PML-N UC-53 Chairman Group

PML-N UC-53 Chairman Group Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PML-N UC-53 Chairman Group, Political Party, UC-53, Toba Tek Singh.

Official Account Pakistan Muslim League Nawaz Toba-Tek-Singh UC-53 Chairman Group🇵🇰🐅
MNA Junaid Anwar Chaudhry NA106
MPA Chaudhry Amjad Ali Javed PP121
MPA Col(R) Sardar Ayub Khan Gadhi PP122
Mian Muhammad Rafique (X MPA)
CH Haris Zaheer Konsaler 342GB

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوھدری کی سردار ایوب خاں گادھی صاحب سے ملاقات اور ان کی عیادتMuhammad Junaid Anwar Chaud...
31/08/2026

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوھدری کی سردار ایوب خاں گادھی صاحب سے ملاقات اور ان کی عیادت
Muhammad Junaid Anwar Chaudhry
Col r Sardar Ayub Khan Gadhi

گورنمنٹZCDہسپتال 341گ ب ننگلاں💕
29/08/2026

گورنمنٹZCDہسپتال 341گ ب ننگلاں💕

جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم ✨💕✨✨💕💕❤
25/08/2026

جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم ✨💕✨✨💕💕❤

25/08/2026

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 —
اہم نکات
————————————————-
یونین کونسل، کونسلرز، انتخابات، اختیارات اور مقامی حکومت کے ڈھانچے سے متعلق معلومات
(26 of 2025) The Punjab Local Government Bill 2025.docx
1۔ پنجاب میں نئی لوکل گورنمنٹ کا نظام
اس بل کے تحت پنجاب میں مقامی حکومتوں کا نیا نظام قائم کیا جا رہا ہے تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں اور عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کیے جا سکیں۔ �
اس نظام میں درج ذیل ادارے شامل ہوں گے:
ٹاؤن کارپوریشن
میونسپل کارپوریشن
میونسپل کمیٹی
تحصیل کونسل
یونین کونسل �

2۔ یونین کونسل کی تشکیل
ہر یونین کونسل میں:
9 جنرل ممبران (کونسلرز) ہوں گے
4 مخصوص نشستیں ہوں گی
یعنی ایک یونین کونسل میں کل 13 ممبران ہوں گے۔ �

مخصوص نشستیں
ایک خاتون ممبر
ایک کسان/مزدور ممبر
ایک نوجوان ممبر
ایک غیر مسلم ممبر �

3۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کیسے منتخب ہوں گے؟
چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسل کے اندر سے منتخب ہوں گے۔
جنرل ممبران اور مخصوص نشستوں کے ممبران مل کر انتخاب کریں گے۔
انتخاب شو آف ہینڈ (ہاتھ اٹھا کر) ہوگا۔
چیئرمین اور وائس چیئرمین مشترکہ امیدوار (Joint Candidate) کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔ �

4۔ کونسلر کیسے منتخب ہوں گے؟
جنرل کونسلرز
براہ راست عوام ووٹ دیں گے۔
خفیہ رائے شماری (Secret Ballot) ہوگی۔
پورا یونین کونسل ایک ملٹی ممبر وارڈ ہوگا۔
ہر ووٹر صرف ایک ووٹ دے سکے گا۔
سب سے زیادہ ووٹ لینے والے 9 امیدوار کامیاب قرار پائیں گے۔ �

مخصوص نشستیں
مخصوص نشستوں پر ممبران کا انتخاب جنرل کونسلرز کریں گے۔
یہ انتخاب ہاتھ اٹھا کر ہوگا۔ �

5۔ کونسلر بننے کی شرائط
کسی بھی شخص کے لیے ضروری ہوگا کہ:
اس کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہو
عمر کم از کم 21 سال ہو
چیئرمین یا وائس چیئرمین کے لیے عمر کم از کم 25 سال ہو
یوتھ نشست کے لیے عمر 18 سے 32 سال کے درمیان ہو �

6۔ کون لوگ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے؟
درج ذیل افراد نااہل ہوں گے:
کرپشن یا اخلاقی جرم میں سزا یافتہ
سرکاری ملازم
نادہندہ بینک قرضہ رکھنے والے
بجلی، گیس، پانی یا ٹیکس کے بڑے نادہندہ
جعلی معلومات دینے والے
دوہری سیاسی نشست رکھنے والے افراد �

7۔ یونین کونسل کے اختیارات اور ذمہ داریاں
یونین کونسل کو کافی اہم اختیارات دیے گئے ہیں۔
بنیادی اختیارات
1۔ بجٹ منظور کرنا
یونین کونسل اپنا بجٹ منظور کرے گی۔ �

2۔ ٹیکس اور فیس وصول کرنا
مقامی سطح پر ٹیکس، فیس، جرمانے اور دیگر چارجز وصول کر سکے گی۔ �

3۔ پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن
تمام اندراجات یونین کونسل کرے گی۔ �

4۔ چھوٹے ترقیاتی کام
گلیاں، نالیاں، پانی، صفائی وغیرہ کے چھوٹے ترقیاتی منصوبے کر سکے گی۔ �

5۔ پینے کے پانی کا انتظام
ہینڈ پمپ، کنویں، ٹینک اور پانی کے دیگر ذرائع کی دیکھ بھال کرے گی۔ �

6۔ صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون
سیوریج اور صفائی کے نظام میں اعلیٰ سطح کی لوکل گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کرے گی۔ �

7۔ تجاوزات ختم کرانا
سرکاری راستوں اور عوامی مقامات سے تجاوزات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ �

8۔ کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں
مقامی کھیلوں، میلوں اور ثقافتی تقریبات کو فروغ دے گی۔ �

9۔ عوامی شکایات اور مسائل
علاقے میں عوامی سہولیات کی کمی کی نشاندہی کرے گی اور بہتری کی سفارش کرے گی۔ �

10۔ قدرتی آفات میں مدد
سیلاب، زلزلہ، وبا یا ہنگامی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔ �

8۔ یونین کونسل کو تنازعات حل کرنے کا اختیار
یہ بل یونین کونسل کو مقامی تنازعات حل کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔
کون سے تنازعات؟
خاندانی تنازعات
دیوانی تنازعات
معمولی فوجداری تنازعات
طریقہ کار
فریقین کی رضامندی سے معاملہ یونین کونسل کو بھیجا جا سکے گا۔
یونین کونسل مصالحت کرانے کی کوشش کرے گی۔
5 سے 9 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گی۔ �

عدالت بھی بعض کیس یونین کونسل کو بھیج سکے گی۔ �

9۔ تحصیل کونسل اور میونسپل ادارے
تحصیل کونسل
اس میں شامل ہوں گے:
چیئرمین
دو وائس چیئرمین
تمام یونین کونسل چیئرمین
مخصوص نشستوں کے ممبران �

میونسپل کارپوریشن
میئر
دو ڈپٹی میئر
یونین کونسل چیئرمین
مخصوص نشستیں �

10۔ بڑی لوکل گورنمنٹ کے اختیارات
ٹاؤن، میونسپل اور تحصیل حکومتوں کو بڑے اختیارات دیے گئے ہیں:
شہری سہولیات
پانی
سیوریج
صفائی
سڑکیں
سٹریٹ لائٹس
پارکس
قبرستان
پبلک ٹرانسپورٹ
پارکنگ
فائر بریگیڈ �

بلڈنگ اور ہاؤسنگ کنٹرول
بلڈنگ پلان منظور کرنا
ہاؤسنگ سوسائٹیز ریگولیٹ کرنا
لینڈ یوز پلاننگ
زوننگ �

تجاوزات کے خلاف کارروائی
سرکاری زمینوں سے تجاوزات ختم کر سکیں گے۔ �

11۔ کونسل کا دورانیہ
ہر لوکل گورنمنٹ کی مدت 5 سال ہوگی۔
منتخب کونسل اپنی مدت پوری کرے گی۔
مدت ختم ہونے کے بعد 120 دن کے اندر نئے انتخابات کرانا ضروری ہوگا۔ �

12۔ سیاسی جماعت تبدیل کرنے پر نااہلی
اگر کوئی منتخب کونسلر:
پارٹی تبدیل کرے
یا پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دے
تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ �
13۔ لوکل گورنمنٹ انتخابات کون کرائے گا؟
تمام بلدیاتی انتخابات Election Commission of Pakistan کروائے گا۔ �

14۔ اس بل کی نمایاں باتیں
اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے گئے ہیں
یونین کونسل کو زیادہ بااختیار بنانے کی کوشش کی گئی ہے
مقامی تنازعات کے حل کا نظام دیا گیا ہے
خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے
مقامی ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات پر زور دیا گیاr ہے
بلدیاتی اداروں کو مالی اختیارات بھی دیے گئے ہیں
شفافیت اور عوامی شرکت کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے �
ایم خلیل احمد ممرا ایڈووکیٹ ملتان
Govt of Punjab 🇵🇰

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سڑک بننے کے بعد کھدائی اور توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم۔Govt of Punjab 🇵🇰
25/08/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سڑک بننے کے بعد کھدائی اور توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم۔
Govt of Punjab 🇵🇰

15,000 سے زائد سرجریز، ہزاروں نئی امیدیں!چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک 15,000 سے زائد دل کی کامیاب  سر...
24/08/2026

15,000 سے زائد سرجریز، ہزاروں نئی امیدیں!
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک 15,000 سے زائد دل کی کامیاب سرجریز مکمل طور پر مفت کی جا چکی ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے بچوں کو زندگی بچانے والے علاج کی سہولت مل رہی ہے، تاکہ وہ ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔

Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Khawaja Salman Rafique Specialized Healthcare & Medical Education Department Marriyum Aurangzeb Azma Bokhari Chief Secretary Punjab Information & Culture Department, Punjab Chief Minister Punjab's Updates Planning & Development Board, Govt. of the Punjab

سیف سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ
20/08/2026

سیف سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گرین ٹریکٹر پروگرام۔ Govt of Punjab 🇵🇰
19/08/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گرین ٹریکٹر پروگرام۔
Govt of Punjab 🇵🇰

تمام عالم اسلام کو خاتم الانبیاءﷺ ھمارے محبوب حضرت محمد ﷺ کا ولادت باسعادت مبارک مہینہ ربیع الاول بہت مبارک ھو۔ 🥰
15/08/2026

تمام عالم اسلام کو خاتم الانبیاءﷺ ھمارے محبوب حضرت محمد ﷺ کا ولادت باسعادت مبارک مہینہ ربیع الاول بہت مبارک ھو۔ 🥰

*یومِ آزادی کے موقع پر ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن 341 گ۔ب کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا*پاکستان کے 79ویں یومِ آ...
14/08/2026

*یومِ آزادی کے موقع پر ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن 341 گ۔ب کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا*
پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن 341 گ۔ب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ انجینئر فرحان مرزا صاحب، ایمرجنسی آفیسر ٹوبہ(RSO) جناب محمد بشارت حمید صاحب اور میاں محمد عارف سعید چیئرمین صاحب نے کی۔
تقریب میں پاکستان کی آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ مہمانانِ گرامی نے یومِ آزادی کی اہمیت اور ملکی سلامتی پر تفصیلی خطاب بھی کیا۔ اس کے بعد ملکی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب میں علاقہ بھر سے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آخر میں ٹاؤن اسٹیشن انچارج ندیم حیدر صاحب نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔💕
Mian Muhammad Arif Saeed
🇵🇰

Address

UC-53
Toba Tek Singh

Telephone

+923096901071

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML-N UC-53 Chairman Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share