APTA Tehsil Tangi Team

APTA Tehsil Tangi Team APTA tehsil tangi cabinet and team media

International Human Day was observed at GPS NO 1 Tangi. Students were addressed about the purpose of the day and univers...
09/12/2023

International Human Day was observed at GPS NO 1 Tangi. Students were addressed about the purpose of the day and universal human rights. Moreover, Head Master Imtiaz Ahmed and Farooq Azam through light on the importance of Human Day.
Freedom, Equality and Justice for all.

Tehsil Tangi Team.

07/12/2023
اپٹا نیوز ۔ اپٹا چارسدہ کے وفد ضلعی صدر محمد شاہ صافی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک سے ان کے دفتر م...
07/12/2023

اپٹا نیوز ۔ اپٹا چارسدہ کے وفد ضلعی صدر محمد شاہ صافی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں شامل جنرل سیکرٹری شیراز خان ، اپٹا تحصیل تنگی کے جنرل سیکرٹری صدر امتیاز خان ، اپٹا شبقدر چیئرمین مولانا منہاج اللہ ، سرکل اتمانزئی صدر نور محمد شامل تھے ۔
وفد نے DEO صاحب کے سامنے تحصیل شبقدر اور تحصیل چارسدہ کے مختلف پرائمری اساتذہ مسائل رکھے معزز DEO صاحب نے موقع پر اساتذہ مسائل حل کرنے کی احکامات جاری کیے جس پر اپٹا چارسدہ وفد نے DEO صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
نوٹ اس سے پہلے بے رحمانہ برطرف ملازمین جی ٹی اے صدر محمد شاہ صافی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک سے بھی طویل ملاقات کی تھی جسکے تفصیلات جی ٹی اے پیج سے مشتہر کیا جائے گا۔
شیراز خان جنرل سیکرٹری اپثا چارسدہ
Muhammad Shah Safi

06/12/2023

سیکنڈ شفٹ اساتذہ نو مہینے سے تنخواہوں سے محروم ہیں اپنی تنخواہیں مانگنے پر شانگلہ میں ان پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
اپٹا تحصیل تنگی ٹیم ۔
Muhammad Shah Safi

02/12/2023

آخر قصور وار کون ہے 1995/96 میں محکمہ تعلیم میں ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کرام بھرتی ہوئے تھے.1997 میں پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے ان کو برطرف کیا جو کہ نامناسب اقدام تھا یہ بے چارے کبھی سروس ٹریبونل تو کبھی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹاتے رہے ۔ پھر 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی مخلوط حکومت نے ایکٹ کے ذریعے ان کے بحالی کے اعلان کیا اسی دوران کچھ بھائیوں نے عدالت عالیہ سے بھی بحالی کی احکامات جاری کی گئی اور دس بارہ سال بعد تمام اساتذہ کرام اپنے اپنے پوسٹوں پر بحال ہوگئے ۔
تقریباً 26 سال بعد محکمہ تعلیم کی طرف سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اس وقت سکولوں میں اساتذہ کرام کی کمی بچوں کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے اور اوپر سے ایسے آرڈر جاری کرنا عجیب قسم کا سوال ہے ۔ دوسری جانب یہ برطرف شدہ اساتذہ کرام اعلیٰ کوالیفائڈ ، تجرہہ کار اور پڑھائی کے رموز سے واقف لوگ ہیں ۔ دوسری طرف ان اساتذہ کرام نے پندرہ بیس سالوں سے اپنے خدمات محکمہ کو پیش کیا ہے انکے عمریں بھی پچاس سال کے لگ بھگ معلوم ہو رہے ہیں ایسی عمر میں یہ نہ دوسری نوکری کر سکتے ہیں اور نہ دوسری مزدوری کے قابل ہے ایسے موقع پر ان کے ساتھ اس طرح سلوک روا رکھنا انصاف معلوم نہیں ہوتا ۔
آج ضلع چارسدہ میں محکمہ تعلیم کی طرف سے بہ یک جنبشِ قلم 43 اساتذہ کرام کی برطرفی اصل میں 43 گھرانوں کے چولہوں کو ٹھنڈی کرانے کے مترادف ہے حالانکہ یہ اساتذہ کرام اپنے اپنے پوسٹوں کے لیے مطلوبہ قابلیت پر پورے اترتے ہیں۔
لہذا محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران صاحبان کے خدمت اقدس میں عرض ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کر کے ان تجربہ کار اور کوالیفائیڈ لوگوں کے خدمات واپس اپنے اپنے سکولوں کے حوالے کرے اس میں نہ صرف ان اساتذہ کرام کے ساتھ احسان ہوگا بلکہ سکولوں میں موجود بچوں پر بھی بڑا احسان ہوگا ۔
APTA TEHSIL TANGI TEAM

Address

Tangi
24540

Telephone

+923009394199

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APTA Tehsil Tangi Team posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category