03/06/2026
ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹانک حلیم شاہ کنڈی نے ٹانک سٹی کی مختلف گلیوں میں لوکل گورنمنٹ کے زیرِ اہتمام جاری پائپ لائن منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا، ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ پائپ لائن کی تنصیب مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص یا کم معیار کے پائپ کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے جبکہ کام میں سستی، غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔