14/07/2017
ٹوبہ ٹیک سنگھ( میاں جواد رفیق سے )
ایم ایس ایف کے ضلعی صدر و چیئرمین یونین کونسل نمبر 28 چوہدری رضوان اظہرناز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)2018کے انتخابات میں سی پیک منصوبوں سے لے کر توانائی و بجلی کے منصوبوں کی کامیابی کے فخر کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی لیکن پی ٹی آئی کے پاس عوام کو دکھانے کے لئے کچھ نہیں ہو گا.انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں اور کاروائیاں کرنے والے جلد خود قصہ پارینہ بن جائینگے _میاں.محمد نواز شریف اور انکے خاندان کادامن صاف ہے اور الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھاناپڑے گی.چوہدری رضوان اظہر ناز نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت کے ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے اور ملکی مسائل کے حل کے عزم سے خائف عناصر نے پہلے دن سے سازشوں کا تانا بانا شروع کر دیا تھا.لیکن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تمام بحرانوں اور چیلنجوں کو مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے کسی بھی الزام کی پرواہ کیئے بغیر ملکی سفر جاری رکھا.