Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Dir Lower

Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Dir Lower Official Page of the Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Dir Lower

آج بروز 28/03/2026، محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا پشاور کے معزز سیکرٹری سید نذر حسین شاہ، ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود م...
28/03/2026

آج بروز 28/03/2026، محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا پشاور کے معزز سیکرٹری سید نذر حسین شاہ، ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود محمد خالد زمان، ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر دیر لوئر محمد زیب کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل ادینزئی کی اینٹی بیگرز اسکواڈ کمیٹی کے اراکین جناب بہرور شاد اور جناب رحیم اللہ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے چکدرہ بازار کے مختلف مقامات پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کی۔
یہ آپریشن ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی جناب شہزاد عباسی اور سوشل ویلفیئر آفیسر ادینزئی جناب بہادر علی کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک پیشہ ور گداگر کو ریسکیو کیا گیا، جسے بعد ازاں ذاتی ضمانت پر رہا کر کے ضلع بدر کر دیا گیا۔
یہ آپریشن اس سماجی برائی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

مورخہ: 17 مارچ 2026وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقداماتمحکمہ سوشل و...
17/03/2026

مورخہ: 17 مارچ 2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرِ نگرانی خصوصی افراد میں الیکٹرک اور مینوئل وہیل چیئرز فراہم کر دی گئیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد زیب خان کے ہمراہ پرسنل سیکریٹری ڈیڈک چیئرمین جناب خورشید عالم خان اور ڈسٹرکٹ زکٰوۃ چیئرمین جناب عمران جان، لوئر دیر نے ضلع لوئر دیر کے مختلف علاقوں کے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔

وہیل چیئرز وصول کرتے وقت خصوصی افراد نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت ان کی زندگی میں آسانی پیدا کرے گی اور انہیں روزمرہ کے امور انجام دینے میں مدد فراہم کرے گی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد زیب خان نے کہا کہ ضلع لوئر دیر کے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام اضلاع کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسسٹِو ڈیوائسز (Assistive Devices) تقسیم کی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ دیر پائینمورخہ: 12 مارچ 2026وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ع...
12/03/2026

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
مورخہ: 12 مارچ 2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات

ضلعی انتظامیہ دیر پائین نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر نگرانی یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں اور مختلف سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے والے خصوصی افراد کے لئے الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کر دیں۔

ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد زیب خان کے ہمراہ مختلف تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے والے خصوصی افراد اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات میں 32 الیکٹرک وہیل چیئرز تقسیم کیں۔

الیکٹرک وہیل چیئرز وصول کرتے وقت خصوصی افراد نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت ان کی زندگی میں آسانی پیدا کرے گی اور انہیں روزمرہ کے امور انجام دینے میں مدد فراہم کرے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ خصوصی افراد کو ہر شعبے میں ب

سوشل ویلفئیر کے زیر اہتمام چلنے والے رہیب سنٹر جہاں منشیات سے چھٹکارا حاصل کرنے کی غرض سے داخل مریضوں کا علاج ہوتا ہے می...
01/03/2026

سوشل ویلفئیر کے زیر اہتمام چلنے والے رہیب سنٹر جہاں منشیات سے چھٹکارا حاصل کرنے کی غرض سے داخل مریضوں کا علاج ہوتا ہے میں ان مریضوں کے لۓ المروان ویلفئیر فاؤنڈیشن نے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا تھا دسترخوان پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ نے المروان ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی امداد أئیندہ بھی جاری رکھی جاۓ گی اس مو قع پر ضلعی سوشل ویلفئیر أفیسر محمد زیب ، رہیب أفیسر نثار خان کے علاوہ المروان ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے

آج بمطابق 24/02/2026، ضلعی انتظامیہ دیر لوئر۔معزز سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ خیبر پختونخوا جناب نذر حسین شاہ، ڈائریکٹر سم...
25/02/2026

آج بمطابق 24/02/2026، ضلعی انتظامیہ دیر لوئر۔
معزز سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ خیبر پختونخوا جناب نذر حسین شاہ، ڈائریکٹر سماجی بہبود محکمہ خیبر پختونخوا جناب محمد خالد زمان، ڈپٹی کمشنر دیر لوئر جناب محمد عارف اور ڈسٹرکٹ آفیسر سماجی بہبود دیر لوئر جناب محمد زیب کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل تیمرگرہ کے لیے اینٹی بیگرز اسکواڈ کے فوکل پرسن جناب فضل واحد نے ایس ایچ او تیمرگرہ کے تعاون سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران کوئی پیشہ ور بھکاری نہیں پایا گیا۔ یہ آپریشن اس سماجی برائی کے مکمل خاتمے تک پورے ضلع میں جاری رکھا جائے گا۔

04/02/2026
لوئر دیر میں خصوصی افراد میں سلائی مشینوں کی تقسیم، باعزت روزگار کی جانب اہم قدم(آج بروز پیر، 02 فروری 2026).          ل...
02/02/2026

لوئر دیر میں خصوصی افراد میں سلائی مشینوں کی تقسیم، باعزت روزگار کی جانب اہم قدم
(آج بروز پیر، 02 فروری 2026). لوئر دیر میں خصوصی افراد اور نادار خاندانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر لوئر دیر کے زیرِ اہتمام 449 سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ یہ اقدام حکومتِ خیبر پختونخوا کے خصوصی پروگرام کے تحت عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد خصوصی افراد اور مستحق خاندانوں کو خود کفیل بنانا اور گھریلو سطح پر آمدن کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس لوئر دیر میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ نے کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد زیب، تحصیل چیئرمین بلامبٹ شاکر شعیب، ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان کے نمائندہ شاہد کمال، ایم پی اے ہمایون خان کے نمائندہ مراد خان، ویلیج چیئرمین سمیع اللہ، آئی ایس ایف بلامبٹ کے تحصیل صدر صفوان یوسفزئی سمیت دیگر معززین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اکرم شاہ نے کہا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا خصوصی افراد اور نادار طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں معاشرے کا باوقار اور خود مختار شہری بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سلائی مشینوں کی تقسیم جیسے منصوبے خصوصی افراد اور مستحق خاندانوں کے لیے پائیدار روزگار کی بنیاد رکھتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد زیب نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ضلع لوئر دیر سے 449 خصوصی افراد نے آن لائن درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں کامیاب ہونے والوں کو مرحلہ وار سلائی مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر آئندہ بھی خصوصی افراد اور نادار طبقے کے لیے مختلف فلاحی و خود روزگار منصوبے جاری رکھے گا۔

تحصیل چیئرمین بلامبٹ شاکر شعیب نے کہا کہ خصوصی افراد اور کمزور طبقات ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی بحالی اور معاشی استحکام ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مقررین نے مستفید ہونے والے افراد پر زور دیا کہ وہ فراہم کیے گئے وسائل کو محنت، لگن اور دیانت داری سے استعمال کرتے ہوئے نہ صرف خود کفیل بنیں بلکہ اپنے خاندانوں کا سہارا بھی بنیں۔

تقریب کے اختتام پر مستحق خواتین اور خصوصی افراد میں باقاعدہ طور پر سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام نہ صرف خصوصی افراد بلکہ اُن کے اہلِ خانہ کے لیے بھی معاشی بہتری اور خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہوگا

محترم جناب محمد زیب، ضلعی افسر سوشل ویلفیئر دیر لوئر کی خصوصی درخواست پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر لوئر جناب واجد علی ...
30/01/2026

محترم جناب محمد زیب، ضلعی افسر سوشل ویلفیئر دیر لوئر کی خصوصی درخواست پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر لوئر جناب واجد علی خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف دیر لوئر جناب سید اکرم شاہ نے نشہ کے عادی افراد کے بحالی مرکز تیمرگرہ دیر لوئر اور دارالامان تیمرگرہ دیر لوئر کے لیے 30 کمبل اور چٹائیاں فراہم کیں۔
ضلعی افسر سوشل ویلفیئر دیر لوئر محمد زیب نے ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سردی کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ جناب زید صافی نے تیمرگرہ ہسپتال میں ...
25/01/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سردی کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ جناب زید صافی نے تیمرگرہ ہسپتال میں قائیم پناہ گاہ کو مزید فوم اور کمبل فراہم کی۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa



ضروری اعلان – تمام خصوصی افراد کی توجہ کے لیےتمام خصوصی افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں فراہم کردہ MIS آن...
20/01/2026

ضروری اعلان – تمام خصوصی افراد کی توجہ کے لیے

تمام خصوصی افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں فراہم کردہ MIS آن لائن لنک کے ذریعے جمع کروائیں۔ مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے اپنے متعلقہ ضلعی سوشل ویلفیئر دفتر سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ اس وقت ڈائریکوریٹ سطح پر برقی وہیل چیئر سے متعلق کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

مزید یہ کہ جب بھی اندراج یا کارروائی کا مرحلہ شروع ہوگا تو متعلقہ ضلعی سوشل ویلفیئر آفیسر بذریعہ پیغام خود آپ سے رابطہ کریں گے۔

لہٰذا تمام خصوصی افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بغیر کسی اطلاع یا رابطے کے نہ تو ضلعی سوشل ویلفیئر دفتر کا دورہ کریں اور نہ ہی ڈائریکوریٹ تشریف لائیں۔

آن لائن درخواست جمع کرواتے وقت ویب سائٹ پر موجود لنک پر کلک کرنے کے بعد **“New Programs”** کے آپشن میں جا کر اپنے متعلقہ سیکشن کے تحت درخواست جمع کروائیں۔

سرکاری معلومات اور آن لائن درخواست کے لیے وزٹ کریں:
[www.swkpk.gov.pk](http://www.swkpk.gov.pk)

یہ اعلان عوامی سہولت اور شفاف عمل کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

Address

Madina Colony Balambat
Timurgara

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92945920166

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department Dir Lower:

Share