Aao Alam Ky Sa'ey Mei Aao

Aao Alam Ky Sa'ey Mei Aao "Hai Teri Wafa'on ki ajab GAZHI Kahani
Bachpan py SAKiNA ky Fida kr di Jawani"
(Nudrat Batool)

https://youtu.be/o7FvxcH94AQ
12/01/2023

https://youtu.be/o7FvxcH94AQ

wiladat e bibi fatima(as) mubarak.ولادت جناب فاطمہ زہرہ سب کو مبارک ہو

بسم اللہ الرحمن الرحیمیہ نامہ ہے حسین ابن علی کا سلیمان ابن صرد، مسیب ابن نجیہ ، رفاعتہ ابن شداد ، عبداللہ ابن دال و دیگ...
01/08/2022

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یہ نامہ ہے حسین ابن علی کا سلیمان ابن صرد، مسیب ابن نجیہ ، رفاعتہ ابن شداد ، عبداللہ ابن دال و دیگر جماعت مومنین کی جانب۔

بعد حمد و صلوات تم جانتے ہو کہ جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی حیات میں فرمایا ہے کہ جو شخص ایسے جابر بادشاہ کو دیکھے
جس نے حرام خدا کو حلال کیا ہو
عہد خدا کو توڑا ہو
سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مخالفت کی ہو
بندگان خدا پر بظلم و ستم حکمرانی کرے اور وہ اپنے قول یا فعل سے اس کی رد نہ کرے

اور

اس حاکم سے معاوضہ نہ کرے، تو خدا پر لازم ہے کہ ایسے شخص کو عقوبت میں اس بادشاہ کا شریک قرار دے اور جہنم میں دونوں کا ایک مقام ہو۔

تم جانتے ہو کہ بنی امیہ نے شیطان کی اطاعت اپنے اوپر واجب و لازم کر لی ہے ،
اطاعت خدا سے منہ پھیر لیا ہے،
امت رسول میں فساد برپا کئے
حدود خدا کو معطل کر دیا
حقوق مسلمین کو اپنے تصرف میں لاتے ہیں
حرام خدا کو حلال جانتے ہیں
حلال خدا کو حرام جانتے ہیں
اور میں بہ سبب قرابت رسول خلافت کے لئے سزاوار تر ہوں ۔

اگر تم۔۔۔۔!!
اپنے عہدے و پیمان پر اور جو خطوط قاضیوں کے ذریعہ تم نے مجھے بھیجے ہیں ان پر قائم ہو تو آخرت میں بے بہرہ و بے نصیب نہ ہو گے

اور اگر۔۔۔!!

تم اپنے عہد سے پھر گئے ہو اور بیعت کو توڑ ڈالا ہے پس قسم اپنی جان کی ، عہد کا توڑنا اور خلع کرنا بیعت کا تم سے کچھ بعید نہیں اس لئے کہ تم نے میرے پدر بزرگوار علی مرتضی اور برادر عالی مقام حسن مجتبی اور پسر عم مسلم ابن عقیل سے خلف عہد کیا ۔
پس فریب خوردہ ہے وہ شخص جو تم پر بھروسہ کرے اور تم نے اپنے حصہ کو ضائع کر دیا ۔

عہد کا توڑنے والا اصل اپنے آپ کو ہی نقصان پہنچاتا ہے عنقریب خدا مجھ کو تم سے بے نیاز کر دے گا

والسلام۔

Kindly subscribe our utube channel
01/06/2022

Kindly subscribe our utube channel

Story of Hazrat Younas(AS) Narrated by shajie haider

17/04/2022
بار الہا...!!اس مہینے کا دامن ہماری عبادتوں سے بھر دے جو تیرے لئے بجا لائی گئی ہوں اور اس کے لمحات کو ہماری اطاعتوں سے س...
25/04/2020

بار الہا...!!
اس مہینے کا دامن ہماری عبادتوں سے بھر دے جو تیرے لئے بجا لائی گئی ہوں اور اس کے لمحات کو ہماری اطاعتوں سے سجا دے اور اس کے دنوں میں روزے رکھنے اور اس کی راتوں میں نمازیں پڑھنے، تیرے حضور گڑگڑانے، تیرے سامنے عجزو الحاح کرنے اور تیرے روبرو ذلت و خواری کا مظاہرہ کرنے میں ہماری مدد فرما
تاکہ.....!!!
اس ماہ مبارک کے دن ہمارے خلاف غفلت کی اور اس کی راتیں کوتاہی و تقصیر کی گواہی نہ دیں..

صحیفہ سجادیہ
استقبال ماہ رمضان کی دعا سے اقتباس

اے برگزیدہ اور خوش اطوار بزرگوں کے فرزنداے وسیع القلب عزت داروں کے فرزنداے حاملین علوم کے فرزنداے معجز نماؤں کے فرزنداے ...
27/03/2020

اے برگزیدہ اور خوش اطوار بزرگوں کے فرزند
اے وسیع القلب عزت داروں کے فرزند
اے حاملین علوم کے فرزند
اے معجز نماؤں کے فرزند
اے کامل حجتوں کے فرزند

اے کاش میں جانتا کہ اس دوری نے آپ کو کہاں جا ٹھہرایا اور کس زمین اور کس خاک نے آپ کو اٹھا رکھا ہے
یہ مجھ پر گراں ہے کہ مخلوق کو دیکھوں اور آپ کو نہ دیکھ پاؤں، نہ آپ کی آہٹ سنوں اور نہ سرگوشی
مجھے رنج ہے کہ میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں اور میری آہ و زاری آپ تک نہیں پہنچ پاتی میری جان آپ پر قربان کہ آپ غائب ہیں مگر ہم سے دور نہیں ہیں

آپ پر قربان آپ ہر محب کی آرزو ہر مومن و مومنہ کی تمنا ہیں جس کے لئے وہ نالہ کرتے ہیں

میں قربان، آپ وہ عزت دار ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں
میں قربان، آپ وہ بلند مرتبہ ہیں جن کے برابر کوئی نہیں
میں قربان، آپ وہ قدیم نعمت ہیں جس کی مثل نہیں

آپ جو شرف رکھتے ہیں وہ کسی اور کو نہیں مل سکتا، کب تک ہم آپ کے لئے بے چین رہیں گے.

اے احمد مجتبی کے فرزند آپ کے پاس آنے کا کوئی راستہ ہے کیا....؟
کیا ہمارا آج کا دن آپ کے کل سے مل جائے گا....؟؟
کب وہ وقت آئے گا جب ہم آپ کے چشمے سے سیراب ہوں گے، کب ہم آپ کے چشمہ شیریں سے پیاس بجھائیں گے،اب تو پیاس طولانی ہوگئی.
کب ہماری صبح و شام آپ کے ساتھ گزرے گی کہ ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں..؟؟
کب آپ ہمیں اور ہم آپ کو دیکھیں گے جبکہ آپ کی فتح کا پرچم لہراتا ہو گا اور ہم آپ کے اردگرد جمع ہوں گے اور آپ سبھی لوگوں کے امام ہوں گے تب زمین آپ کے ذریعے عدل و انصاف سے پُر ہوگی، آپ سرکشوں اور حق کے منکروں کو نابود کریں گے
مغروروں کا زور توڑ دیں گے اور ظلم کرنے والوں کی جڑیں کاٹ دیں گے اور اسوقت ہم کہیں گے حمد ہے خدا کے لئے جو جہانوں کو رب ہے

دعائے ندبہ سے اقتباس.

حمد اس خدا کے لئے جس نے اپنی قدرت سے رات کو تاریک بنایا اور اس دن کو اپنی رحمت سے روشن کیا اور مجھ پر بھی اپنی روشنی بکھ...
26/03/2020

حمد اس خدا کے لئے جس نے اپنی قدرت سے رات کو تاریک بنایا اور اس دن کو اپنی رحمت سے روشن کیا اور مجھ پر بھی اپنی روشنی بکھیری.

اے معبود جس طرح آج کے دن زندہ رکھا اسی طرح آئندہ بھی زندہ رکھ اور رحمت فرما اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور انکی آل پر

اور
مجھے آج اور دیگر راتوں اور دنوں میں حرام کام کرنے اور گناہ کمانے سے رنجیدہ خاطر نہ کر.

آج کے دن اور جو اس میں بھلائی اور بعد میں آنے والے انہی دنوں میں بھلائی عطا فرما

مجھے اس دن کے شر سے جو کچھ اس میں ہے اور اس کے بعد بھی شر سے بچا.

اے میرے معبود.....؟!!!

میں بذریعہ اسلام تیری طرف وسیلہ پکڑتا ہوں اور قرآن کی حرمت کے ساتھ تجھ پر بھروسہ رکھتا ہوں اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تیرے حضور اپنا شفیع بناتا ہوں.

پس اے میرے معبود.....!!!

جس ضمانت کے ساتھ میں اپنی حاجت برآوری کا امید وار ہوں اس پر توجہ فرما.

اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے.....!!!

اے میرے معبود....!!!
اس جمعرات میں میری پانچ حاجات پوری فرما

🔹اپنا کرم وسیع کر دے، اپنی نعمتوں کیساتھ توانا بنا دے، تندرستی عطا کر جو تیری بندگی کے طاقت و قوت دے جس سے میں تیری طرف اجر و ثواب کا حق دار بن جاؤں

🔹میرے لئے رزق حلال میں اضافہ فرما

🔹خوف و خطر کے مواقع میں امن سے ہمکنار فرما

🔹غم و آلام کے ہجوم میں مجھے اپنی پناہ میں رکھ

اور...

🔹محمد و آل محمد پر رحمت فرما اور ان سے میرے توسل کو روز قیامت نفع دینے والا شفیع بنا کہ تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

17/03/2020

*برنامہ قرنطینہ*
از مجتبٰی ہمدانی

تقریبا لگ بھگ ساری ہی دنیا کی تیز حرکت اور کارپوریٹ لائف ایک مرتبہ کے لیے رک سی گئی ہے۔ سرحدیں بند، فلائیٹ آپریشنز کینسل، انڈسٹری بند، سکول و کالجز میں چھٹیاں اور دفاتر کے لیے بھی ورک فرام ہوم۔

یہ ایک ایسی صورت ہے جب خانہ خدا خالی پڑا ہے۔ مسلمان اپنے اپنے ملکوں، محلوں تو چھوڑیے گھروں میں قید ہو گئے ہیں۔

کیونکہ پاکستان میں بھی سکولز و کالجز بند ہیں تو یہاں جوانوں کو چند اہم نصیحتیں کرنا چاہیں گے

یہ موقع ایک فراغت کے ساتھ ساتھ ایک معنوی فرصت بھی ہے۔ عالمی شیاطین نے دو کام کیے

ایک تو مسلمانوں سے عبادت خانے خالی کروا دیے بشمول مسجد الحرام جو خود ایک مناسب بات نہیں۔ بالفرض اگر اس موقع پر امام ظاہر ہو جائیں تو مسلمین تو گھروں میں دبکے بیٹھے ہیں تو امام کی تحریک و قیام کے لیے کون باہر آئے گا؟ کوئی بھی نہیں!!

دوسرا یہ کہ مسلمین و حتی انسان اس فرصت کے لمحات میں کہیں معنویت کی طرف متوجہ نہ ہو جائیں تو اس کے لیے بھی انتظام کیا ہے مثلا اٹلی میں عوام کا اجتماعی طور پر اپنے گھر کی بالکونیوں میں کھڑے ہو کر گنگنانا اور وقت برباد کرنا۔ دوسری خبر جو حیران کن چونکہ خوراک اکثر ممالک میں گھروں تک حکومت پہنچا رہی یا پھر لوگ ذخیرہ کر چکے ہیں تو فراغت کو تباہ کرنے کے لیے، فحاشی اور عریانی کی ویب سائٹسں قرنطینہ شدہ علاقوں میں اپنے کمرشل پیکجز مفت کر دیئے ہیں کہ قرنطینہ میں پھنسی یہ عوام انٹرنیٹ پر فحش مواد جسکی قدر زیادہ دیکھنا چاہتی ہے اس سے کوئی بھی پیسہ وصول نہیں کیا جائے گا

یہ خبر پڑھ کر فورا خیال آیا کہ اپنے مسلمین بھائیوں کے لیے اپنی ناقص عقل کے مطابق برنامہ قرنطینہ تحریر کروں

آپ کے پاس بھی شہروں میں رہتے ہوئے انٹرنیٹ سمیت تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ اگر پاکستان کے شہر لاک ڈاؤن بھی ہوئے تو بجلی، پانی، انٹرنیٹ و موبائل وغیرہ چلتے رہیں گے اور حکومت عالمی ایجنڈے کے تحت ان سروسز کو یقینی بنائے گی۔ کیونکہ آپ عوام کی فرصت و فراغت سے عالمی شیطان کو خوف ہے اور بالفرض اگر عالمی سطح پر کرونا کے پردے میں کچھ بڑا ہونیوالا ہے تو اس میں بھی عالمی شیطان آپ کو گھر میں قید کر کے آپکا ایمان بھی ساتھ سلب کرنا چاہتا ہے اب یہاں پر ہمارا امتحان ہے

یا تو اس فرصت کو گناہ و بیکارگری کی نذر کر دیں یا پھر اس قرنطینہ و لاکڈ ڈاؤن کو اعتکاف میں بدل دیں۔ اسلیے کچھ اہم امور یا پر درج کر رہا ہوں

*ظہور امام زمانہ کے لئے تیاری کا عرصہ*
ایک لمحے کے لیے فرض کر لیں اگرچہ ایسی ابھی کوئی بات نہیں مگر صرف تیاری خاطر عرض کر رہا ہوں کہ فرض کرلیں اگر اس عالمی صورتحال کے فورا بعد ظہور امام ہوجائے تو کیا آپ اس کے لئے تیار ہیں؟ ظہور کے لئے آپ ذہنی، بدنی و قلبی آمادگی مکمل رکھتے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ اس فراغت اور فرصت سے فائدہ اٹھائیے اور امام کے ظہور کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں، کم از کم ذہنی طور پر اپنے آپ کو تیار رکھیں

*ٹائم مینیجمینٹ* ٹی وی، انٹرنٹ اور موباہل کے استعمال میں ٹائم لمٹ اپلائی کریں۔ ہر کام کا وقت بھی طے کریں اور دورانیہ بھی

*ظہورامام پر کتابیں و روایات کا مطالعہ*
اس کے لیے شیخ صدوق یا آقائے گلپیگانی یا دوسرے علماء کی کتب کا مطالعہ کریں۔ میزان الحکمت بھی اچھی روایات کی کتاب ہے۔ بہتر ہے موبایل کے بجائے کتاب سے پڑھیں

*تحقیق و تحریر* سوالات جو آپ کے ذہن میں دین و موجودہ حالات کے بارے میں پیدا ہوتے ہیں ان پر اس وقت تحقیق کرنے اور اطمینان قلبی پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے۔

*تفکر* یقین حاصل کریں کے یہ امام کے ظہور کا زمانہ ہے۔ اور آپ کی موجودہ یا مستقبل کی پلاننگ میں کہاں کھڑے ہیں۔ کونسی چیزیں آپ کا راستہ روک سکتی ہیں اور کونسی مددگار ہو سکتی ہیں۔

*بچوں کو امام کا مددگار بنانا* اپنے بچوں کی صلاحیتوں کو پرکھیں۔ سوال جواب کریں۔ ان کے اندر جذبہ ایمانی کو بڑھاہیں فرصت سے بھرپور فائدہ اٹھاہیں۔زیادہ سے زیادہ برنامے کے متعلق سوچیں،

*جسمانی صحت* گھر میں ہلکی پھلکی ورزش کا اہتمام کریں اور اسکا ایک وقت طے کریں۔ ورزش جسم کی ایمیونٹی کو بڑھائے رکھتی ہے جو کرونا سے مقابلے میں بھی کارگر ہے۔

*معنویت میں اضافہ*
آپ کے پاس فراغت ہے آپ کی روٹین ٹوٹ چکی ہے رجب کا مہینہ ہے آگے ماہ رمضان بھی آرہا ہے ہے تو آپ اس فرصت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی معنویت میں اضافہ کریں۔ اس کے لئے چند امور انجام دیں

*اول؛ نماز شب*
کیونکہ آپ کو آپ صبح اٹھ کر کام پر یا سکول نہیں جانا تو آپ رات کو جلدی سو جائیں اور آدھی رات کے بعد اٹھ جائیں اور اس دوران مناجات اور نماز شب میں اپنا وقت گزاریں، قرآن کی تلاوت کریں کریں اور اگر کوئی اخلاقی و معنوی کتاب موجود ہے تو اسکا بھی مطالعہ کریں، فجر تک اسی طرح سے رہیں۔ فجر کے بعد سو جائیں اور دن کے کسی حصے میں بیدار ہوں۔ رات کے وقت سوشل میڈیا کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ وقت آپ کے لیے تنہائی کا وقت ہے ہے

*دوم؛ اول وقت نماز*
آپ کے پروگرام میں نماز کا وقت ایک سیکنڈ بھی اوپر نیچے نہیں ہونا چاہیے۔ اگر آپکو خطرہ ہے کہ نماز میں چند منٹس اول وقت سے دیر ہو جائے گی تو وضو کر کے مصلی بچھا کر دس منٹس پہلے بیٹھ جائیں اور قرآن کھول لیں۔ موبائل پر اذان کا الارم سیٹ کر کے رکھیں

*سوم؛ گھر میں اذان و اقامت* کسی بچے کی ڈیوٹی لگائیں کہ گھر میں اونچی آواز سے اذان دے اس سے بیماریاں اور وسوسے دور ہوتے ہیں۔ پھر اقامت کہیں اور نماز نوافل کے ساتھ اداء کریں ۔ سمجھیں یہ آخری دن ہیں اس کے بعد شاید موقع نہ ملے تو نوافل نہ چھوڑیں۔ اگر گھر میں بچوں اور بیوی کے ساتھ مل کر نماز جماعت کا اہتمام کر سکتے ہیں تو کیا ہی خوب ہے ورنہ کم از کم تمام اہل خانہ ایک وقت میں ایک جگہ نماز پڑھیں تاکہ سب اول وقت کے عادی ہوں

*چہارم؛ روزہ رکھنا* کیونکہ آپ کے پاس چھٹیاں ہیں تو آپ رجب اور شعبان کے روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی صحت بھی سنبھلی رہے گی۔ البتہ ایک احتیاط کے ساتھ کہ کرونا میں حلق خشک نہیں رہنا چاہیے اس لیے آپ کے علاقے میں اگر گرمی زیادہ ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔ اجازت نہ ہو تو نہ رکھیں مگر چونکہ گھر سینیٹایزڈ ہوتے ہیں اور گھر میں وائرس نہیں ہوتا مگر اگر کوئی بیمار رہ کر گیا ہو یا گھر میں لوگوں کا آنا جانا ہو تو احتیاط کریں

*پنجم؛مطالعہ قرآن* دن میں تین مرتبہ نماز سے قبل کا وقت رکھیں جو بہترین ہے اور قرآن کی تلاوت بند کمرے میں کریں یا اس وقت سب کو تلاوت میں لگا دیں تاکہ ہر آیت کو پڑھنے کے بعد اس سے اپنی مرضی کا پیغام لیں اور پھر اگلی آیت پر جائیں۔ آپکو ان دنوں میں قرآن کی تمام سورتوں کے نام یاد ہونے چاہیں

*ششم؛ اخلاقی کتابوں کا مطالعہ اور مشق* آیت اللہ دستغیب کی ایک کتاب اٹھا لیں اور اسکو آہستہ آہستہ ختم کریں جیسے گناہاں کبیرہ، قلب سلیم وغیرہ۔ مولانا جان علی کی ساری اخلاقی آیڈیوز ڈانلوڈ کر لیں اور کچن و گھر میں کام کرتے سنتے رہیں۔ اسی طرح دیگر علماء کی آیڈیوز موجود ہیں تو اس سے استفادہ کریں۔ نصیحت و وعظ دن میں ایک بار کسی نہ کسی صورت میں لازمی سنیں نہیں تو آپکی روح بوجھل ہو جائے گی

*ہفتم: توسل و مناجات* اسکا وقت صبح کے ساتھ، عشاء کی بعد یا نماز شب کے ساتھ مقرر کر لیں کسی ایک وقت میں آنسوؤں کے ساتھ گریہ ضروری ہے اگر نہیں ہو رہا تو اسی بات کو سوچ کر گریہ کریں کہ کیوں دل سخت ہو گیا ہے

ان سب باتوں سے آپکی معنویت بڑھے گی اور ٹک ٹاک موجودہ معنویت کا بھی جنازہ نکال دے گا

*سوشل میڈیا کا درست استعمال۔ اسلامی و تحقیقی گروپس* تمام فن اور لہو و لعب کے گروپس چھوڑیں اور تحقیقاتی، حالات حاضرہ کے گروپس جوائن کریں۔ دن میں اپنے معنویت کے کام مقررہ وقت پر انجام دینے کے بعد واٹس ایپ پر تحقیقی کام انجام دیں اور تجزیات پڑھیں جس سے آپکی بصیرت کی مشق اور بصیرت میں تیزی آئے

انہی دنوں میں وقت نکال کر اگر اپنی وصیت ابھی تک نہیں لکھی تو لکھ کر قرآن میں کسی صفحہ پر رکھ دیں۔

باقی اور بھی امور ہو سکتے ہیں جن کو آپ اپنی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ترتیب دے سکتے ہیں جیسے کالم نوسی، اچھی مفید پینٹنگز یا دیگر ہنرمندی کے کام جو لوگ گھر میں انجام دیتے ہیں مگر براہ مہربانی ٹی وی اور فلمز میں وقت برباد نہ کریں ۔ اگر ٹی وی کا شوق ہے تو ایرانی اسلامی و تاریخی سیریل ڈاؤنلوڈ کر کے رکھ لیں اور شام کی چائے کے وقت مشترکہ سب کے ساتھ دیکھ لیں

وسلام
*ہمدانی* 🗣

"سورہ حمد کی خصوصیات"🔴سورہ فاتحہ یا حمد قرآن کریم کی پہلی سورت ہے جسے ام الکتاب کا لقب ملا ہے۔ اسکا شمار مکی سورتوں میں ...
12/02/2020

"سورہ حمد کی خصوصیات"

🔴سورہ فاتحہ یا حمد قرآن کریم کی پہلی سورت ہے جسے ام الکتاب کا لقب ملا ہے۔ اسکا شمار مکی سورتوں میں سے ہوتا ہے اور پہلے پارے میں واقع ہے۔ یہ مختصر سورتوں یا (سُوَرِ قصار) میں شمار ہوتی ہے گو کہ روایات اور احادیث کے مطابق، معنوی لحاظ سے بہت عظیم اور قرآن کی اساس اور بنیاد ہے۔ سورہ حمد تمام واجب اور مستحب نمازوں میں پڑھی جاتی ہے اور اس کا مضمون توحید اور حمد خداوندی پر مشتمل ہے۔

🔴اسماء اور ان کی علت:
اس سورت کا اصل نام فاتحۃ الکتاب ہے؛ اس لئے کہ یہ قرآن کریم کی پہلی سورت ہے اور قرآن کو اسی سورت سے کھول دیا جاتا ہے اور پہلی وہ سورت ہے جو ایک ساتھ پوری سورت پیغمبر اکرمؐ پر نازل ہوئی ہے۔ اس سورت کی اہمیت کے پیش نظر اس کے 20 سے زیادہ نام ذکر ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ مشہور نام، حمد، سبع المثانی، ام القرآن، کنز، اساس، مناجات، شفاء، دعا، کافیہ، وافیہ، راقیہ(یعنی پناہ دینے والا)۔

🔴ترتیب و محل نزول:
سورہ حمد دو مرتبہ ـ ایک بار بعثت کے ابتدائی دنوں مکہ میں اور ایک بار قبلہ تبدیل ہونے کے بعد مدینہ میں ـ نازل ہوئی ہے؛ اور اسی بنا پر اس کو "مثانی" بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن چونکہ پہلی مرتبہ مکہ میں نازل ہوئی ہے لہذا اس کو مکی سورتوں کے زمرے میں قرار دیا گیا ہے۔ یہ سورت مصحف کی ترتیب اور جمع قرآن کی ترتیب کے لحاظ سے پہلی سورت اور نزول کے لحاظ سے پانچویں سورت ہے۔ نیز پہلی وہ سورت ہے جو پوری سورت ایک ہی دفعے میں نازل ہوئی ہے۔
🔸ایک مرتبہ جابر بن عبداللہ انصاری آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا..!
کیا تمہیں سب سے فضیلت والی سورت کی تعلیم دوں جو خدا نے اپنی کتاب میں نازل فرمائی ہے...؟

جابر نے عرض کیا جی ہاں میرے باپ آپ پر قربان ہوں مجھے اس کی تعلیم دیجئے.
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سورہ حمد انہیں تعلیم فرمائی اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ سورہ حمد موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء ہے.

اس سورہ میں غور و فکر کرنے سے اس کی وجہ معلوم ہوتی ہے
حقیقت میں یہ سورۃ پورے قرآن کے مضامین کی فہرست ہے اس کا ایک حصہ توحید اور صفات خداوندی سے متعلق ہے
دوسرا حصہ قیامت و معاد سے سے متعلق ہے
اور تیسرا ہدایت و گمراہی کے درمیان فرق کو بیان کرتا ہے

🔸انہی وجوہ کی بنا پر اس سورۃ کی فضیلت کے سلسلے میں رسول اللہ سے منقول ہے

"جو مسلمان سورہ حمد پڑھے اس کا اجر ثواب اس شخص کے برابر ہے جس نے دو تہائی قرآن کی تلاوت کی ہو"

(سورہ فاتحہ کے ثواث کو دو تہائی قرآن کے تلاوت کے برابر قرار دینے کی وجہ شاید یہ ہو کہ قرآن کے ایک حصے کا تعلق خدا سے ہے، دوسرے کا قیامت سے اور تیسرے کا احکام و قوانین شرعی سے، اور ان میں سے پہلا اور دوسرا حصہ سورہ حمد میں مذکور ہے)

🔸ایک اور حدیث میں پورے قرآن کی تلاوت کے برابر ثواب مذکور ہے
(اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کا خلاصہ ایمان اور عمل ہے اور یہ دونوں چیزیں سورہ حمد میں جمع ہیں)

🔸امام جعفر صادق علیہ اسلام سے مروی ہے

"شیطان نے چار دفعہ نالہ و فریاد کیا، پہلا موقع وہ تھا جب اسے راندہ درگا کیا گیا، دوسرا وہ وقت تھا جب اسے بہشت سے زمین کی طرف اتارا گیا، تیسرا وہ لمحہ تھا جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو معبوث برسات کیا گیا اور آخری وہ مقام تھا جب سورہ حمد کو نازل کیا گیا

حوالہ کتاب:
تفسیر نمونہ

جاری ہے............

الہی میں نے اپنی امید کے ہاتھوں تیرے باب رحمت پر دستک دی اور اپنی حد سے زیادہ تمناؤں سے ڈر کے تیرے پاس بھاگ آیا ہوں اور ...
27/01/2020

الہی میں نے اپنی امید کے ہاتھوں تیرے باب رحمت پر دستک دی اور اپنی حد سے زیادہ تمناؤں سے ڈر کے تیرے پاس بھاگ آیا ہوں اور محبت کی انگلیوں سے تیرے دامن رحمت کو تھام لیا ہے...

اے میرے معبود....!!!
مجھ سے جو لغزشیں اور خطائیں ہوئیں ان سے چشم پوشی فرما،

کیونکہ...!!
تو میرا آقا و مالک ہے
اور
میرا سہارا اور امید ہے
اور
تو ہی اس دنیا اور آخرت میں بھی میرا اصلی مطلوب و مقصود ہے.

میرے معبود......!!!
تو اس بے چارے کو کیسے نکال دے گا جو تیرےپاس گناہوں سے بھاگ کر آیا ہے، یا اس طالب ہدایت کو کیسے مایوس کرے گا جو تیرے حضور دوڑتا ہوا آیا ہے، یا اس پیاسے کو تو کیسے دور کرے گا جو تیرے کرم کے حوض پیاس بجھانے آیا ہے..

ہرگز نہیں.......!!!!
کہ تیرے فیض کے چشمے خشک سالی میں بھی رواں ہیں اور تیرا باب کرم داخلے اور سوال کے لئے کھلا ہے.

اور تو.....!!!
سوال کی انتہا اور امید کی آخر ہے

میرے معبود.....!!!
یہ میرےنفس کی باگیں ہیں جن کو میں نے تیری مشیت کی رسی سے باندھ دیا ہے،
اور یہ میرے گناہوں کی گٹھریاں ہیں جو میں نے تیری بخشش و رحمت کے آگے لا رکھی ہیں
اور یہ میری گمراہ کن خواہشیں جو میں نے تیرے لطف و کرم کےسپرد کر دی ہیں

پس اے پروردگار......!!!
اس صبح کو میرے لئے نور ہدایت اور دین و دنیا کی سلامتی کی حامل بنا کر نازل کر..

اور خدا کی رحمت ہو خلق میں بہترین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پراور ان کی سبھی آل پر....

دعاءِ صباح سے اقتباس

امام محمد باقر علیہ اسلام سے طاؤس یمانی کے سوالات اور ان کے مدلل جواباتایک دفع طاؤس یمانی اپنے ایک ساتھی سمیت خانہ کعبہ ...
05/12/2019

امام محمد باقر علیہ اسلام سے طاؤس یمانی کے سوالات اور ان کے مدلل جوابات

ایک دفع طاؤس یمانی اپنے ایک ساتھی سمیت خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے کہ ان کی نظر امام محمد باقر پر گئی جو طواف کعبہ میں مشغول تھے
طاؤس نے اپنےساتھی سے کہا کہ مجھے یہ جوان عالم معلوم ہوتا ہے.
جب امام فارغ ہو چکے تو لوگ آپ کے پاس اکٹھا ہونا شروع ہوئے تو طاؤس نے اپنے ساتھی سے کہا کہ آو امام ابو جعفر کے پاس چلیں اور ان سے کچھ سوال پوچھیں جس کے بارے میں مجھے معلومات نہیں ہیں.

طاؤس نے ہوچھا اے ابو جعفر کیا آپ کو معلوم ہے کہ زمین پر موجود آبادی میں سے ایک تہائی آدمی کب ہلاک ہوئے....؟

تو امام نے فرمایا اے ابو عبدالرحمن ایسا تو کبھی نہیں ہوا تماری مراد شاید لوگوں کی ایک چوتھائی آبادی سے ہے.

طاؤس کہنے لگے وہ کسطرح.....؟؟؟.

تو حضرت نے فرمایا کہ ایک چوتھائی آدمی تب ہلاک ہوئے جب قابیل نے ہابیل کو مار ڈالا اسوقت چار آدمی تھے
1:آدم
2:حوا
3:قابیل
4:ہابیل

طاؤس کہنے لگا کہ آپ نے سچ فرمایا.

تو حضرت نے فرمایا تمہیں معلوم ہے کہ قابیل کے ساتھ کیا، کیا گیا.
طاؤس کہنے لگے مجھے نہہیں معلوم.

تو امام نے فرمایا کہ اسے دھوپ میں رکھ دیا گیا ہے اور قیامت تک اس پر کھولتا ہو پانی ڈالا جاتا رہے گا

تم اپنے اخلاق و اطوار کو ادلنے بدلنے سے پرہیز کرو-دو رخی اور متلون مزاجی سے بچتے رہو، اور ایک زبان رکھو-.انسان کو چاہیے ...
05/12/2019

تم اپنے اخلاق و اطوار کو ادلنے بدلنے سے پرہیز کرو-
دو رخی اور متلون مزاجی سے بچتے رہو، اور ایک زبان رکھو-.
انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی زبان کو قابو میں رکھے، اسلئےکہ یہ اپنے مالک سے منہ زوری کرنے والی ہے-

خدا کی قسم.....!!!
میں نے کسی پرہیز گار کو نہیں دیکھا کی تقوی اس کے لئے مفید ثابت ہوا ہو، جب تک کہ اس نے اپنی زبان کی حفاظت نہ کی ہو-
بے شک مومن کی زبان اس کے دل کے پیچھے ہے، کیونکہ مومن جب کوئی بات کہنا چاہتا ہے تو پہلے اسے دل میں سوچ لیتا ہے اگر وہ اچھی بات ہوتی ہے تو اسے ظاہر کرتا ہے اور اگر بُری ہوتی ہے تو اسے پوشیدہ ہی رہنے دیتا ہے

اور منافق کی زبان پر جو آتا ہے کہہ گزرتا ہے، اسے کچھ خبر نہیں ہوتی کہ کون سی بات اس کے حق میں مفید ہے اور کون سی بات مضر ہے.-

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہےکہ کسی بندے کا ایمان اسوقت تک مستحکم نہیں ہوتا جب تک اس کا دل مستحکم نہ ہوا اور دل اسوقت تک مستحکم نہیں ہوتا جب تک زبان مستحکم نہ ہو. -

لہذا تم میں سے جس سے یہ بن پڑے کہ وہ اللہ کے حضور میں اسطرح پہنچے کہ اس کا ہاتھ مسلمانوں کے خون اور ان کے مال سے پاک وصاف اور اس کی زبان ان کی آبروریزی سے محفوظ رہے تو اسے ایسا ہی کرناچاہیے.

Address

Toba Tek Singh
36050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aao Alam Ky Sa'ey Mei Aao posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category