Taunsa Police

Taunsa Police Taunsa Police (love Pakistan)
(1)

06/09/2026
ڈیرہ غازی خان: یومِ دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہےڈیرہ غازی خان:  مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ...
06/09/2026

ڈیرہ غازی خان: یومِ دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ڈیرہ غازی خان: مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی

ڈیرہ غازی خان: مرکزی تقریب میں پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا

ڈیرہ غازی خان: پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ اور سلامی پیش کی گئی

ڈیرہ غازی خان: ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک یومِ دفاع ریلی نکالی گئی

ڈیرہ غازی خان: ڈی پی او محمد صادق بلوچ، ضلعی افسران اور شہریوں کی ریلی میں شرکت

ڈیرہ غازی خان: سول سوسائٹی، وکلاء اور تاجر برادری کے نمائندگان بھی ریلی میں شریک

ڈیرہ غازی خان: شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے، پاکستان زندہ باد کے نعرے

ڈیرہ غازی خان: ریلی کے شرکاء کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

ڈیرہ غازی خان: ملکی سلامتی اور شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا

ڈیرہ غازی خان: پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، ڈی پی او

ڈیرہ غازی خان: قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، محمد صادق بلوچ

*ڈیرہ غازیخان: پولیس حراست میں ملزمان کی سکیورٹی و نگرانی کے حوالے سے ڈی پی او کی اہم میٹنگ، افسران کو مؤثر اقدامات کی ہ...
06/09/2026

*ڈیرہ غازیخان: پولیس حراست میں ملزمان کی سکیورٹی و نگرانی کے حوالے سے ڈی پی او کی اہم میٹنگ، افسران کو مؤثر اقدامات کی ہدایت

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی زیرِ صدارت پولیس حراست میں موجود ملزمان کی سکیورٹی اور نگرانی کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز و پولیس آفیسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران پولیس حراست میں موجود ملزمان کی سکیورٹی، حوالات کے انتظامات اور نگرانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ پولیس حراست میں موجود ملزمان کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور حوالات کی سکیورٹی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات مکمل رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ زیرِ حراست ملزمان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے دوران ان کی نگرانی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں اور سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او نے مزید ہدایت کی کہ تمام تھانوں میں حوالات اور زیرِ حراست ملزمان کی سکیورٹی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر انداز میں بچا جا سکے

03/09/2026
03/09/2026
*ماہ اگست میں چیک پوسٹ سخی سرور پولیس کی مؤثر کاروائیاں، 143 افغان باشندے گرفتار، 7 کروڑ 29 لاکھ سے زائد مالیت کا نان کس...
02/09/2026

*ماہ اگست میں چیک پوسٹ سخی سرور پولیس کی مؤثر کاروائیاں، 143 افغان باشندے گرفتار، 7 کروڑ 29 لاکھ سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد*
ڈیرہ غازیخان: چیک پوسٹ سخی سرور اور تھانہ سخی سرور پولیس نے ماہِ اگست کے دوران غیر قانونی طور پر پنجاب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے *143* افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر ضلع بھر کی طرح داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا انتظام انتہائی سخت کر دیا گیا ہے چیک پوسٹ سخی سرور پر مشکوک گاڑیوں اور افراد کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا، جس کے دوران غیر قانونی طور پر پنجاب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔
دوسری جانب چیک پوسٹ سخی سرور پر نان کسٹم پیڈ سامان کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں کی گئیں۔ کاروائیوں کے دوران *ڈیزل،گاڑیاں، ایرانی کپڑا، ٹائر، سگریٹ، چھالیاں، شیمپو، موبائل ،سرف* سمیت مختلف اشیاء برآمد کی گئیں۔
برآمد کیے گئے نان کسٹم پیڈ سامان کی *مجموعی مالیت 7 کروڑ 29 لاکھ 41 ہزار 905 روپے ہے* جسے قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او کی ہدایت پر چیک پوسٹ سخی سرور پر غیر قانونی آمدورفت، اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ سامان کی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا ہے، جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Address

DSP Office Taunsa Sharif
Taunsa

Telephone

+923344321277

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taunsa Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Taunsa Police:

Shortcuts

Share