال کے دو اضلاع کے لیے نہایت اہم منصوبہ ہے بلکہ یہ اس خطے کو گلگت اور چین سے بھی ملاتا ہے جس کی وجہ سے اس منصوبے کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہے۔
سی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ چار سال پہلے اس منصوبے کو جس بدنظمی اور بے ترتیبی سے شروع کیا گیا اس کو چترال کے دو اضلاع کے عوام اور پورے شمالی علاقے کے لوگ اب تک بھگت رہے ہیں۔ ’چترال سے بونی تک اسی کلومیٹر پکی سڑک کو این ایچ اے اور ٹھیکیدار نے ملی بھگت سے جس طرح توڑ کر پھینک دیا یہ نہایت افسوسناک ہے اور ایسا لگتا ہے کہ این ایچ اے کے کرپٹ حکام اور ٹھیکدار منصوبے کے بجٹ کو روڈ توڑنے کی آڑ میں ٹھکانے لگانے کی واردات کی ھے ۔ این ایچ اے جیسے اہم محکمے نے اس روڈ کے منصوبے کو جس طرح ایگزیکیوٹ کیا اور اب بھی کر رہی ہے وہ نہایت افسوسناک ہے اور ستم ظریفی یہ رہی کہ وفاقی حکومتوں اور متعقلہ وزرا اور حکام نے بھی اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔۔
ٹی ٹی آر کا مزید کہنا تھا کہ خدا خدا کرکے اس روڈ پر رواں سال کام شروع کیا گیا تھا لیکن اس کو بھی بیچ میں چھوڑ دیا گیا۔
’سی ڈی ایم کے اس روڈ پر تعمیرائی کام کے معیار، رفتار اور اور جس طریقے سے کام کیا جا رہا ہے اس پر شدید تحفظات ہیں۔ اس لیے ہم وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان، وزیراعظم اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ منصوبے پر کام کے معیار کو یقینی بنانا این ایچ اے کی بطور ایگزیکیوٹنک ایجنسی ذمہ داری ہے اور اس کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا پابند بنایا جائے اور اس منصوبے کے لیے کام فنڈ مختص کیے جائیں تاکہ اس پر کام کی رفتار اور معیار پر فرق نہ پڑے۔‘
سی ڈی ایم کے مطابق چترال کے باسیوں کو بھی اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے احتجاج سمیت ہر آپشن کو استعمال کرنا چاہیے ورنہ چترال کے دیگر منصوبوں کی طرح اس اہم منصوبے پر کام ٹھپ ہوجائے گا اور جو بجٹ مختص کیا گیا ہے وہ محکمہ این ایچ اے اور متعقلہ ٹھیکدار آپس کی ملی بگھت سے ٹھکانے لگائیں گے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa PTI Khyber Pakhtunkhwa

19/10/2024

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ CDM کل مورخہ 20 اکتوبر 2024 کو کی طرف سے بلاے گیے جلسے کی مکمل تاٸید اور حمایت کرتے ھیں چونکہ مستوج بروغل روڈ انتہاٸی اھمیت کے حامل ھیں اس روڈ سے مستوج سے بروغل تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ ابادی مستفد ھونگے اس کے علاوھ یہ روڈ چترال کو سنٹرل ایشاء کے ممالک کے ساتھ لینک کرتی ھے جو چترال کی ترقی کے لیے انتہاٸی اھمیت کے حامل ھے ۔۔مستوج بروغل روڈ کی موجودھ بدحال اور ناگفتبہ صورت حال کی وجہ سے سالانہ حادثات رونما ھوتے ھیں اور کٸی انسانی جانوں کا ضیاغ ھوتا ھے
لہذا CDM صوباٸی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ھے کہ مستوج بروغل روڈ کی تعمیر کو سنجیدھ لیکر اس پر فوری کام شروغ کیا جاے ۔۔
شکریہ

Address

Chitral

Telephone

+923028068586

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Development Movement - CDM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share