جماعت اسلامی ضلع شانگلہ

جماعت اسلامی ضلع شانگلہ Jamat-e-Islami Pakistan is working for Islamic renaissance and also to protect people from injustice, violence, oppression and corruption.

امیر جماعت اسلامی ضلع شانگلہ مولانا نجم اللہ صاحب کا   ہسپتال کے ساتھ اہم۔اجلاس۔۔۔۔وفد نے ٹی ایچ کیو پورن ہسپتال کے حوال...
03/06/2026

امیر جماعت اسلامی ضلع شانگلہ مولانا نجم اللہ صاحب کا ہسپتال کے ساتھ اہم۔اجلاس۔۔۔۔
وفد نے ٹی ایچ کیو پورن ہسپتال کے حوالے سے حالیہ ہونے واقعات پر بات کی اور کہاں کہ ہم ہر افسر کو قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چاہتے ہے کہ عوام کے فلاح کےلئے ہر ادارہ اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ مگر کیسی بھی سرکاری ادارے میں اتنی سیاسی مداخلت ہم ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔ تحصیل پورن کے عوام کے صحت کے حوالے سے جو بنیادی ضروریات ہے وہ ہرقیمت پر مہیا ہونا چاہئے۔ ہم اس کی حمایت میں ہے کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ صحت کی بہتر سہولت مہیا ہوسکے۔
سرکاری اداروں سے سیاسی اکھاڑہ بنے نہیں دیکھ سکتے اس پر کھل کر بات کرینگے خواہ کوئی بھی ملوث ہوں۔ جماعت اسلامی کی کوئی ایسی مجبوری نہیں جس کی وجہ سے وہ ہر غلط کام پر اپنا واضح موقف پیش نہ کریں۔
#نوجوانان علاقہ کا مشکور ہوں کہ ایسے بہتر اور فلاح کے کاموں کے طرف ہماری توجہ مرکوز کررہے ہیں ہر جائز اور عوامی مفاد کے خاطر اہلیان علاقہ کے ساتھ اور نوجوانان علاقہ کے ساتھ ہونگے۔ انشاءاللہ۔
#ایڈمن

شانگلہ۔   کوزہ الپوری رحیم اباد میں ایک کمرے کی چھت گرنے سے چھ بچے جاں بحق اور ایک کو زندہ بچا لیا گیا یہ واقعہ انتہائی ...
02/06/2026

شانگلہ۔ کوزہ الپوری رحیم اباد میں ایک کمرے کی چھت گرنے سے چھ بچے جاں بحق اور ایک کو زندہ بچا لیا گیا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے ، 6 بچوں کی موت کا سن کر رونگٹے کھڑے ہو گئے، مشکل کی اس گھڑی اور دکھ اور تکلیف کے ان لمحات میں جماعت اسلامی غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے
، واقعے کا سن کر انتہائی افسوس ہوا،اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے ۔آمین

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیلقربانی کی کھالیں الخدمت کو دیجئے الخدمت کے دست و بازو بنیںCall now: 0...
26/05/2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل
قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیجئے
الخدمت کے دست و بازو بنیں
Call now: 03000921023

ایم پی اے صاحب، عوام نے آپ کو منتخب کیا تھا کہ آپ ان کی آواز بنیں، نہ کہ ہسپتال انتظامیہ کی ناکامیوں پر پردہ ڈال کر ان ک...
26/05/2026

ایم پی اے صاحب، عوام نے آپ کو منتخب کیا تھا کہ آپ ان کی آواز بنیں، نہ کہ ہسپتال انتظامیہ کی ناکامیوں پر پردہ ڈال کر ان کے وکیل بنیں۔

اگر واقعی ہسپتال میں سیاسی مداخلت نہیں تو ہسپتال کے ملازمین اتنے دلیر کیسے ہوئے کہ وہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے؟ تنخواہ سرکار سے لیتے ہیں اور سرکاری اوقات میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں پریکٹس کررہےہیں۔؟

آپ بجلی کے بہانے سے اصل مسئلے سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ پورن ہسپتال میں سولر سسٹم، سی ٹی اسکین مشین، ڈائلیسس یونٹ اور بنیادی مشینری کا فقدان آپ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ جب نجی ہسپتال اپنا نظام چلا سکتے ہیں تو سرکاری ہسپتال کے لیے آپ نے آج تک کیوں نہیں کیا؟

غلط بیانی بند کریں۔ مسئلہ صرف لوڈشیڈنگ نہیں،حکومت کی بے حسی ہے۔
- سی ٹی اسکین کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے، مریضوں کو دوسرے اضلاع میں بھیجاجاتا ہے۔
- گردوں کے سینکڑوں مریض ہفتے میں دو بار منگورہ کے دھکے کھا رہے ہیں، کیونکہ آپ نے پورن میں ڈائلیسس سینٹر قائم کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔
ایم پی اے صاحب، عوام کے زخموں پر نمک مت چھڑکیں۔ پورن کی عوام کی آواز بنیں، یا عوام کو بتائیں کہ آپ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

24/05/2026
شہباز شریف صاحب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرو اور پیٹرولیم لیوی ختم کرو پوری قوم کا مطالبہ ہے امیر جماعت اسلامی ...
24/05/2026

شہباز شریف صاحب
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرو اور پیٹرولیم لیوی ختم کرو
پوری قوم کا مطالبہ ہے
امیر جماعت اسلامی الپوری زون
ایڈووکیٹ سیف الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی تصوی...
23/05/2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی تصویری جھلکیاں

جماعت اسلامی تحصیل پورن ضلع شانگلہ کی طرف سے "بدل دو نظام ممبر ڈرائیو" کیمپ کاالوچ بازار میں کامیاب انعقاد کیاگیا جس میں...
23/05/2026

جماعت اسلامی تحصیل پورن ضلع شانگلہ کی طرف سے "بدل دو نظام ممبر ڈرائیو" کیمپ کاالوچ بازار میں کامیاب انعقاد کیاگیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ممبر شپ فارم فل کئے۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تحصیل پورن دیان غفار اورامیرضلع مولانا نجم اللہ سمیت ارکان وکارکنان نے کیمپ میں شریک ہوئے۔

Address

Swati

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جماعت اسلامی ضلع شانگلہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to جماعت اسلامی ضلع شانگلہ:

Share