03/06/2026
عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ناصر خان، سابق امیدوار انعام خان اور سابق امیدوار پی کے-23 اظہار خان نے معصوم شاہ باچا کے خلاف تھانہ فضل سبحان شہید میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ معصوم شاہ باچا نے پوری عوامی نیشنل پارٹی اور اس کے کارکنان کو "قادیانی" قرار دے کر ان کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے، لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔