Assistant Commissioner Toba Tek Singh

Assistant Commissioner Toba Tek Singh Official Page of Assistant Commissioner Toba Tek Singh Welcome to the official page of Assistant Commissioner Toba Tek Singh!
(1)

I am honored to serve as the Assistant Commissioner for Toba Tek Singh, and I am committed to working with our community to make Toba Tek Singh a better place to live, work and raise a family. As Assistant Commissioner, my role is to oversee the administration of the tehsil Toba Tek Singh and to ensure that public services are being provided efficiently and effectively. This includes working with other government departments, community organizations and citizens to address the needs and concerns of our community. I am always available to listen to your concerns and work together to find solutions. If you have any questions or suggestions, please don't hesitate to contact me on my personal cell number: 03047495653

Thank you for your support and I am committed to make Toba Tek Singh stronger and more prosperous.

عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی خصوصی ہدایات اور مؤثر نگرانی میں ضلعی انتظام...
26/08/2026

عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی خصوصی ہدایات اور مؤثر نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال خود فیلڈ میں موجود رہے اور مرکزی جلوس کے ہمراہ رہتے ہوئے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے رہے۔ جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ شرکائے جلوس کو گرد و غبار سے محفوظ رکھنے کے لیے راستوں پر پانی اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔

عاشقانِ رسول ﷺ اور جلوس کے شرکاء کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر پینے کے صاف پانی کی سبیلیں قائم کی گئیں، جبکہ شرکائے جلوس پر عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی، سہولیات اور دیگر انتظامات کی مسلسل نگرانی کو شہریوں اور شرکائے جلوس نے سراہتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا تقسیم کیس سے متعلق فیلڈ وزٹاسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے تقسیمِ اراضی کے کیس سے مت...
25/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر کا تقسیم کیس سے متعلق فیلڈ وزٹ
اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے تقسیمِ اراضی کے کیس سے متعلق مقام کا فیلڈ وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موقع پر جا کر متعلقہ ریکارڈ، زمینی حقائق اور فریقین کے مؤقف کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا چک نمبر 380 کا دورہاسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے چک نمبر 380 کا دورہ...
25/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا چک نمبر 380 کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے چک نمبر 380 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن کے عمل کی موقع پر ویری فکیشن کی۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال، سالڈ ویسٹ کی بروقت کلیکشن اور صفائی کے عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن کا عمل باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا فیلڈ وزٹاسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے مختلف علاقوں کا تفصیلی فیلڈ وزٹ کیا۔ اس دورا...
24/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر کا فیلڈ وزٹ
اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے مختلف علاقوں کا تفصیلی فیلڈ وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف سرکاری امور، عوامی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا موقع پر جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران و اہلکاروں سے کام کی پیش رفت، معیار اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری امور مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں اور عوامی مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے موقع پر موجود افسران کو صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ فیلڈ میں باقاعدگی سے موجود رہ کر عوامی مسائل کا جائزہ لینا اور ان کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Chak no 322 jb mn moqa pr raqba 15 marly maliat 4000000 rs wagzar krwa dya gya.
15/08/2026

Chak no 322 jb mn moqa pr raqba 15 marly maliat 4000000 rs wagzar krwa dya gya.

یومِ آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کا دورہاسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ...
14/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ یومِ آزادی کی تقریب کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر افسران نے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی، قومی پرچم لہرایا اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال کی جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکتاسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کمل...
14/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال کی جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت

اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے ڈسٹرکٹ کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشنِ آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کی آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر کرنا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا سپورٹس اسٹیڈیم کا دورہاسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے سپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور...
12/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر کا سپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے سپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپورٹس سرگرمیوں، گراؤنڈ کی صورتحال اور کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو کھیلوں کے فروغ اور اسٹیڈیم کی بہتر دیکھ بھال کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہاسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ...
12/08/2026

ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

11/08/2026

Address

Rajana Road Opposite Lari Adda
Toba Tek Singh
36050

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 19:00

Telephone

+923346666561

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Toba Tek Singh:

Shortcuts

Share