Chairman Union Council Kohak Dasht District Kech

Chairman Union Council Kohak Dasht District Kech Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chairman Union Council Kohak Dasht District Kech, Government Organization, Turbat.

05/09/2026
تربت،،کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ سے یونین کونسل کوھک دشت کے چیئرمین محراب دشتی ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی رستم ب...
03/09/2026

تربت،،
کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ سے یونین کونسل کوھک دشت کے چیئرمین محراب دشتی ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی رستم بزنجو، میر بالاچ دشتی، امان نائیک دشتی نے ملاقات کرکے کمشنر مکران تعیناتی پر مبارکباد دی

دشت ,,(گ پوائٹ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دشت کنچتی میں کونسل فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیچ کے زیرِ اہتمام حکومتِ بلوچستان کے ر...
25/08/2026

دشت ,,
(گ پوائٹ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دشت کنچتی میں کونسل فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیچ کے زیرِ اہتمام حکومتِ بلوچستان کے رائز بلوچستان، کے تعاون سے منصوبے کے تعارفی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مقامی اداروں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی، امن، ترقی اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی او دشت شیرجان دشتی، یونین کونسل دشت کوہک کے چیئرمین محراب دشتی، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے پروگرام کوآرڈینیٹر و تربت انچارج نور احمد، وائس چیئرمین سنگئی اسحاق دشتی، ٹیچر نبیلہ اکبر اور سی سی ڈی کے فوکل پرسن برکت بلوچ نے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد علاقے کے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ مقررین نے کہا کہ پروگرام کے تحت اسکولوں میں فیسٹیول، نمائشیں، تقریری مقابلے، مختلف تعلیمی و تخلیقی مقابلے اور کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے، تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر آئیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو عملی طور پر سامنے لاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے بہت سے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، تاہم مناسب مواقع اور پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں اجاگر نہیں ہو پاتیں۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے، انہیں نکھارنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے سے نہ صرف ان میں خود اعتمادی پیدا ہوگی بلکہ وہ تعلیم، کھیل اور دیگر تعمیری شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے دیہی اور دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کے اقدام کو سراہا اور اسے نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ ورکشاپ میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، محکمہ تعلیم کے افسران، مقامی نمائندگان اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران اور دشت کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں اے ڈی ای او دشت کہدہ نبی بخش، ہیڈماسٹر نبی بخش ہائر سیکنڈری اسکول دشت کنچتی، ہیڈماسٹر سید جان بوائز ہائی اسکول کنچتی، گرلز سیکنڈری اسکول دشت کی کھڈان امبر باقی، بوائز مڈل اسکول کوہک کے ھیڈ ماسٹر دودا خان، گرلز مڈل اسکول تولاگی دشت کی انچارج، کونسل فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے سینئر ممبر عبدالحلیم،نائب تحصیلدار دشت باہوٹ دشتی، سمیت دیگر خواتین اور مرد شامل تھے۔ شرکاء نے پروگرام کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انہیں مثبت سرگرمیوں سے جوڑنے اور دیہی علاقوں میں ترقی و سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔

گوادر،،یونین کونسل کوھک دشت کے چیئرمین محراب دشتی، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی رستم بزنجو، وائس چیئرمین یونین کونسل سنگئ ...
22/08/2026

گوادر،،
یونین کونسل کوھک دشت کے چیئرمین محراب دشتی، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی رستم بزنجو، وائس چیئرمین یونین کونسل سنگئ اسحاق دشتی نے عبدالغفور ھوت کی اہلیہ وجیہند ھوت کی والدہ کے وفات پر ان کے گھر جا کر عبدالغفور ھوت،جیہند ھوت وفیملی سے تعزیت و مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کیا۔

گوادر،،یونین کونسل کوھک دشت کے چیئرمین محراب دشتی، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی رستم بزنجو، وائس چیئرمین یونین کونسل سنگئ ...
21/08/2026

گوادر،،
یونین کونسل کوھک دشت کے چیئرمین محراب دشتی، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی رستم بزنجو، وائس چیئرمین یونین کونسل سنگئ اسحاق دشتی نے ناصر علی ولد محمد امین دشتی کے وفات پر ان کے گھر جا کر فیملی سے تعزیت کی و مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کیا

تربت،گھنہ                                                      چئیرمین محراب دشتی ، چئیرمین کہدا عزیز احمد دشتی اور چئیر...
18/08/2026

تربت،گھنہ
چئیرمین محراب دشتی ، چئیرمین کہدا عزیز احمد دشتی اور چئیرمین اسحاق دشتی نے چئیرمین غفور احمد کٹور کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلے دعا کی۔

تربت :۔چیئرمین محراب دشتی، واحد بخش دشتی، عبدالرشید، نائک علی  چیئرمین نیازکیازئ سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کررہے ھ...
18/07/2026

تربت :۔
چیئرمین محراب دشتی، واحد بخش دشتی، عبدالرشید، نائک علی چیئرمین نیازکیازئ سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کررہے ھیں اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعا کیا کہ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔

Address

Turbat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chairman Union Council Kohak Dasht District Kech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share