جمیعت طلبا اسلام تونسہ JTI Taunsa

جمیعت طلبا اسلام تونسہ JTI Taunsa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جمیعت طلبا اسلام تونسہ JTI Taunsa, Political organisation, Taunsa.

13/12/2021

کنفرم جنتی سبحان اللہ
سلام صحابہ کرامؓ

16/11/2021

جمعیت علمائے اسلام تحصیل تونسہ اور کوہ سلیمان کی تمام یونین کونسل سے اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی ان شاءاللہ

قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن صاحب کو ہم ڈیرہ غازی خان کی سر زمین پر مرحبا کہتے ہیں ان شاء اللہ بہت بڑے قافلے کے ساتھ قائ...
28/10/2021

قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن صاحب کو ہم ڈیرہ غازی خان کی سر زمین پر مرحبا کہتے ہیں ان شاء اللہ بہت بڑے قافلے کے ساتھ قائد جمیعت کا استقبال کیا جائے گا
✌️❤️👉
منجانب: جمیعت طلبا اسلام تونسہ شریف

‏جمعیت طلباء اسلام کی پہلی کابینہ 1969 میں بنی، پہلے صدر اسلوب قریشی اور جنرل سیکرٹری مطلوب زیدی تھے۔ ‎
19/10/2021

‏جمعیت طلباء اسلام کی پہلی کابینہ 1969 میں بنی، پہلے صدر اسلوب قریشی اور جنرل سیکرٹری مطلوب زیدی تھے۔

یوم تجدید عہد وفایوم تاسیس جمعیت طلباء اسلام19 اکتوبر 1969 کے دن میرے اکابرین نے جمعیت طلباء اسلام کی شکل میں جو تیر باط...
19/10/2021

یوم تجدید عہد وفا
یوم تاسیس جمعیت طلباء اسلام
19 اکتوبر 1969 کے دن میرے اکابرین نے جمعیت طلباء اسلام کی شکل میں جو تیر باطل صفوں میں پھینکا تھا وہ تیر نشانے پر جا کر لگا ہے، آج نوجوانوں کی جدوجہد اور محنت کے بعد اس نتیجے پر پھنچے ہیں ان شاء اللہ صالح نوجوان صالح معاشرے کی تشکیل میں اپنا تن من دھن قربان کرکے اکابرین کے خوابوں کی حقیقی تعبیر بنیں گے ان شاء اللہ

جلیل احمد ملغانی
نائب صدر جمعیت طلباء اسلام تحصیل تونسہ شریف

19/10/2021

*جمعیت طلباءِ اسلام کا مختصر تعارف*

*19 اکتوبر 1969یوم تاسیس*
*جمعیت طلباء اسلام پاکستان*

اصلاح عقائد، اصلاح افکار و نظریات، اصلاح کردار و عمل، اصلاح معاشرہ اور اصلاح نظام کے ذریعے ایک مکمل انقلاب کی جانب رواں دواں ہے۔

*ہمارا نصب العین*

رصائے الٰھی کے حصول کے لیئے قرآن سنت کے احکامات کے مطابق علمائے حق کی رہنمائی میں اپنی زندگی کی تعمیر کرنا۔

علماءِ حق

علماءِ حق وہ ہیں جو صحابہ کرام، ائمہ اربعہ اور دیگر سلف صالحین کے نقل کردہ تعبیر دین کے ترجمان ہوں۔

ہماری زندگیاں اور ہماری توانائیاں

رضائے الٰھی کے حصول اور نظام شریعت کے مکمل نفاذ کے لیئے وقف ہیں۔

*ہمارا نعرہ*

انقلاب مصطفیٰ ﷺ

*ہماری منزل*

شریعت مصطفیٰ ﷺ

*ہمارا نظریہ*یہ ہے کہ

محمد مصطفیٰ ﷺ --------- قائد اعظم
قرآن ------------------- درس انقلاب
صحابہ -------------------- معیار حق
حدیث ------------------ تشریح انقلاب
علماءِ حق --------------- قائدین انقلاب
طالب علم -------------- معاونین انقلاب

*ہماری ذمہ داریاں*

بحیثیت انسان - بحیثیت مسلمان - بحیثیت پاکستانی

*بحیثیت انسان*

انسان دنیا میں جبر و استحصال سے پاک ایسا معاشرہ ترتیب دیں کہ ہر انسان انسان ہونے کے ناطے برابر ہے۔ اسے ہر سطح پر عدل و انصاف قائم کرنا چاہیے تاکہ امن قائم رہے۔
لہٰذا یہ مقصد اسی صورت میں حاصل ہوسکتا ہے کہ مقصد تخلیق آدم کے تحت ہر انسان جسے جتنا اقتدار و اختیار حاصل ہو اللہ کے قائم کردہ ضابطوں کے مطابق عدل و انصاف پر مبنی نظام استوار کرے کیونکہ انسان بطور خلیفہ احکام خداوندی کے مطابق نظام چلانے کا پابند ہے۔

*بحیثیت مسلمان*

بحیثیت مسلمان آقائے دو عالم حضرت محمد ﷺ ہمارے قائد و رہبر ہیں اور ان کا لایا ہوا دین چونکہ انسانیت کا مذہب ہے اس لحاظ سے ہمارا فرض ہے کہ بحیثیت انسان کامل اور پیغمبر اعظم و آخر نے جو اصول و ضوابط طے کیے اور جو زندگی کا نظام انہوں نے انسانیت کو دیا ان کا امتی ہونے کے ناطےہم انہیں کے نقش قدم پر اپنی زندگی کی تعمیر کریں۔
اور دنیا کے تمام ظالمانہ نظاموں کو جڑ سے اکھاڑ کر یہاں اسلام کے غلبے کی کوشش کریں کہ دنیا سے جبر اور فساد کا خاتمہ ہو اور دنیا کے تمام حیوانی ضابطے انسانی دائرے میں آجائیں۔

*بحیثیت پاکستانی*

ہمارا فرض ہے کہ ہم پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس کی نظریاتی اساس کا بھی تحفظ کریں۔
پاکستان کی اساس چونکہ لا الٰہ الا اللہ پر ہے جس کے لیئے لاکھوں جانوں کا نظرانہ پیش کیا گیا۔
بچے قتل ہوئے، املاک تباہ ہوئیں، عصمتیں لٹیں۔ ان عظیم قربانیوں کے بعدہمیں چاہیے کہ ہم مقاصد پاکستان کے حصول کے لیئے شب و روز محنت کریں اور پاکستان میں اسلامی انقلاب برپا کریں جس کے لیئے ایک زبردست تاریخی قربانی دی گئی۔

لہٰذا بحیثیت انسان، بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی ہمارا ہر قدم اسلامی معاشرے کے قیام کی جانب اٹھنا چاہیے۔ ظلم کے خاتمے وار عدل کے قیام کی طرف بڑھنا چاہیے۔

اپنے ان فرائض اور ذمہ داریوں سے عہد و برآ ہونے کے لیئےآئیے!۔

نفرتوں کو ختم کریں ----------------- محبتوں کے لیئے۔
عصبیتوں سے بچیں ---------------- اتحاد امت کے لیئے۔
ظلم و استحصال کو مٹائیں ------- امن و استحکام کے لیئے۔
کفر و شرک کو ملیا میٹ کریں ------ توحید خالص کے لیئے۔
اسوۃ رسول ﷺ کو اپنائیں --- کامیابی و کامرانی کے لیئے۔
مسلسل جہاد کریں --------- انقلاب مصطفیٰ ﷺ کے لیئے۔
ہر قدم اٹھائیں ------------------ رضائے الٰھی کے لیئے۔

*اور یاد رکھیے ہمارا مقابلا*

لادین عناصر سے: جو سوشلزم، کمیونزم اور ظالم سرمایہ دارانہ نظاموں کے علمبردار ہوں۔
دشمنان دین سے: جو طاغوت بن کر انقلاب مصطفیٰ ﷺ کا راستہ روکیں۔
سامراجی ایجنٹوں سے: جو امریکا، یورپ، روس برطانیہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہوں۔
مذہبی بہروپیوں سے: جو اسلام کے نام لیں صرف مفادات و سیاست کے لیئے۔
گستاخانِ رسول ﷺ سے: جو رسول اللہ ﷺ کی محبت کو بیچ کھائیں اور کاروبارچمکائیں۔
وطن دشمنوں سے: جو نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کریں۔
ان تجدد پسندوں سے: جو دین کی نت نئیں تعبیروں سے اسلام میں شکوک و شبہات پیدا کریں۔
اور اگر آپ استحصالی اور سامراجی قوتوں کو نیست و نابوت کرنا چاہتے ہیں۔
نظام شریعت کے قیام اور انقلاب کی راہ ہموار کرنے کے لیئے اسلامی اقدار کے نظاذ کے خواہاں ہیں۔
دین اسلام اور وطن عزیز کے متعلق کچھ سلگتے جذبات اور دھکتے خیالات دل میں چھپائے ہوئے ہیں تو پھر یقین کیجئے آپ کا صحیح اور موزوں مقام جمعیت طلباء اسلام کے اندر ہے باہر نہیں اپنا فرض پہچانیئے۔

ہمارے ساتھ آئیے، ہمارے دست و بازوبنیئے، ہمارا دامن آپ کے لیئے کھلا ہے کوئی پابندی نہیں، کوئی قدغن نہیں ، کوئی شرط نہیں،آپ محمد ﷺ کے غلام ہیں، آپ کے لیئے یہ ہی شرط کافی ہے، یہی سب سے بڑا اعزاز ہے آپ کی معاونت ہمارے لیئےباعث صد افتخار ہوگی۔

*ہماری سرگرمیاں*

نادار طلبہ کی اعانت - لائبرریاں - دار المطالعے - جلسے - اجلاس - کنونشن - سیمینار - مذاکرے - مباحثے - تحریری و تقریری مقابلے - دینی محافل - علماء سے تعلق - ادبی مجالس - مشاعرے - انفرادی و اجتماعی رابطے - یونینوں کے اندر اور باہر طلباء کے مسائل کا حل۔

19/10/2021

کیا حسیں پھول ﷺ کھلا شاخ بنی ہاشم پر

جس کی خوشبو سے معطر ہے سارا زمانہ

انور مسعود

19/10/2021

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ✨

میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا-❤️

07/10/2021

تِحصیل تونسہ شریف سے ملتان ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کےلئے ایک بہت بڑا قافلہ رواں دواں الله تعالیٰ سب احباب کی حاضری قبول فرمائے آمین

ڈیرہ اسماعیل خان والو یاد رکھنا مفتی محمود زرعی یونیورسٹی مولانا فضل الرحمان کا میگا پراجیکٹ ھے ڈیرہ میں پی ٹی آئی کے پر...
23/09/2021

ڈیرہ اسماعیل خان والو یاد رکھنا مفتی محمود زرعی یونیورسٹی مولانا فضل الرحمان کا میگا پراجیکٹ ھے ڈیرہ میں پی ٹی آئی کے پروجیکٹس مٹی کے گھوڑے اور کچہری چوک پہ لگا رکشہ ھے۔

22/09/2021

Address

Taunsa

Telephone

+923457141952

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمیعت طلبا اسلام تونسہ JTI Taunsa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share