JUI Tehsil Timergara Official

JUI Tehsil Timergara Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JUI Tehsil Timergara Official, Political Party, Timurgara.

كُلُّ نَفْسٍ ذَايِقَةُالْمَوْتُ
06/09/2026

كُلُّ نَفْسٍ ذَايِقَةُالْمَوْتُ

30/08/2026
آج جمعیت بزنس فورم تحصیل ثمرباغ کا اجلاس زیر سرپرستی امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل ثمرباغ مولانا قاری نورمان ہاشمی صاحب ب...
28/08/2026

آج جمعیت بزنس فورم تحصیل ثمرباغ کا اجلاس زیر سرپرستی امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل ثمرباغ مولانا قاری نورمان ہاشمی صاحب بمقام اسعد دارالعلوم معیار منعقد ہوا
اجلاس میں جمعیت بزنس فورم کے ضلعی کنوئینر جناب قاری شیر عظیم صاحب کے علاوہ جمعیت علماء اسلام تیمرگرہ کے امیر مولانا شمس العارفين عارف
تحصیل تیمرگرہ کے ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر عماد اللہ جلالی
تیمرگرہ کے سوشل میڈیا کوارڈینیٹر منیب احمد نے خصوصی شرکت کی
اجلاس میں متفقہ طور پر جناب فضل ربی صاحب صدر جبکہ محترم فضل وہاب صاحب جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے

جمعیت علماء اسلام حلقہ تیمرگرہ و تحصیل تیمرگرہ کا اہم اجلاسجمعیت علماء اسلام حلقہ تیمرگرہ و تحصیل تیمرگرہ کا اہم اجلاس ت...
26/08/2026

جمعیت علماء اسلام حلقہ تیمرگرہ و تحصیل تیمرگرہ کا اہم اجلاس
جمعیت علماء اسلام حلقہ تیمرگرہ و تحصیل تیمرگرہ کا اہم اجلاس تحصیل تیمرگرہ کے امیر شمس العارفین صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنظیمی امور اور جماعتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل تیمرگرہ کی تمام ویلج کونسلوں کو فعال کیا جائے گا اور نچلی سطح تک جماعتی تنظیم کو مزید مضبوط اور منظم بنایا جائے گا۔
شرکائے اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماء اسلام تحصیل تیمرگرہ کو ایک مضبوط، فعال اور مؤثر سیاسی و تنظیمی قوت بنایا جائے گا اور جماعتی پیغام کو ہر گاؤں اور ہر گھر تک پہنچانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

درجنوں افراد مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جے یو آئی میں شاملتیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیار درہ دیر لوئر میں مختلف س...
25/08/2026

درجنوں افراد مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جے یو آئی میں شامل

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیار درہ دیر لوئر میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ درجنوں افراد نے سابقہ سیاسی وابستگیاں ختم کرکے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر حاجی فراز خان، حاجی شیراللہ، نواز خان لالا آف لیٹی، حاجی عبدالرشید اور دیگر مشران نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب میں سابق وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ، جے یو آئی دیر لوئر کے نائب امیر مولانا محمد نبی شاہ، تحصیل امیر شمس العارفین، تحصیل انفارمیشن سیکرٹری شہاب خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تحصیل امیر شمس العارفین نے نئے شامل ہونے والوں کو جے یو آئی کے پارٹی پرچم تحفے میں پیش کیے اور انہیں پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں۔

اس موقع پر سابق وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے افراد کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی مظلوم اور محروم عوام کی آواز بن چکی ہے، پارٹی کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو رہا ہے اور آنے والا دور جے یو آئی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی عوامی مسائل کے حل اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

نئے شامل ہونے والے افراد نے جے یو آئی کی قیادت اور منشور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی و عوامی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جےیوآئی خیبرپختونخوا کی جنرل کونسل کا اجلاس 22 اگست کو مفتی محمود مرکز، جبکہ ورکرز کنونشن 23 اگست کو کے کے کلب پشاور میں...
18/08/2026

جےیوآئی خیبرپختونخوا کی جنرل کونسل کا اجلاس 22 اگست کو مفتی محمود مرکز، جبکہ ورکرز کنونشن 23 اگست کو کے کے کلب پشاور میں صبح 10 بجے منعقد ہوگا،
قائدجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ خصوصی خطاب فرمائیں گے. ان شاء اللہ

Address

Timurgara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Tehsil Timergara Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share