Talagang GPO تلہ گنگ جی پی او

Talagang GPO    تلہ گنگ جی پی او پاکستان پوسٹ ۔ آپ کا دوست

🌙✨ فاصلوں کو تحفوں سے کم کیجیے… ✨🌙رمضان کی برکتیں ہوں یا عید کی خوشیاں —اپنوں کی یاد سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی ❤️اگر آپ ...
22/02/2026

🌙✨ فاصلوں کو تحفوں سے کم کیجیے… ✨🌙
رمضان کی برکتیں ہوں یا عید کی خوشیاں —
اپنوں کی یاد سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی ❤️
اگر آپ کے پیارے بیرونِ ملک ہیں تو
ان کے لیے صرف دعا نہیں…
اپنا پیار بھی پارسل کی صورت میں بھیجیں 💝📦
✈️ پاکستان پوسٹ فارن پارسل سروس
اب دنیا کے مختلف ممالک تک محفوظ اور تیز ترین ترسیل کے ساتھ۔
🎁 پیار بھرے تحائف
👕 بہترین ملبوسات
📄 ضروری کاغذات
🎀 عید گفٹس
اور بہت کچھ…
📍 Talagang GPO تشریف لائیں
ہم آپ کے جذبات کو محفوظ طریقے سے آپ کے پیاروں تک پہنچائیں گے۔
پاکستان پوسٹ — صرف پارسل نہیں، احساس بھی پہنچاتا ہے۔














🌙✈️ عید اور رمضان کی خوشیاں اب سرحدوں سے پار ✨📦رمضان المبارک اور عید کے مبارک موقع پر ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے بیر...
17/02/2026

🌙✈️ عید اور رمضان کی خوشیاں اب سرحدوں سے پار ✨📦
رمضان المبارک اور عید کے مبارک موقع پر ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے بیرونِ ملک مقیم پیاروں کو تحائف، مٹھائیاں اور محبت بھرا پیغام بھیج کر خوشیوں میں شریک کریں۔
اب آپ بے فکر ہو جائیں!
📮 پاکستان پوسٹ کے ذریعے اپنے پارسل اور تحائف دنیا بھر میں محفوظ، قابلِ اعتماد اور مناسب نرخوں پر ارسال کریں۔
✔️ بین الاقوامی پارسل سروس
✔️ محفوظ اور ٹریک ایبل ڈلیوری
✔️ مناسب اور حکومتی نرخ
✔️ مکمل رہنمائی اور پیکنگ سہولت
آج ہی تلہ گنگ جی پی او سے رابطہ کریں اور عید کی خوشیوں کو سرحدوں سے پار پہنچائیں۔
📍 تلہ گنگ جی پی او آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔
آئیں! اس عید اپنے پیاروں کو احساس دلائیں کہ فاصلے صرف میلوں کے ہوتے ہیں، دلوں کے نہیں ❤️















Sheikh Inam

ملک طارق محمود — ایک ہمہ جہت شخصیتملک طارق محمود، تحصیل سپورٹس آفیسر تلہ گنگ، اپنے دور کے مایہ ناز ہاکی پلیئر اور ایتھلی...
15/02/2026

ملک طارق محمود — ایک ہمہ جہت شخصیت
ملک طارق محمود، تحصیل سپورٹس آفیسر تلہ گنگ، اپنے دور کے مایہ ناز ہاکی پلیئر اور ایتھلیٹ رہ چکے ہیں۔ کھیل کے میدان سے لے کر علمی و ادبی حلقوں تک، انہوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اپنے علاقے اور شہر سے والہانہ محبت اور ہر میدان میں ملک، قوم اور خصوصاً تلہ گنگ کا نام روشن کرنا ان کی زندگی کا مشن ہے۔
تحقیق، جستجو اور علم دوستی ان کا خاص وصف ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی تصنیف “تلہ گنگ کے دیہات” شائع کی ہے، جس میں تلہ گنگ کے دیہاتوں کی تاریخ، ثقافت، روایات اور ممتاز شخصیات کو نہایت خوبصورت اور تحقیقی انداز میں یکجا کیا گیا ہے۔ یہ کتاب مصنف کی محنت، عرق ریزی اور اپنے خطے سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے موضوع اور عنوان کے اعتبار سے یہ ایک منفرد اور ممتاز علمی کاوش ہے۔ یہ کتاب نئی نسل کے لیے اپنے اسلاف اور تاریخی ورثے سے آگاہی کا ذریعہ ہے، جبکہ بزرگوں کے لیے یادوں کو تازہ کرنے کا بہترین وسیلہ ہے۔ ہماری دانست میں ہر وہ شخص جو ضلع تلہ گنگ سے تعلق رکھتا ہے، اسے یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔
الحمدللہ، ملک کے طول و عرض میں اس کتاب کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور یہ مختلف لائبریریوں کے بک شیلف کی زینت بن رہی ہے۔
اہلِ تلہ گنگ یہ کتاب یونیک بک مارٹ سے حاصل کر سکتے ہیں یا براہِ راست ملک طارق محمود صاحب سے رابطہ کر کے منگوا سکتے ہیں ۔ رابطہ نمبر
0332 5505826

تلہ گنگ جی پی او بطور ڈلیوری پارٹنر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ یہ کتاب نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا بھر تک پہنچائی جائے گی۔
📚✨
تلہ گنگ کا فخر — تلہ گنگ کی پہچان















Talagang GPO تلہ گنگ جی پی او

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی): محکمہ ڈاک پاکستان (پاکستان پوسٹ) نے  تلہ گنگ جی پی او میں عوام کی سہولت اور وقت کی ضرورت کو مدن...
11/02/2026

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی): محکمہ ڈاک پاکستان (پاکستان پوسٹ) نے تلہ گنگ جی پی او میں عوام کی سہولت اور وقت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سروسز کو مزید فعال اور تیز تر کر دیا ہے۔ اب تلہ گنگ کے شہری اور بالخصوص آن لائن کاروبار کرنے والے افراد نجی کوریئر کمپنیوں کے مقابلے میں انتہائی کم نرخوں پر بہترین خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، جی پی او تلہ گنگ میں کیش آن ڈلیوری (COD)، VPP، اور VPL جیسی سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اب تاجر برادری اپنا سامان ملک کے کسی بھی کونے میں بھیج کر اپنی رقم بحفاظت وصول کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ عام پارسلز کی ترسیل کے لیے بھی تیز ترین نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری سروس میسر آ سکے۔ رمضان المبارک اورعید کی آمد آمد ہے اور تلہ گنگ کی عوام کے لیے بیرون ملک اپنے پیاروں کو تحائف بھیجنے کے لیے محکمہ ڈاک نے ڈیلوری سروسز کو مزید تیز کردیا ہے۔
اس موقع پر جی پی او انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سستی اور قابلِ بھروسہ سروس فراہم کرنا ہے۔ تلہ گنگ اور گردونواح کے مکینوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ نجی کمپنیوں کے مہنگے چارجز کے بجائے قومی ادارے کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے قیمتی پارسلز کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنائیں۔
















05/02/2026

5th Feb Kashmir Solidarity day Talagang GPO تلہ گنگ جی پی او

آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی، عزم اور وفاداری کے ساتھ کھڑی ہے۔یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کشم...
05/02/2026

آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی، عزم اور وفاداری کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔
ہم کشمیری عوام کی قربانیوں، جدوجہد اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
✊ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں
✊ ہم کشمیریوں کی آواز ہیں
✊ ہم کشمیریوں کے حق میں ہیں
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰



🚨 فراڈ الرٹ – اہم عوامی اطلاع 🚨تلہ گنگ جی پی او اپنے معزز صارفین کو آگاہ کرتا ہے کہ حالیہ دنوں میں فراڈ کی شکایات موصول ...
04/02/2026

🚨 فراڈ الرٹ – اہم عوامی اطلاع 🚨
تلہ گنگ جی پی او اپنے معزز صارفین کو آگاہ کرتا ہے کہ حالیہ دنوں میں فراڈ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جن میں جعلی کالز کے ذریعے یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کا پارسل آیا ہوا ہے اور وصولی کے لیے OTP طلب کیا جاتا ہے۔ اس طریقے سے OTP حاصل کر کے آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیا جاتا ہے۔
🔴 واضح رہے:
تلہ گنگ جی پی او یا پاکستان پوسٹ پارسل کی وصولی کے لیے کبھی بھی OTP طلب نہیں کرتا۔
اگر کوئی شخص پارسل کے نام پر OTP مانگے تو سمجھ لیں یہ فراڈ ہے۔
✅ احتیاطی ہدایات:
اپنا OTP کسی کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں۔
مشتبہ کال یا پیغام کی صورت میں فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں۔
آپ کی آگاہی ہی آپ کا تحفظ ہے۔
تلہ گنگ جی پی او – پاکستان پوسٹ
Talagang GPO تلہ گنگ جی پی او

اب آپ واک اِن کسٹمر کے ساتھ ساتھ اپنا مال آن لائن بھی فروخت کریں!صرف دکان تک محدود نہ رہیں،بلکہ اپنے کاروبار کو پورے ملک...
02/02/2026

اب آپ واک اِن کسٹمر کے ساتھ ساتھ اپنا مال آن لائن بھی فروخت کریں!
صرف دکان تک محدود نہ رہیں،
بلکہ اپنے کاروبار کو پورے ملک میں پھیلائیں 🇵🇰
❓ وہ کیسے؟
بات بالکل سادہ ہے 👇
🔹 اپنی پروڈکٹ کی ایک اچھی اور واضح ویڈیو بنائیں
🔹 ویڈیو میں پروڈکٹ کا مکمل تعارف کروائیں
🔹 کسٹمر کو بتائیں کہ
✅ ہوم ڈیلیوری دستیاب ہے
✅ کیش آن ڈیلیوری کی سہولت موجود ہے
📦 کسٹمر سے ڈیل فائنل کریں
📦 پروڈکٹ پیک کریں
📦 کسٹمر کا مکمل ایڈریس لکھیں
اور تشریف لائیں تلہ گنگ جی پی او
👉 یہاں سے آپ کا کام ختم، اور ہمارا کام شروع!
پاکستان پوسٹ آفس
✔️ آپ کا آرڈر نہایت تیزی سے کسٹمر تک پہنچائے گا
✔️ اور کیش آن ڈیلیوری کی رقم بحفاظت آپ کی دکان تک پہنچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے
📮 پاکستان پوسٹ — آن لائن بزنس کا قابلِ اعتماد پارٹنر





30/01/2026

تلہ گنگ جی پی او فراہم کر رھا ھے آن لائن بزنس کمیونٹی کو خصوصی سہولیات ۔۔۔
آپ بڑے پیمانے پر کاروبار کر رھے ہیں یا کہ ابھی شروعات ہیں۔ ڈلیوری کی فکر چھوڑیں ۔۔ ھم پورے پاکستان میں آپ کے ڈلیوری پارٹنر ہیں ۔ ھمارے پاس اس کا وسیع تجربہ ھے ھمارے بیسیوں مطمئن کسٹمرز ھماری گواہی دیتے ہیں ۔







Talagang GPO تلہ گنگ جی پی او

📢 پاکستان پوسٹ کی جانب سے بڑی خوشخبری!پاکستان پوسٹ نے🗓️ یکم فروری 2026 سے🌍 انٹرنیشنل پارسل ریٹس میں نمایاں کمی کر دی ہے۔...
29/01/2026

📢 پاکستان پوسٹ کی جانب سے بڑی خوشخبری!
پاکستان پوسٹ نے
🗓️ یکم فروری 2026 سے
🌍 انٹرنیشنل پارسل ریٹس میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
اب اپنے پارسلز دنیا بھر میں بھیجیں
✅ کم قیمت میں
✅ محفوظ طریقے سے
✅ وسیع ترین عالمی نیٹ ورک کے ساتھ
آن لائن سیلرز اور بزنس کمیونٹی کے لیے
پاکستان پوسٹ — سب سے قابلِ اعتماد انتخاب
📍 مزید معلومات کے لیے قریبی پوسٹ آفس سے رجوع کریں۔






Talagang GPO تلہ گنگ جی پی او
Hafiz Mazhar Iqbal

26/01/2026
22/01/2026

پاکستان پوسٹ بزنس کمیونٹی کے لیے لایا ہے بہترین اور قابلِ اعتماد پیکجز۔
وسیع ترین نیٹ ورک کوریج کے ساتھ انتہائی باکفایت ریٹس۔
آن لائن سیلرز اور بزنس کمیونٹی کے لیے
پہلا انتخاب، آخری انتخاب — پاکستان پوسٹ۔

















Talagang GPO تلہ گنگ جی پی او

Address

District Talagang, Punjab
Talagang
48100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talagang GPO تلہ گنگ جی پی او posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share