Capt R Zuhaib Muhsin, PSP

Capt R Zuhaib Muhsin, PSP Law enforcement agency

50°C 🔥آج موسم نے واضح کر دیا ہے کہ “گرم جوشی” اور “شدید گرمی” میں کافی فرق ہوتا ہے۔ 😄پانی پیتے رہیں، سایہ ڈھونڈتے رہیں، ...
30/05/2026

50°C 🔥

آج موسم نے واضح کر دیا ہے کہ “گرم جوشی” اور “شدید گرمی” میں کافی فرق ہوتا ہے۔ 😄

پانی پیتے رہیں، سایہ ڈھونڈتے رہیں، اور سورج سے غیر ضروری بحث نہ کریں۔

16/05/2026

آج وردی بھی روئی ہے، آج قانون بھی سوگوار ہے،
ایک بہادر بیٹی وطن پہ اپنی جان نثار کر گئی۔

وہ ماں بھی تھی، بیٹی بھی، وفا کی ایک تصویر بھی،
مگر دہشت کی گولی اس کے خوابوں کو خاموش کر گئی۔

اس کے ننھے بچوں کی آنکھوں میں سوال اب بھی زندہ ہیں،
کہ آخر کس جرم میں ماں ہم سے جدا کر دی گئی۔

آج تھانہ بھی خاموش ہے، راستے بھی اداس ہیں،
کیونکہ ایک عورت کانسٹیبل فرض نبھا کر امر ہو گئی۔

سلام ہے اس شہید بیٹی کو، جس نے آخری سانس تک
اپنی وردی، اپنی مٹی، اور اپنے وطن کی لاج رکھ لی۔

عوامی شکایات پر پولیس کا فوری ایکشن، تربت میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے اطراف تجاوزات ختم، پارکنگ پوائنٹس قائمتربت: عوامی شکا...
11/05/2026

عوامی شکایات پر پولیس کا فوری ایکشن، تربت میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے اطراف تجاوزات ختم، پارکنگ پوائنٹس قائم

تربت: عوامی شکایات اور شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے پیش نظر پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرائیویٹ ہسپتالوں کے اطراف قائم ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ کارروائی ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جناب لعل جان کی نگرانی میں کی گئی جس میں پولیس جوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔

شہر کے نجی ہسپتالوں کی گلیوں اور اطراف میں غیر قانونی تجاوزات، بے ہنگم پارکنگ اور سڑک کے درمیان کھڑی گاڑیوں کے باعث شدید ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا تھا، جس کے نتیجے میں مریضوں، خواتین، بزرگ شہریوں اور عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہونے پر پولیس نے فوری طور پر متحرک ہو کر مختلف مقامات پر قائم رکاوٹیں اور تجاوزات اپنی نگرانی میں ہٹا دیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔

کارروائی کے دوران ٹریفک کے نظام کو بہتر اور منظم بنانے کیلئے باقاعدہ پارکنگ پوائنٹس بھی مختص کیے گئے تاکہ شہری اپنی گاڑیاں مناسب انداز میں پارک کر سکیں اور سڑکوں پر بے ترتیبی اور رش میں کمی لائی جا سکے۔

ڈی ایس پی ٹریفک جناب لعل جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تربت شہر میں ٹریفک کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک تین، تین ٹریفک اہلکار مختلف پوائنٹس پر موجود رہ کر ٹریفک کی نگرانی اور روانی کو یقینی بنائیں گے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ عبدالغفار اور سی آئی اے انچارج عبدالسلام بھی موجود رہے جبکہ پولیس اہلکار مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کرتے رہے۔

شہری حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ مستقل بنیادوں پر ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ تربت شہر میں ٹریفک کا نظام مزید بہتر ہو سکے اور عوام کو روزمرہ مشکلات سے مستقل نجات مل سکے۔

09/05/2026
*Inna Lillahi Wa Inna Ilayhi Raji’un*It is with deep sorrow that we share the sad news of the passing of Constable Jamsh...
04/05/2026

*Inna Lillahi Wa Inna Ilayhi Raji’un*

It is with deep sorrow that we share the sad news of the passing of Constable Jamshed (C/311), who was posted at Police Station Hoshab. He passed away last night in Ormara due to dengue fever.
He was a young, smart, and handsome officer who had yet to see the springtime of his life; however, before the destined time of death, we remain helpless.

We extend our heartfelt condolences to the bereaved family and pray that Allah Almighty grants him eternal peace and gives patience and strength to his family to bear this irreparable loss.

May his soul rest in peace.

09/04/2026
تربت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاریجناب ایس پی کیچ، کپٹن (ر) زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ...
28/03/2026

تربت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری

جناب ایس پی کیچ، کپٹن (ر) زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس کیچ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی محسن علی کی زیر نگرانی، ایس ایچ او سٹی ایس آئی عبدالغفار اور تفتیشی افسر اے ایس آئی اسحاق کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم سرفراز ولد راشد علی (قوم بلوچ، سکنہ مولدریک آبسر تربت) کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 53/2026 بجرم دفعات 34، 380، 511 تعزیرات پاکستان تھانہ سٹی تربت میں درج تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس کیچ جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

تمام امتِ مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید مبارک۔اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، دعائیں اور قربانیاں قبول فرمائے اور ہم...
20/03/2026

تمام امتِ مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید مبارک۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، دعائیں اور قربانیاں قبول فرمائے اور ہمیں امن، خوشحالی اور بھائی چارے سے نوازے۔
عید کی یہ خوشیاں ہم سب کے لیے رحمت، محبت اور اتحاد کا پیغام لے کر آئیں۔ 🌙::

20/03/2026

عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی سخت، ایس ایس پی کیچ کا دیگر آفیسر اور تاجران کے ہمراہ تربت بازار کی مارکیٹوں کا دورہ کیا۔

Address

Superintendent Of Police, Kech Turbat
Turbat
92600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Capt R Zuhaib Muhsin, PSP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Capt R Zuhaib Muhsin, PSP:

Share