Sub divisional police officer takht bhai

Sub divisional police officer takht bhai اس پیج کے بنانے کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہے

مردان: نو تعینات ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عاشق حسین خان کا تخت بھائی سرکل کے تھانہ جات اور مختلف چوکیات کا دورہ۔ تخت بھا...
04/09/2023

مردان: نو تعینات ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عاشق حسین خان کا تخت بھائی سرکل کے تھانہ جات اور مختلف چوکیات کا دورہ۔
تخت بھائی سرکل کے تھانہ جات اور مختلف پولیس چوکیات کی سیکیورٹی،سی سی ٹی وہ کیمرے و انتظامی اُمور سمیت ریکارڈ، حوالات، و دیگر احاطوں کا جائزہ لیا
دورے کے موقع متعلقہ ایس ایچ اور انچارج چوکیات نے مختلف اُمور کے حوالے سے ڈی ایس پی عاشق حسین خان کو بریفنگ دی۔
جوانوں کو مستعدی کیساتھ فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی گئی اور عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ سمیت امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں

ایس ڈی پی او تخت بھائی سرکل عاشق حسین خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
01/09/2023

ایس ڈی پی او تخت بھائی سرکل عاشق حسین خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

*مردان ۔ ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں تھانہ شیرگڑھ پولیس نے عام شہریوں سے موٹر سائیکلز چوری کرنے والا ملزم گرفتار ک...
20/08/2023

*مردان ۔ ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں تھانہ شیرگڑھ پولیس نے عام شہریوں سے موٹر سائیکلز چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔*
*گرفتار ملزم سے مال مسروقہ سے حاصل شدہ رقم 03 لاکھ روپے برآمد*

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیرگڑھ میں موٹر سائیکلز چوری کی کئی رپورٹیں درج ہوئی ۔
جس کا ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزم/ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے ۔
ڈی ایس پی تحت بھائی سرکل خالد خان کی سربراہی اور ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں سپیشل ٹیم تشکیل دیا گیا۔
جنہوں نے جدید سائنسی آلات اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کی بدولت وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان ولد اکبر علی ساکن سخاکوٹ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسکی نشاندہی پر مال مسروقہ سے حاصل شدہ رقم 03 لاکھ روپے بھی برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزم نے دوسرے ساتھی شریک واردات کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

*مردان:ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد خان  کا پولیس شہدا کے مزاروں پہ حاضری**ڈی ایس پی خالد خان  نے شہیدوں کے مزاروں پہ س...
02/08/2023

*مردان:ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد خان کا پولیس شہدا کے مزاروں پہ حاضری*
*ڈی ایس پی خالد خان نے شہیدوں کے مزاروں پہ سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور درجات کی بلندی کیلے دعاکی*
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد خان نے ڈی پی او مردان نجیب الرحمان کی خصوصی ھدایات پرہمراہ ایس ایچ او لوندخوڑ بلال حلیم خان شہدا پولیس کی مناسبت سے شہدا تخت بھائی سرکل پولیس کے مزاروں پہ حاضری دی،
ڈی ایس پی خالد خان نے شہدا کے مزار پہ سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،شہدا کے بلند درجات اور ایثال ثواب کیلے دعاکی۔
اس موقع پر گفتگوں کرتے ہوئے ڈی ایس پی خالد خان کا کہنا تھا کہ کہ شہیدوں کہ مزاروں پہ حاضری دینے کا مقصد یہی ہے کہ انکے خاندانوں کو یہ احساس ملے کہ ہم اپنے شہیدوں کو بھولے نہیں ہیں نا ہی انکے پیاروں کی قربانیوں کو بھول سکتے ھیں،
ڈی ایس پی خالد خان نے بعدازاں شہیدوں کے گھر حاضری دی اور خاندان والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

یوم شہدا پولیس:ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد  خان کا سرکل ایس ایچ اوز کے ہمراہ شہداکی قبروں پر حاضری.تفصیلات کے مطابق یو...
30/07/2023

یوم شہدا پولیس:ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد خان کا سرکل ایس ایچ اوز کے ہمراہ شہداکی قبروں پر حاضری.
تفصیلات کے مطابق یوم شہدا پولیس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن کی ہدایت پر ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد خان سرکل ایس ایچ اوز کے ہمراہ شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری دی جہاں انھوں نے شہداء کو سلامی پیش کی،شہدائے پولیس کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی،پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد خان کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور اگر آگے بھی کبھی موقع ملا تو ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
شہداء پولیس کے ورثاءسے گفتگو کرتےہوئے ڈی ایس پی خالد خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی فیملی کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں اور شہداء کے ورثاء کو اس عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہدائے پولیس کی ایصال ثواب کے لئے تھانہ شیرگڑھ میں قران خوانی کی گئی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
27/07/2023

شہدائے پولیس کی ایصال ثواب کے لئے تھانہ شیرگڑھ میں قران خوانی کی گئی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

*مردان: تھانہ شیرگڑھ پولیس کی کامیاب کارروائی**گزشتہ ۱۰ سال سے روپوش قتل کے مقدمے میں نامزد مجرم اشتہاری گرفتار،*تفصیلات...
19/07/2023

*مردان: تھانہ شیرگڑھ پولیس کی کامیاب کارروائی*
*گزشتہ ۱۰ سال سے روپوش قتل کے مقدمے میں نامزد مجرم اشتہاری گرفتار،*

تفصیلات: ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں تھانہ شیرگڑھ آپریشن و تفتیشی پولیس ٹیموں نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف ضلعی پولیس کی جاری مہم کے دوران سال 2012سے روپوش مستورات کے تنازعے پر قتل کے مقدمے میں نامزد مطلوب مجرم اشتہاری خان غالب ولد حسن خان سکنہ سعداللہ خان بانڈہ پیرسدی کو کارروائی کے دوران گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا، گرفتار مجرم کو قانونی کارروائی کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا، مزید کارروائیاں جاری۔

*مردان ۔ سب انسپکٹر منظور خان کی قیادت میں تھانہ شیر گڑھ پولیس نے قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کرل...
16/07/2023

*مردان ۔ سب انسپکٹر منظور خان کی قیادت میں تھانہ شیر گڑھ پولیس نے قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا*

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیر گڑھ پولیس نے ڈی ایس پی تحت بھائی سرکل خالد خان کی نگرانی ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری سرفراز ولد نوراحمد ساکن پیر صدی کو حراست میں لیا ۔ گرفتار ملزم کو ضروری کاروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ مزید کاروائیاں جاری

*مردان ۔ تھانہ شیرگڑھ پولیس ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب نامزد مجرم اشتہاری حراست میں لیا آلہ ضرر کلاشنکوف بھی بر...
15/07/2023

*مردان ۔ تھانہ شیرگڑھ پولیس ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب نامزد مجرم اشتہاری حراست میں لیا آلہ ضرر کلاشنکوف بھی برآمد*

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیرگڑھ پولیس نے ڈی ایس پی تحت بھائی سرکل خالد خان کی نگرانی ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں دوران پٹرولنگ اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب نامزد مجرم اشتہاری شیراز گل ولد عبدالحکیم ساکن باجوڑ کو آلہ ضرر کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا ۔مزید کاروائیاں جاری

*مردان: تھانہ لوندخوڑ پولیس کی منشیات کیخلاف کارروائی*ایس ایچ او بلال حلیم خان کی قیادت میں لوندخوڑ پولیس ٹیم نے دوران ن...
12/07/2023

*مردان: تھانہ لوندخوڑ پولیس کی منشیات کیخلاف کارروائی*
ایس ایچ او بلال حلیم خان کی قیادت میں لوندخوڑ پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے مشکوک شخص عمر فاروق سکنہ زرگرانوکلے ہوسئی کی تلاشی لیتے ہوئے شاپر میں چھپائی گئی 995گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم تھانہ لوندخوڑ منتقل، مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا، مزید کارروائیاں جاری

Address

Takht Bai
23160

Telephone

+92937552211

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sub divisional police officer takht bhai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sub divisional police officer takht bhai:

Share