13/09/2026
فرزندِ ظہور الٰہی، صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کانا و خادمِ پیر خانہ کی پُرمسرت شادی کی تقریب سوات کے ایک خوبصورت شادی ہال میں نہایت پُروقار انداز میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب، مسلم لیگ (ن) کے مقامی و ضلعی رہنماؤں، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے بھرپور شرکت کی اور دلہا کو نئی زندگی کے آغاز پر دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس خوشی کے پُرمسرت موقع پر محبت، خلوص اور اپنائیت کی خوبصورت فضا قائم رہی۔ اللہ تعالیٰ اس نئے جوڑے کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، سکون اور برکتوں سے بھر دے اور انہیں ہمیشہ خوش و آباد رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔