17/11/2025
*دعوت عام* 📢
*طولتی آل پارٹیز میٹنگ*
علامہ شیخ عابد حسین حافظی کی زیرِ سرپرستی، طولتی کے سیاسی مستقبل کے لیے ایک تاریخی مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا طولتی کے تمام سیاسی رہنماؤں، اکابرین، عمائدین، اور نوجوانوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس میٹنگ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ میٹنگ کا مرکزی ایجنڈا مستقبل قریب ہونے والی گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کے تناظر میں مشاورت اور متفقہ فیصلے کرنا ہے۔
یہ میٹنگ طولتی کے سیاسی مستقبل کے تعین میں سنگ میل ثابت ہو گی۔ لہٰذا، تمام مدعوین سے گزارش ہے کہ وہ پابندی وقت کے ساتھ اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کرنے کے لیے تشریف لائیں۔
📍 *جگہ: خیرالعمل کمپلیکس طولتی*
⏰ *وقت: 02:00 بجے دوپہر*
📅 *تاریخ: 19 نومبر بروز بدھ*
شکریہ