Sdpo Sadar Circle Toba Tek Singh

Sdpo Sadar Circle Toba Tek Singh Official page SDPO sadar Circle Toba Tek singh

13/11/2023
رجانہ ( رانا عمر حیات سے ) انصاف کی فراہمی کو یقینی بناؤں گا ، نمبرداران جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کری...
07/11/2023

رجانہ ( رانا عمر حیات سے ) انصاف کی فراہمی کو یقینی بناؤں گا ، نمبرداران جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ٹھیکری پہرہ کو یقینی بنایا جائے ، ممبران امن کمیٹی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، میڈیا معاشرے کی عکاس ہے میڈیا برائی کے خاتمہ اور اصلاح معاشرہ کے لیے کام کریں ان خیالات کا اظہار صدر سرکل ٹوبہ اے ایس پی فہیم نے تھانہ رجانہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں لوگوں کو فری انصاف کی فراہمی کیلئے کام کریں رشوت خور اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا تھانہ کے اہلکار کانسٹیبل سے لے کر SHO تک کے افسران لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں پریشان حال لوگوں کے مسائل کو حل کریں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرہ کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو گراؤنڈ پر ہو رہا ہو اس کی عکاسی کرتا ہے پولیس اور میڈیا لازم و ملزوم ہیں مل کر ہی جرائم اور کرائم کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹاؤٹ مافیا کے لیے تھانہ کا گیٹ بند ہوگا اگر کسی ٹاؤٹ یا رشوت خور اہلکار کی شکایت ملی تو اہلکار کو ملازمت سے برخاست اور ٹاؤٹ کے خلاف کاروائی ہوگی ،کھلی کچہری میں علاقہ بھر کے چکوک کے نمبرداران ممبران امن کمیٹی اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی علاوہ ازیں عام لوگوں کی شکایت سنی اور ان پر فوری عملدرآمد کے لیے SHOکو احکامات جاری کئے ۔

Address

Toba Tek Singh
Toba Tek Singh
56000

Telephone

+923703600241

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sdpo Sadar Circle Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share