21/12/2023
*مٹھی / نگراں وزیراعلیٰ سندھ / 20 دسمبر 2023ء
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا گورنمینٹ بوائز اسکول اسلام کوٹ کا دورہ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف کلاسز کا معائنہ کیا
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کلاس ایکٹوٹیز کا جائزہ بھی لیا
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے دسویں کلاس کا دورہ کیا
* کلاس میں فزکس کا سبجیکٹ پڑھایا جا رہا تھا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں سے انگلش میں بات کی
* کوئی بچہ انگلش میں بنیادی سوالات کے جواب نہیں دے سکا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے دسویں کلاس کے اے، بی اور سی سیکشن کا دورہ کیا
* میں بچوں کی قابلیت اور اساتذہ کے پڑھانے والی مہارت سے مطمئن نہیں ہوں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اختر بیگ پر ناراضگی کا اظہار کیا
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ٹائم ٹیبل بھی چیک کیا
* 1671 بچے کلاس 6 تا دسویں تک ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
* اسکول میں 19 ایچ ایس ٹی ہیں جبکہ 50 اساتذہ کی ضرورت ہے، ڈائریکٹر ایجوکیشن
* ہم نے مزید اساتذہ کیلئے ڈپارٹمینٹ کو لکھا بھی ہے، ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ہیڈ ماسٹر آفیس میں بیٹھ کر اجلاس کیا
* اسکول کی اینرولمینٹ بہت اچھی ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* آپ کو اساتذہ کا انتظام کرنا چاہئے تھا، جسٹس (ر) مقبول باقر
* اساتذہ نہ ہونے کے باعث ہمارے مستقبل کا نقصان ہو رہا ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو ہیڈ ماستر تیرتھ اپنے بنائے ہوئے ٹائم ٹیبل کی بریفنگ نہ دے سکا
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ تعلیم کی بہتری کیلئے کام کرے
* 30 طلباء کیلئے ایک ایچ ایس ٹی اور ایک جے ایس ٹی ہونا چاہئے، جسٹس (ر) مقبول باقر
* اگر آپ نے انسپیکشن کی ہوتی تو اسکول کی حالت بہتر ہوتی، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ برہم
* یہ بچے ہماری اولاد ہیں، ہم ان کا مستقبل کیوں تباہ کر رہے ہیں؟، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا ڈائریکٹر سے سوال
* ترقی کیسے کرینگے جب ہم اپنی قوم کے معماروں کو خود تباہ کر رہے ہیں، جسٹس (ر) مقبول باقر
* میرپورخاص ڈویژن میں 860 سیکنڈری اور 800 پرائمری اسکولز ہیں، ڈائریکٹر ایجوکیشن کی بریفنگ
* اسکول میں بائیولاجی کے ٹیچرز ہیں لیکن انٹر پاس بائیولاجی پڑھا رہا ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول کی لیب کا بھی دورہ کیا
* لیب میں نویں کلاس کے اے سیکشن کے بچے کیمسٹری کا پریکٹیکل کر رہے تھے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پریکٹیکل پڑھانے کے طریقہ کار کو ناقص قرار دیا
* میتھ کا ٹیچر کیمسٹری کا پریکٹیکل کروا رہا تھا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، ہیڈ ماسٹر اور اسکول انچارج پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا
* لیب میں پورے آلات پر مٹی چڑھی ہوئی تھی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے انسٹرکٹر اوم پرکاش پر بھی سخت برہم ہوئے
* ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے کوئی انسپیکشن نہیں کی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* میری ہدایت کے بعد 10 انسپیکشن ہونی چاہئے تھیں، جسٹس (ر) مقبول باقر
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گورنمینٹ بوائز اسکول اسلام کوٹ کے کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا
* کمپیوٹر لیب میں کوئی استاد نہیں تھا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* کمپوٹر لیب میں 2008 سے کمپیوٹرز ڈبوں سے نکالے ہی نہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کو کمپیوٹر لیب ٹھیک کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ