تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی

تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی, Social service, Takht-i-Bhai.
(1)

تحصیل تخت بھائی میں سیاسی بے ضابطگیوں اور سماجی برائیوں کے خلاف ایک توانا آواز
یہ ہمارا آفیشل واٹس ایپ چینل ہے👇
📲 براہِ کرم ابھی فالو کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VbBbRyu2phHMRb03kE3J

01/06/2026
31/05/2026

آثارِ قدیمہ کے ساتھ مزدور آباد کے عوام کو بھی سہولیات دی جائیں!

یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ تحصیل تخت بھائی کے آثارِ قدیمہ پر مزید فنڈنگ کی جا رہی ہے، تاکہ یہاں ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کے لیے سہولیات میں اضافہ ہو اور یہ مقام دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے۔

لیکن!
یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ آثارِ قدیمہ کے دامن میں موجود مزدور آباد کے مکین گزشتہ کئی سالوں سے بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں۔ اگر صرف آثارِ قدیمہ کی تزئین و آرائش پر توجہ دی گئی اور آس پاس بسنے والے غریب عوام کو نظر انداز کیا گیا، تو یہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہوگی۔

ہم حکومتِ خیبر پختونخوا اور تمام منتخب نمائندوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آثارِ قدیمہ کی بہتری کے ساتھ ساتھ مزدور آباد کی عوام کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں:

✅ تقریباً 10 سال سے پانی کے لیے ترسنے والے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے
✅ علاقے میں ڈسپنسری قائم کی جائے تاکہ بنیادی صحت کی سہولت دستیاب ہو
✅ آثارِ قدیمہ کی طرف جانے والی خستہ حال سڑک کی مرمت کی جائے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے
✅ پورے علاقے میں خوبصورتی و صفائی مہم (بیوٹی فیکیشن) چلائی جائے

یہ حقیقت ہے کہ آثارِ قدیمہ سے حکومت کو اندرون و بیرونِ ملک سے آمدنی و فنڈنگ حاصل ہوتی ہے۔ لہٰذا اس آمدنی کا ایک حصہ مزدور آباد جیسے پسماندہ علاقوں پر بھی خرچ ہونا چاہیے۔

ہم خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کریں کہ صرف ووٹ لینے پر بات ختم نہ ہو، بلکہ اپنے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل بھی ان کی ذمہ داری ہے۔
کب تک صرف ووٹ دیتے رہیں گے؟ اب وقت ہے حق مانگنے کا!

توصیف احمد میدانی
تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی

https://whatsapp.com/channel/0029VbBbRyu2phHMRb03kE3J


28/05/2026

تخت بھائی کھنڈرات میں ایک ہی جگہ پر دوہری پارکنگ فیس وصول کرنا عوام کے ساتھ کھلا ظلم ہے۔
گیٹ پر الگ وصولی، اندر الگ ٹیکس! آخر یہ کون سا قانون اور کون سا نظام ہے؟

ڈپٹی کمشنر مردان اور متعلقہ محکمہ فوری نوٹس لے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، مزید دوہری وصولی ناقابلِ قبول ہے۔
تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی

تخت بھائی میں انٹرنیٹ بحران — انتظامیہ سے سنجیدہ سوالیہ انتہائی افسوسناک اور لمحۂ فکریہ ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی ت...
24/05/2026

تخت بھائی میں انٹرنیٹ بحران — انتظامیہ سے سنجیدہ سوال
یہ انتہائی افسوسناک اور لمحۂ فکریہ ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی تحصیل تخت بھائی انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ کسی بھی نیٹ ورک کا انٹرنیٹ درست طور پر کام نہیں کر رہا، جس کے باعث آن لائن روزگار سے وابستہ نوجوان، فری لانسرز، طلبہ اور کاروباری افراد شدید ذہنی دباؤ اور مشکلات کا شکار ہیں۔

تخت بھائی میں انٹرنیٹ بحران — انتظامیہ سے سنجیدہ سوال
یہ انتہائی افسوسناک اور لمحۂ فکریہ ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی تحصیل تخت بھائی انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ کسی بھی نیٹ ورک کا انٹرنیٹ درست طور پر کام نہیں کر رہا، جس کے باعث آن لائن روزگار سے وابستہ نوجوان، فری لانسرز، طلبہ اور کاروباری افراد شدید ذہنی دباؤ اور مشکلات کا شکار ہیں۔
یاد رکھا جائے کہ جس علاقے میں انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت میسر نہ ہو، وہ علاقہ ترقی کی دوڑ میں کبھی شامل نہیں ہو سکتا۔ آج تعلیم، روزگار، تجارت، معلومات اور دنیا سے رابطے کا سب سے مؤثر ذریعہ انٹرنیٹ ہے، اور اس سہولت سے محرومی دراصل نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
یہ ایک سنجیدہ سوال ہے کہ اگر انتظامیہ کسی تحصیل میں انٹرنیٹ بحال کروانے میں ناکام ہے، اور دوسری طرف نجی ٹیلی کام کمپنیاں عوام سے پورے پیسے اور ٹیکس وصول کر رہی ہیں مگر معیاری سروس فراہم نہیں کر رہیں، تو یہ محض غفلت نہیں بلکہ کھلی نااہلی ہے۔ اس صورتحال میں مافیا فائدے میں اور عوام نقصان میں ہیں۔
تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی مطالبہ کرتی ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری اور عملی نوٹس لیا جائے۔ اگر آج یہ محرومی ختم نہ کی گئی تو آنے والے دنوں میں نوجوانوں کی مایوسی بڑھے گی اور مستقبل مزید تاریک ہوتا چلا جائے گا۔
ہم متعلقہ اداروں اور حکام سے واضح جواب چاہتے ہیں:
PTCL
Telenor Pakistan
Jazz
Zong
Ufone 4G
Deputy Commissioner Mardan
Directorate General Information & PRs, KP
تخت بھائی کے عوام کسی سے احسان نہیں مانگ رہے،
ہم اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی
عوام کی آواز — عوام کے لیے
#مردان

🏥 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی میں الٹراساؤنڈ سروس سے متعلق عوامی شکایت پر فوری کارروائیتحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی ک...
21/05/2026

🏥 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی میں الٹراساؤنڈ سروس سے متعلق عوامی شکایت پر فوری کارروائی

تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی کے نمائندوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی میں الٹراساؤنڈ شعبے میں مرد عملے کی عدم دستیابی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کو باقاعدہ شکایت پیش کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو طلب کر لیا اور مسئلے کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بروقت کارروائی کو شہریوں نے سراہا ہے۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ  موجودہ خراب موسمی صورتحال، تیز بارشوں، آندھی اور گرج چ...
20/05/2026

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ موجودہ خراب موسمی صورتحال، تیز بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 5 گھنٹوں میں ممکنہ طور پر ملاکنڈ، سوات، دیر، چترال، بونیر، پشاور، صوابی، مردان، کرک، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ہنگو، کرم، وزیرستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ہری پور اور گردونواح میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروس ہر وقت عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

20/05/2026

تخت بھائی نہر کنارہ بائی پاس روڈ

تقریباً دس سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا لیکن اب تک اس روڈ کا سو میٹر حصہ پر کام مکمل نہ ہوسکا

بار بار درخواستیں ، کھلی کچہری میں آواز اٹھانا ، مختلف سوشل میڈیا چینلز پر نشر کرنا ، ایم پی اے کو خود بار بار نشان دہی کرانا لیکن اب تک صورتحال آپ لوگوں کے سامنے ہیں
اس میں ایک رکاوٹ یہ پیش کی جاتی تھی کہ جب تک درخت نہی کاٹے جاسکتے تو روڈ کا بقیہ حصہ پر کام نہی ہوسکتی لیکن اس کے لئے بار بار درخواست دینے سے معلوم ہوا کہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس کے لئے پیمنٹ بھی کی ہے لیکن اب تک درختوں کی کٹائی بھی نہی ہوسکی

اب یہ کس کی ذمہ داری ہے کہ کام مکمل کریں پراجیکٹ فنڈنگ تو افتخار علی مشوانی کی طرف سے منظور ہوئی تھی
یا ٹھیکہ دار / سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار کہ کام نہی کرنا چاہتا ؟
یا فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ؟
لیکن افسوس کہ اس دور حکومت میں دس سال سے سو فٹ روڈ کا حصہ اور دو درختوں کی کٹائی نہ ہوسکی


جو نزدیک رہائشی محلہ میاں محب شاہ کے لئے نکاس آب کی صورت میں عذاب بن گیا ہے
ٹیوب ویل کا پائپ تو آپ لوگوں کو نالی میں نظر آتا ہے کہ ووہ بھی زنگ آلود ہوگیا ہے

برائے مہربانی ذمہ دار لوگ اس پر ایکشن لیں اور کام مکمل کرلیں

توصیف احمد میدانی
تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی

🚨 تخت بھائی، مردان اور گردونواح میں شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ⛈️🌧️عوام الناس سے اپیل ہے کہ غیر ضروری ...
18/05/2026

🚨 تخت بھائی، مردان اور گردونواح میں شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ⛈️🌧️

عوام الناس سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں، کمزور دیواروں اور درختوں سے دور رہیں۔

ریسکیو 1122 مردان کے مطابق ہیلپ لائن 1122 مصروف ہونے یا رابطہ نہ ہونے کی صورت میں ایمرجنسی کے دوران درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:

📞 0937-840609
📞 03130441122
📞 03159022251
📞 03028197985

تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

📅 18 مئی 2026

📲 تازہ ترین خبروں اور بروقت اپڈیٹس کے لیے ہمارا پیج فالو کریں

Address

Takht-I-Bhai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category