Population Welfare Department District T.T. Singh

Population Welfare Department District T.T. Singh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Population Welfare Department District T.T. Singh, Government Organization, Toba Tek Singh.

ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سٹاف ہمہ وقت فیلڈ میں موجود!!
ماں اور بچے کی صحت ہو یا پھر فیملی کو پلان کرنے کا عزم۔ ہیلتھ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ہر قدم آپ کے ساتھ ۔

31/05/2026
*عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے: میاں محمد نعیم**ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحال...
27/05/2026

*عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے: میاں محمد نعیم*

*ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا، غریب اور مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل*

ڈسٹرکٹ پاپولیشن اینڈ ہیلتھ ویلفیئر آفیسر میاں محمد نعیم نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر پوری قوم، بالخصوص ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ یہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یادگار ہے، جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا، صبر، ایثار، قربانی اور انسانیت کی خدمت کا عملی درس دیتی ہے۔انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عید کا حقیقی مقصد خوشیوں کو دوسروں تک منتقل کرنا اور معاشرے کے محروم، نادار، یتیم، بیواؤں اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ قربانی کے اس عظیم جذبے کو اپناتے ہوئے ضرورت مند طبقات کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ معاشرے میں محبت، بھائی چارہ اور یکجہتی کو فروغ حاصل ہو۔میاں محمد نعیم نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی سلامتی، استحکام اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، باہمی احترام، برداشت اور اتفاق و یگانگت کی اشد ضرورت ہے تاکہ وطنِ عزیز کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، امن و امان اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، عوام کو باہمی محبت اور اخوت کے رشتے میں جوڑے رکھے اور وطنِ عزیز کو دنیا بھر میں سربلند فرمائے۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن اینڈ ہیلتھ ویلفیئر آفیسر میاں محمد نعیم نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں رواداری، اخلاص، بھائی چارے اور اجتماعی فلاح کا درس دیتی ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے کردار اور رویوں میں مثبت تبدیلی لاتے ہوئے ایک مہذب، پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پوری امتِ مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی حقیقی خوشیاں نصیب فرمائے، تمام مسلمانوں کی عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔*

🌙✨ عید مبارک ✨🌙ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن آفیسر چوہدری محمد نعیم کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید مبارک اللہ تعالیٰ آپ کی...
27/05/2026

🌙✨ عید مبارک ✨🌙
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن آفیسر چوہدری محمد نعیم کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید مبارک

اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، کامیابیوں، صحت اور بے شمار رحمتوں سے بھر دے۔
یہ بابرکت عید آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے امن، محبت اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔

دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری عبادات، قربانیاں اور نیک تمنائیں قبول فرمائے۔

🌸 عید الاضحیٰ مبارک 🌸

Address

Toba Tek Singh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Population Welfare Department District T.T. Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share